دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Chamakdar kafan | چمکدار کفن

book_icon
چمکدار کفن

کو مدنی کہتے ہیں ) کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میرے والدِ محترم عبد الحمید عطاری عَلَیہ رَحْمَۃُاللہِ البَارِی تقریباً 12 سال ہیپاٹائٹس کے موذی مرض سے دوچا ر رہے مگر اس دوران ہم نے کبھی ان کی زبان سے بے صبری والا کوئی جملہ نہیں سنا، ہمیشہ صبر  وتحمّل کا دامن تھامے اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی رضاپر راضی رہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ خوش قسمتی سے مجھے دعوت ِاسلامی کا مدنی ماحول میسر آگیا، جہاں نیکی کی دعوت کا عظیم جذبہ نصیب ہوا لہٰذا میں نے والد صاحب کی خدمت میں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے داڑھی شریف رکھنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کی در خواست پیش کی جس کی برکت سے انہوں نے ایک مشت داڑھی رکھنے کے ساتھ ساتھ نمازوں کی پابندی شروع کردی اور ترغیب دلانے پر امیرِاہلسنّت  دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت ہو کر غوثِ پاک  عَلیْہ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَّاق کے مریدوں میں شامل ہو گئے۔ایک ولیٔ کامل سے نسبت تو کیا ہوئی والد صاحب کا تو اندازِ زندگی یکسر بدل گیا۔ان کی زبان پر ذکر ودرود کے ترانے جاری ہوگئے ۔ رمضان المبارک کے مکمّل روزے رکھنے کا معمول بن گیا۔دعوتِ اسلامی کے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع میں بھی دوبار شرکت کی سعادت نصیب ہوئی۔انتقال سے قبل انہیں حرمین طیّبینکی حاضری بھی نصیب ہوئی۔ والد صاحب اپنے پیر و مرشد امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بے پناہ عقیدت و محبت کا اظہار فرماتے تھے۔ غالباً  2000 ء میں جب امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدنی کاموں کے سلسلے میں پنجاب تشریف لائے تو آپ دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکو گجرات سے براستہ شیخوپورہ سردار آباد جانا تھا ۔ والد صاحب باوجود طبیعت ناساز ہونے کے رات بھر اپنے پیرومرشد کی زیارت کی تڑپ دل میں لیے اس راستے پر انتظار کرتے رہے جدھر سے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے گزرنا تھا ۔ بالآخر انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور نمازِ فجر سے کچھ قبل امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی شیخوپورہ تشریف آوری کے نعرے بلند ہونے لگے۔نمازِ فجر باجماعت ادا کرنے کے بعد اشراق و چاشت امیرِاہلسنّت  دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ساتھ ادا کیں اوراپنے پیر و مرشد کی زیارت و ملاقات کا شرف پا کر گھر لوٹے ۔ان کا چہرہ خوشی کے مارے گلاب کے پھول کی طرح کِھلا ہوا تھا، کچھ دن بعد والد صاحب کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی، انہیں قریبی اسپتال میں داخل کر وادیا گیا۔بالآخر طویل علالت کے بعد 11 رمضان المبارک 1427  ھ بمطابق 5 اکتوبر 2006 ء میں لاہور کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔والد صاحب کی جدائی کے صدمے سے میری حالت عجیب ہو گئی۔آنکھوں سے اشکوں کا دھا را بہہ نکلا والد صاحب کو جب گھر لایا گیا تو گھر والوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، سب زار و قطار رونے لگے مگر میں نے ہمّت کی اور آگے بڑھ کر گھر والوں کو صبرکا دامن تھامنے اور چیخ و پکار سے بازرہنے کی تر غیب دلائی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مشکبا ر مدنی ماحول سے وابستگی کی برکت تھی کہ اس دوران خود بھی نمازوں کی پابندی کی اور گھر والوں کو بھی نمازیں پڑھنے کی ترغیب دلاتا رہا۔نماز عشا و تراویح ادا کرنے کے بعد میں قراٰن پاک کی تلاوت میں مشغول ہو گیا۔اس دوران میں نے والد محترم کے چہرے پر نظر ڈالی تو حیرت سے میری آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی کہ نہ صرف والد صاحب کا چہرہ چمک رہا تھا بلکہ ان کے ہونٹوں پر مسکراہٹ بھی سجی ہوئی تھی۔میں نے یہ منظر گھر کے دیگر افراد کو بھی دکھایا تو وہ بھی حیران ہو گئے۔ تلاوتِ قراٰن اور دیگر ذکر و اذکار میں رات گزر گئی، صبح نمازِ فجر ادا کرنے کے بعد میں نے خود والدصاحب کو غسل دیا اور نمازِ جنازہ پڑھائی۔کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی اور تد فین تک ساتھ رہے۔ انتقال کے کچھ عرصے بعد ہماری ایک عزیزہ نے بتایا کہ آپ کے والد صاحب انتہائی خوش و خُرم حالت میں میرے خواب میں تشریف لائے کیا دیکھتی ہوں کہ وہ ایک حسین و جمیل باغ میں موجود ہیں اور فرما رہے ہیں کہ میں یہاں بہت سکون میں ہوں۔ اسی طرح ایک اور عزیز نے بتایا کہ میں نے آپ کے والد صاحب کو خواب میں بیتُ اللہ شریف میں دیکھا ہے۔

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج جب کسی کے ہاں انتقال ہوجاتا ہے تو بد قسمتی سے مسلمانوں کی بڑی تعدا د ایک تو پہلے ہی نماز نہیں پڑھتی اور جو پڑھتے ہیں ان میں سے بھی کئی ایسے وقت نمازوں کے معاملے میں غفلت کا شکا ر ہوجاتے ہیں لیکن جنہیں دعوتِ اسلامی کا مشکبارمدنی ماحول میسر ہوتا ہے وہ نمازوں کا نہ صرف خود اہتمام کرتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی نمازیں پڑھنے کی ترغیب دلاتے ہیں۔اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں پریشانی کے وقت صبر کا دامن تھام کر اجر وثواب کا خزانہ لوٹنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!                                                            صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن