30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صوبہ پنجاب (پاکستان) کے مشہور شہر مرکز الاولیاء لاہور کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ میری والدہ حضور غوث پاک رَضِیَ اللہ تَعالٰی عَنْہ سے نہ صرف بے حد محبت کرتی تھیں بلکہ آپ کے ایصالِ ثواب کے لیے ختم شریف بھی بہت شوق سے دلاتی تھیں۔انہیں امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہسے بھی بے حد عقیدت تھی۔جب امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ مرکز الاولیاء لاہور سے چل مدینہ (امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کے قافلے کے ساتھ حج و زیارتِ مدینہ سے مشرف ہونا دعوت اسلامی کے مدنی ماحول میں ’’ چل مدینہ ‘‘ کی سعادت پانا کہلاتا ہے) کے لئے روانہ ہو رہے تھے تو والد صاحب اور مجھ سے کہنے لگی کہ امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کو ائرپورٹ چھوڑنے چل مدینہ کے قافلے کے ساتھ جانا۔ امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کو چھوڑنے جانے کے لیے اسلامی بھائیوں کا جمِ غفیر موجود تھا میں بھی والد صاحب کے ساتھ انہی عاشقانِ رسول میں شامل ہو گیا۔جبچل مدینہ کا قافلہ ائرپورٹ پہنچاتو کچھ ہی دیر بعد گھر سے فون آگیا کہ والدہ کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی ہے آپ فوراً واپس آ جائیں۔ چنانچہ ہم نے بلاتاخیر گھرکا رخ کیا گھر میں داخل ہوتے ہی میں والدہ کے پاس گھبرایا ہواپہنچا سب اہل خانہ ان کے پاس جمع تھے میں نے والدہ سے پوچھا کہ آپ کی طبیعت کیسی ہے؟ امی جان نے فرمایا میری فکر نہ کرو یہ بتاؤ کہ امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہروانہ ہو گئے ہیں یا نہیں ؟ میں نے عرض کی ابھی نہیں توکہنے لگیں میری فکر چھوڑو ، جا کر چل مدینہ کے قافلے کی برکتیں لوٹو اور پیرو مرشد کی دعائیں لو۔چنانچہ والدہ کے حکم پر میں دوبارہ ائرپورٹ پہنچ گیا جب امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہائر پورٹ میں داخل ہوگئے تو میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ گھر پہنچا تو سبھی کے چہروں سے پریشانی کے آثار نمایاں تھے مجھے بتایا گیا کہ تمہارے جانے کے بعد اچانک والدہ کی طبیعت پہلے سے بھی زیادہ بگڑ گئی تھی۔میں فوراً والدہ کی خدمت میں حاضر ہوا اورپیشانی کوبوسہ دیتے ہوئے خیریت معلوم کی توصبر و ہمّت کا اظہار کرتے ہوئے فرمانے لگیں ’’ میں ٹھیک ہوں فکرمند ہونے کی کوئی بات نہیں۔ ‘‘ والدہ کے یہ جملے سن کر مجھے کافی تسلی ہوئی ، میں ان کے قریب ہی بیٹھ گیا۔چند ہی لمحوں بعد اچانک والدہ نے بلند آواز سے کَلِمَۂ طَیِّبَہ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ پڑھا اور آن کی آن میں دار ِفانی کو چھوڑ کر دارِ بقا کی طرف کوچ کر گئیں۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہ والوں سے محبت دارین کی سعادتیں پانے کا اہم ذریعہ ہے اوربا لخصوص ولیوں کے سردا ر حضور غوث پاک عَلیْہ رَحْمَۃُاللہِ الرَّزَّاق سے محبت وعقیدت رکھنے کی توکیا خوب بہاریں ہیں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنے مریدین کے بارے میں خود ارشاد فر ماتے ہیں کہ ’’ میں اپنے مریدین کے لئے اس بات کا ضامن ہوں کہ ان میں سے کوئی شخص بغیرتوبہ کے نہ مرے گا۔ ‘‘ (غوث پاک کے حالات ، ص ۷۱ ( اللہ تعالٰی ہمیں غوثِ پاک سے سچی محبت وعقیدت عطا فرمائے اور ان کے فیوض و برکا ت سے مالامال فرمائے ۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
{5} جوان بیٹے کی وفات
مدینۃ الاولیاء (ملتان شریف) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوت ِاسلامی کے مشکبا ر مدنی ماحول سے وابستہ عاشقِ رسول کی پُرتاثیرانفرادی کوشش کی بر کت سے نیکیوں کی شاہراہ پر گامزن ہونے کی سعادت ملی۔ سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کامعمول بنا جہاں فرائض وسنّتوں کی عظمت و شان اور ان پر عمل پیرا ہونے کے اجروثواب کے بارے میں معلومات کا عظیم خزانہ لوٹنے کا موقع ملا گویا کہ مدنی ماحول کی صورت میں بے چین روح کو اس کی غذا مل گئی۔ زندگی کے دن بڑے پر بہار گزرنے لگے اسی دوران میرے خیر خواہ اسلامی بھائی جن کی نیکی کی دعوت کے سبب میں گناہوں کی پر خا ر وادیوں سے نکل کر نیکیوں کے گلشن میں آیا تھا ان کے جوان بیٹے گر دوں کے موذی مر ض کا شکا ر ہوگئے انہوں نے کافی ڈاکٹری علاج کرایا مگر افاقہ نہ ہوا عاملوں کو دکھا یا مگر بے سود ، با لا ٓخر انہوں نے تعویذاتِ عطا ریہ کے بستے سے رابطہ کیا اور اپنے بیٹے کے لیے وہاں سے تعویذ حاصل کیااور بتائے ہوئے طریقے کے مطابق استعما ل شروع کر دیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ان کے بیٹے کے گر دوں کے مر ض میں بہتری آنے لگی تعویذات ِعطا ر یہ کی ہاتھوں ہاتھ بر کت دیکھ کر ان کے صاحبزادے نے مدنی قافلے میں جانے کی خواہش ظاہر کی اور بفضلہ تعالیٰ بہت جلد وہ راہ ِخدا کے مسافر بن گئے ، راہ ِخدا میں بھی اپنے مر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع