دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Chamakdar kafan | چمکدار کفن

book_icon
چمکدار کفن

بھائیوں سے اٰیَۃُ الْکُرسِی اور قراٰن پاک کی آخری سورتیں وَالضُّحٰی سے وَالنَّاس تک سنا کرتے تھے۔ انتقال سے تین روز قبل امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بیان کی ایک کیسٹ فرمائش کر کے تین مرتبہ سنی۔ ایک رات  (جو کہ ابو جان کی آخری رات تھی) ہم نے دیکھا کہ دردو کرب کی سی کیفیت سے  بار بار آنکھیں بند کر لیتے تھے، ہم جونہی ان کی طرف متوجہ ہوئے ابوجان نے یکایک کلمہ شریف پڑھنا شروع کر دیا، میں تو حیران ہی رہ گیا کہ ابوجان کی آواز تو بالکل بیٹھ گئی تھی لیکن انہوں نے اتنی بلند آواز سے کلمہ شریف پڑھا کہ میں نے ابوجان کے قدموں کی طرف کئی فٹ دور ہونے کے باوجود آسانی سے سن لیا۔کلمہ شریف پڑھنے کے بعد ابوجان نے بھائی سے سُورَۃُ الْفِیْل اور سُورَۃُ الْکَافِرُون پڑھنے کو کہا تو بھائی نے کئی بار ان کی تلاوت کے ساتھ ساتھ اِیْمَانِ مُفَصَّلاور اِیْمَانِ مُجْمَل بھی سنا دیں۔اس کے بعد والد صاحب نے بستر تبدیل کروا کر پاک صاف چادربچھانے کا کہا۔ہم نے فوراً تعمیل کی، کچھ دیر ابو جان کی تیمارداری  کے بعد تمام افراد سو گئے ۔25 نومبر2007 ء فجر کے بعد اچانک والدہ کی آواز کانوں میں پڑی کہ جلدی آؤ، جلدی آؤ تمہارے ابو کوئی جواب نہیں دے رہے۔یہ ہوش رُبا آواز سن کر پیروں تلے سے زمین ہی نکل گئی، بے اختیار دوڑتے ہوئے والدصاحب کے کمرے میں پہنچے تو ابو جان چہرہ قبلہ رو کیے ہمیشہ کے لیے سو چکے تھے ۔دو اسلامی بھائیوں کے ساتھ مل کر بڑے بھائی نے والدصاحب کو غسل دیا۔مدینہ شریف سے آیا ہوا کفن اور پیرومرشد کے کچھ تبرکات بھی والد صاحب کو نصیب ہوئے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مبلّغِ دعوتِ اسلامی ورُکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ، حاجی ابو رضا محمد علی عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے نمازِ جنازہ پڑھائی۔ باپا کے مدنی وصیّت نامہ کے مطابق قبر پر اذان و تلقین کے بعد نعت خوانی اور دُرودو سلام کا سلسلہ رہا۔ والدصاحب کے انتقال کے کچھ عرصہ بعد ہم تمام اہل خانہ باب المدینہ ( کراچی) منتقل ہو گئے۔2008 ء میں ہونے والی مُون سون کی شدید بارشوں کے باعث دیگر کئی قبروں کے ساتھ ساتھ والد صاحب کی قبر بھی مکمل طور پر بیٹھ گئی۔اطّلاع ملنے پر ہم ہاتھوں ہاتھ سکھر پہنچ گئے۔ماہِ رمضان سے چند روز قبل سکھر میں اہلسنّت وجماعت کے ایک مفتی صاحب دَامَت بَرَکَاتُہُمُ العَالِیہ کی خدمت میں حاضر ہو کرقبرکے بارے میں بتایا اور شرعی حکم دریافت کیا۔مفتی صاحب نے فرمایا کہ قبر کھول کر مٹی نکال لی جائے لیکن کفن کو نہ چھیڑا جائے۔

16 اکتوبر 2008ء بروز جمعرات سکھر کے فیضانِ مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کی اور خوب رو رو کردعا کی کہ والدصاحب کی قبر کشائی کے موقع پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کرم فرمائے۔اجتماع سے واپسی پر گھر آ کر سوگیا۔خواب میں کیا دیکھتاہوں کہ ہم تینوں بھائی والدصاحب کی قبر کی صفائی کے لئے قبر کشائی کر رہے ہیں ، قبراندر سے ایک کمرے کی طرح وسیع و عریض نظر آرہی ہے۔دریں اثناوالدصاحب قبر سے اٹھ کر یہ کہتے ہوئے چلے جاتے ہیں کہ تم صفائی کرو میں وضو کر کے آتا ہوں۔قبر کی ایک جانب کچھ چھوٹے چھوٹے پتھر اور تھوڑی سی مٹی تھی، باقی مکمل صاف اور دن کی روشنی کی طرح چمکدار تھی اتنے میں میری آنکھ کھل گئی۔

           20 اکتوبر 2008 ء بروز پیر میں نئے تختے لے کر قبرستان پہنچ گیا اور اپنے سامنے قبر کھلوائی تو دیکھا کہ پوری قبر مٹی سے بھری ہوئی تھی قبر کے اوپر رکھی چٹائی مکمل طور پر گل چکی تھی لیکن جب مٹی ہٹائی تو دیکھا کہ تقریباً ایک سال گزرنے کے باوجود والدصاحب کا جسم اور کفن بالکل اسی طرح صحیح سلامت تھے جیسا کہ تدفین کے وقت تھے۔چونکہ مفتی صاحب نے کفن نہ کھولنے کی تاکید کی تھی لہٰذا چہرہ دیکھنے کی کوشش نہیں کی لیکن اچھی طرح دیکھنے سے یہ یقین ہو گیا کہ چہرہ قبلہ رخ ہے اور کفن بالکل صحیح و سلامت تھا اور کسی قسم کی بدبو وغیرہ بھی نہیں آ رہی تھی۔کفن بالکل نیا لگ رہا تھا حالانکہ شدید بارشوں کے بعد سے تقریباً ڈھائی ماہ تک میّت اور کفن پر منوں مٹی پڑی رہی تھی اس کے باوجود کفن میں صرف تھوڑا سا میلاپن تھا جو مٹی لگنے سے نظر آتا ہے لیکن کپڑے کا نیا پن اور چمک برقرار تھی۔ کفن کے اندر کا کچھ حصہ مٹی صاف کرتے ہوئے الٹ گیا تودیکھا کہ کفن اندر سے بالکل سفید اور چمکدار تھا۔ تدفین کے وقت عرقِ گلاب کی جگہ عِطرڈالا گیا تھا مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ تدفین کے وقت کفن پر عطر کی شیشی انڈیلی گئی تھی جس سے سینے کے اوپر ایک جگہ عطر زیادہ گرگیا تھا اس عطرکا دھبّا ابھی تک برقرار تھا۔ اس روح پر ور منظر کو دیکھ کر ایمان تازہ ہوگیا اور میرے دل میں دعوتِ اسلامی اور بانیٔ دعوتِ اسلامی یعنی امیرِاہلسنّت  دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مزید محبت گھر کر گئی ۔

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہ والوں سے نسبت قائم کرنا دارین کی سعادتوں کے حصول کا ذریعہ ہے جیسا کہ اس مد نی بہار میں سنّتوں کے عامل، ولیٔ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن