دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Chamakdar kafan | چمکدار کفن

book_icon
چمکدار کفن

میں لے گئے اور وہاں ظہر تک زیر علاج رہیں جب میں ظہر کی نماز پڑھ کر آیا تو دیکھا کہ طبیعت بہت ناساز ہے لہٰذا ان کے سرہانے کھڑے ہوکر چالیس روحانی علاج میں سے  ’’ یَاسَلَا مُ ‘‘  کاورد پڑھنے لگااس دوران والدہ بھی مسلسل سورہ اخلاص، کلمہ طیّبہ، اور دوردِ پاک کا ورد کرتی رہیں آواز آہستہ تھی اس کے باوجود میں نے خود سنا کہ مرنے سے پہلے یہ کہا کہ میرا سلام میرے پیر صاحب کو پہنچا دینا، میرا جنازہ فیضانِ مدینہ میں پڑھوانا، میرے ایصالِ ثواب کے لیے نعت شریف اور سورہ یٰسین شریف پڑھنا جب میں نے آخری بار یاسلام کی تسبیح ختم کی تو والدہ کو آب زم زم شریف کاایک چمچ پلایا اسے پی کر انہوں نے مسکراتے ہوئے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اپنی آنکھیں بند کرلیں اور ان کی روح قفس ِعنصری سے پرواز کر گئی۔وفات کے تقریباً دو ہفتے بعد میں نے اپنی والدہ کو خواب میں دیکھا اور انہیں سلام کیا توانہوں نے سلام کاجواب دیتے ہوئے مجھے گلے سے لگا لیااور کہنے لگیں اللہ ھو پڑھا کرو، اللہ ھو پڑھا کرو، اللہ ھو پڑھا کرو، کیونکہ اپنی زندگی میں وہ دوردِ پاک اور اللہ ھو کاورد زیادہ کیا کرتی تھیں اور امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے عقیدت کا یہ عالم تھا کہ جب بھی گھر میں کوئی پریشانی آتی تو فرماتیں  ’’ پریشان نہ ہو ں ، ہمارے پیر کامل ہیں ، اللہ عَزَّوَجَلَّ ان کی برکت سے سب پریشانیاں دور فرمادیگا۔ ‘‘  

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!            صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

 { 7} مدنی ماحول کی برکت

          گوجرانوالہ  (پنجاب پاکستان) کے رہائش پذیر اسلامی بھائی کابیان ہے کہ ہمارے علاقے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی محمد عمیر عطاری رہاکرتے تھے۔اللہ تعالیٰ نے انہیں خوش الحانی سے نعت خوانی کرنے کی نعمت سے نوازا تھا۔علاقے کی ہر چھوٹی بڑی محفل میں بصد شوق نعت شریف پڑھنے جایا کرتے تھے۔ان کی نعتیں سن کر پوری محفل عشقِ رسول سے جھوم اٹھتی تھی۔3 اپریل 2009 ء کو نواب چوک گوجرانوالہ بائی پاس میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماع میں سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں بیعت ہو کر عطاری دولھا بنے۔ جب سے عطاری نسبت کاسہرا سجایا پیر ومرشد کی ایسی محبت دل میں پیدا ہوئی کہ ہر وقت اپنے مرشدِ کامل امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کا ہی ذکرِ خیر کرتے رہتے تھے۔انہیں امیرِ اہلسنّت  دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کی بنائی ہوئی اس پیاری پیاری تحریک دعوتِ اسلامی سے والہانہ پیار تھا۔ایک بار دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان شریف میں ہونے والے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتما ع میں جانے کے لئے بہت زیادہ اصرار کیا مگر کم عمری کے باعث نہ جاسکے۔3 مئی 2009 ء بروز اتوار ان کا ایکسیڈنٹ ہوا جس کے سبب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 4مئی 2009 ء بروز پیر شریف فجر کی نماز کے وقت اس دار فانی سے دار بقا کی طرف کوچ کر گئے ان کی شہادت کی خبر سن کر ہر ایک فرد غم سے نڈھال ہوگیا اور قریب و بعید سے عاشقانِ رسول اسلامی بھائی قطار در قطار ان کے جنازے میں شرکت کے لیے آنے لگے اور اسلامی بھائیوں کا ایک اِزدحام جمع ہو گیا ہر ایک آنکھ پر نم تھی ہر ایک چہرے سے افسردگی جھلک رہی تھی لہٰذامقررہ وقت پر ان کی نماز ِجنازہ ادا کی گئی اور پھر صلٰوۃ وسلام کی پر سوز صداؤں میں ان کا جنازہ آخری آرام گاہ کی طرف لے جایا گیا۔ایک نورانی سما تھا۔بالآخر محمد عمیر عطار ی کو قبر میں اتا ر دیا گیا۔اس کے بعد دوست احباب تو واپس لوٹ گئے مگر دینی دوست ا ن کی قبر کے پاس بیٹھ کر گھنٹوں اللہ عَزَّوَجَلَّ  کا ذکر اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیہ واٰلہٖ وَسَلَّم کی نعتیں پڑھتے رہے ۔ ان اسلامی بھائی کامزید بیان ہے کہ میں نے اپنی سر کی آنکھوں سے یہ نورانی منظر بھی دیکھا کہ شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اپنے اس مرید کی قبر پر تشریف فر ماہیں ، آپ کے دستِ مبارک میں ایک کتاب ہے جس سے آپ کچھ پڑھ رہے ہیں۔میں یہ ایمان افروز منظر دیکھ کر حیران وششدر رہ گیا کہ باپا جان اچانک یہاں کیسے تشریف لے آئے؟  میں ابھی اسی سوچ میں گم تھا کہ امیر ِاہلسنّت دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ میری آنکھوں سے اوجھل ہوگئے۔ یہ ایمان افروز منظر دیکھ کر میرے دل میں مرشد کریم کی محبت وعقیدت میں مزید اضافہ ہوگیا اور جب یہ منظر میں نے دیگر اسلامی بھائیوں کو بتایا تو سب بہت خوش ہوئے اور عمیر عطاری کی قسمت پر رشک کرنے لگے۔

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے کہ مدنی ماحول کی کس قدر برکتیں ہیں ، اس نازک وقت میں جب کوئی چند لمحے بھی قبر پر رکنے کے لئے تیار نہیں ہوتا اس وقت بھی دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ اسلامی بھائی گھنٹوں قبر کے قریب ذکرو درود اور نعتِ مصطفی کے ذریعے ایصالِ ثواب

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن