دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Chamakdar kafan | چمکدار کفن

book_icon
چمکدار کفن

ض کی شفا یابی کے لیے خوب دعا ئیں کی جن کا اثر یوں ظاہرہوا کہ انہیں نہ صرف گر دوں کے موذی مر ض سے مکمّل نجات مل گئی بلکہ دعوتِ اسلامی کے مشکبا ر مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے کے جذبے سے سرشار ہوگئے۔واپسی آکر انہوں نے علاقے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی دھومیں مچانا شروع کر دیں ، انفرادی کوشش کے ذریعے کئی مسلمانوں کو گناہوں کے دلدل سے نکال کر مدنی ماحول سے وابستہ کر دیا ، گھر کی خواتین دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اجتماعات میں جانے لگیں اور مدنی برقعے کا اہتمام کرنے لگیں ، ایک دن اس نوجوان اسلامی بھائی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی گھر والے بے حدپریشان ہوئے دوائی وغیرہ کی ترکیب بنائی مگر ان کی حالت سنبھلنے کے بجائے مزید بگڑنے لگی ۔دعوتِ اسلامی کے مشکبا ر مدنی ماحول کی برکت تھی کہ ان کی زبان پرآہ و بکااور گلہ شکوہ صادر ہونے کے بجائے اللہ اللہ اور کَلِمَۂ طَیِّبَہ لااِلٰہَ اِلاَّاللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ کی پرنورصدائیں جاری تھیں کہ اچانک ان پر نزع کی کیفیت طاری ہونے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے ہمیشہ کے لیے آنکھیں بند کر لیں ، یوں وہ اسلامی بھائی بھری جوانی میں اس دنیا فانی سے دار بقا کی طر ف کوچ کر گئے اورجاتے جاتے زبانِ حال سے تمام نوجوانوں کو یہ پیغام دے گئے کہ

ایک دن مر نا ہے آخر موت ہے                             کر لے جو کرنا ہے آخر مو ت ہے

          گھر میں کہرام مچ گیامگر ان کے والد صاحب نے گھر کی خواتین کو نوحہ کرنے سے باز رکھا اورانہیں صبر کی تلقین کرتے رہے۔اس نوجوان مبلّغ دعوتِ اسلامی کو علاقے کے قبر ستان میں سپر د خاک کر دیا گیا، ان کے والد صاحب نے اپنے نوجوان لخت جگر کی وفات پر انتہائی صبرکا مظاہرہ کیا اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے قریبی علاقے کی ایک مسجد جو عر صہ دراز سے بند تھی اس کی ازسر نو تعمیر کرائی اور وہاں باقاعدہ پنجوقتہ نمازوں کی جماعت کاآغاز کر دیا ۔

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جب ہمارا کوئی پیار اانتقال کرجائے تو ہمیں خود بھی صبر کرنا چاہئے اور دیگر گھر والوں کو بھی صبر کی تر غیب دلانی چاہئے اس طرح بے شمار اجر وثواب حاصل ہو گا اور اگر بے صبری کا مظاہر ہ کیا تو اجروثواب سے محرومی کے ساتھ ساتھ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ناراضی کے حقدار قرار پائیں گے ۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!            صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

 {6}  آخری مسکراہٹ

          مدنی آباد  (کاہنہ نو مرکز الاولیاء لاہور) کے وارڈ نمبر10کے رہائشی اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ میری والدہ  (مرحومہ) دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی نہایت عقید ت مند تھیں۔ شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا جو بھی نیا رسالہ یا بیان کی نئی کیسٹ آتی اسے پڑھے، سنے بغیر ان کو چین ہی نہ آتا ۔ اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں خود بھی پابندی سے شرکت کرتیں اور انفرادی کوشش کے ذریعے اسلامی بہنوں کو بھی تیار کرکے اپنے ساتھ لے جاتیں۔ قربانی کی کھالوں کے موقع پردعوتِ اسلامی کے لیے کھالیں جمع کرنے میں گھر ہی میں رہ کر میری بھرپور مدد کرتیں ، جب کافی ساری کھالیں گھر میں جمع ہوجاتیں تو مجھ سے فرماتیں ان کو جلدی سے بحفاظت فیضانِ مدینہ پہنچا دو۔ایک دن اچانک ان کے ناک سے خون بہنے لگا ہم سب گھر والے بہت پریشان ہوئے سر پر پانی ڈالنے سے وقتی طور پرآرام آگیا مگر کچھ دن بعد دوبارہ خون نکلنا شروع ہو گیا ، غرض وقتاً فوقتاً ان کی ناک سے خون نکلنے کا یہ سلسلہ اتنا طویل ہوگیا کہ اسی پریشانی میں پورا ایک سال بیت گیا، دواؤں سے بھی کوئی فرق نہ پڑا۔خوش قسمتی سے ایک دن میں فیضانِ مدینہ سے تعویذاتِ عطاریہ لے آیا اور بتائے ہوئے طریقے کے مطابق استعمال کیے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تعویذات ِ عطّاریہ کی برکت یوں ظاہر ہوئی کہ اس کے بعد وہ کافی عرصہ حیات رہیں مگر کبھی ان کی ناک سے خون نہیں نکلا، وفات سے ایک دن پہلے سب گھر والوں اور بہو، بیٹیوں کو بٹھا کر وصیّت کرنے لگیں کہ میرے مرنے کے بعد قراٰن خوانی و فاتحہ خوانی کی کثرت کرنا اور اس کا ثواب مجھے بخشنا اور ہرگز ہرگز نوحہ مت کرنا، جن جن اسلامی بہنوں سے ملنا جلنا تھا ایک دن پہلے ہی سب سے معافیاں مانگتی رہیں اور بخشش کی دعائیں کرواتی رہیں۔۲۳ رمضان المبارک ۱۴۲۵ ھ بمطابق6نومبر 2004 ء بروز اتوار صبح کے وقت اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی گھر والوں کو جمع کرکے وصیت کی کہ میرے مرنے کے بعد میرے منہ پہ خاکِ مدینہ اور میری قبر میں عہد نامہ اور شجرہ شریف رکھ کر کفن پر میرے پیر کانام لکھ دینا ۔ہم انہیں کاہنہ نو کے قریب اسپتال

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن