30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صاحب ہیں ان کے ایصالِ ثواب کے لیے نیاز دلاتی ہوں۔الغرض یوں ہی زندگی کے لمحات بسر ہورہے تھے کہ اتفاق سے سکھر میں دعوتِ اسلامی کے ایک مبلّغ سے ملاقات ہوگئی، انہوں نے خصوصی شفقتیں فرمائیں اور مجھے دعوتِ اسلامی اور بانیٔ دعوت اسلامی کی سیرت سے متعلق بتایا تو میں بہت متأ ثر ہوا اور دعوت ِاسلامی کے مشکبار مدنی ماحول میں آنے جانے لگا۔ جلد ہی امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مرید ہوگیا پھر آہستہ آہستہ گھروالوں کو دامن عطار سے وابستہ کیا۔عطا ری نسبت کیا میسر آئی ہماراگھر سنّت کا گہوارہ بن گیا اب گھر میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے کیسٹ بیانات کی پر سوز آوازیں گونجنے لگی جس سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ ہاتھ آنے لگا اور ہمیں حق وباطل کے بارے میں پتا چل گیا۔ اس کے علاوہ بھی بے شمار برکتیں نصیب ہوئیں جن میں سے ایک بہار پیش خدمت ہے کہ ایک دفعہ والدہ محترمہ کی طبیعت بہت خراب ہوگئی جس کی وجہ سے ہم سب پریشان ہوگئے، خوش قسمتی سے ایک دن مجھے خواب میں سیدی غوثِ پاک عَلَیہ رَحمۃُ اللہِ الرَّزَّاق کی زیارت ہوئی توآپ رحمۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیہ نے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں حاضری کے لئے رہنمائی فرمائی۔میں آپ دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور اپنی والدہ کے لئے دعا کرائی جس کی وجہ سے والدہ کی طبیعت کافی بہتر ہو گئی مگر کچھ عرصہ بعد دوبارہ والدہ کی طبیعت بہت خراب ہوگئی ۔میں نے والدہ سے پوچھنے کے بعد امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے تجدیدبیعت کروادیا اور اس سے اگلے دن ۱۶ جمادی الاوّل ۱۴۲۶ ھ جوکہ جمعۃالمبارک کا دن تھانماز جمعہ کی جیسے ہی اذان شروع ہوئی ادھر مؤذّن نے اللہ اکبر کہا ادھر والدہ نے داعیٔ اجل کولبیک کہا اور ان کی روح قفس عنصری سے پرو ازکر گئی۔اِنَّاللہِ واِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ امی جان کی وفات کے کچھ دنوں بعد مجھے راہِ خدامیں مدنی قافلہ میں سفر کرنے کی سعادت ملی۔دورانِ مدنی قافلہ ایک دن میں نے اپنی والدہ کی خواب میں زیارت کی اوران سے پوچھا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ کوکونسی جگہ عطا فرمائی ہے تووالدہ نے فرمایا اللہ عَزَّوَ جَلَّ نے جنّت عطا فرمائی ہے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اس مدنی بہار میں انفردی کوشش کی اہمیّت کا بخوبی اندازہ لگا یا جاسکتاہے کہ دعوت اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ نیکی کی دعوت کے جذبے سے سرشار اسلامی بھائی کی مختصرانفردی کوشش کی برکت سے وہ گھرانہ جو عر صہ دراز سے بد عملی کا شکا رتھا سنّتوں کا گہوارہ بن گیالہٰذا ہمیں بھی امیرِ اہلسنّت کے عطا کردہ ’’ گھر میں مدنی ماحول بنانے کے 19مدنی پھولوں ‘‘ پر عمل کی کوشش کرنی چاہئے ۔
مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی} شعبہ امیرِاہلسنّت
۲۳ شعبان المعظم ۱۴۳۴ ھ بمطابق 03 جولائی2013 ء
آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے
خربوزے کودیکھ کرخربوزہ رنگ پکڑتاہے، تِل کوگلاب کے پھول میں رکھ دو تو اُس کی صُحبت میں رَہ کرگلابی ہوجاتاہے ۔اِسی طرح تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو کر عاشقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والا بے وَقعت پتّھر بھی اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مہربانی سے انمول ہیرابن جاتا، خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کولَبَّیْک کہتاہے کہ دیکھنے سننے والا اس پر رَشک کرتا اور ایسی ہی موت کی آرزوکرنے لگتا ہے۔ آپ بھی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت اور راہِ خدا میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر کیجئے اورشیخِ طریقت امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطاکردہ مَدَنی انعامات پر عمل کیجئے، اِن شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو دونوں جہاں کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہونگی۔
مقبول جہاں بھرمیں ہودعوتِ اسلامی
صدْقہ تجھے اے ربِّ غفّارمدینے کا
غورسے پڑھ کریہ فارم پُرکرکے تفصیل لکھ دیجئے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع