30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جیسی انمول صفات سے میں ناآشناتھی۔اِنٹر کے امتحانات کے بعدعلاقے کی ایک اسلامی بہن نے مجھ پرانفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے مخارج کے ساتھ قراٰن پاک پڑھنے کاذِہن دیا۔ان کی انفرادی کوشش کے نتیجے میں مَیں نے مدرسۃُ المدینہ (برائے بالغات) میں تجویدوقرأت کے مطابق قراٰن پاک پڑھنے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے داخلہ لے لیا۔مدرسۃُ المدینہ (برائے بالغات) میں پڑھنے کے دوران ایک (اسلامی بہن) نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے درسِ نظامی (یعنی عالمہ کورس) کرنے کی ترغیب دلائی اورمیں شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے دستِ مبارک پربیعت بھی ہوچکی تھی اس لئے میں نے دینی تعلیم حاصل کرنے کاپکاارادہ کرلیاحالانکہ میں N.E.D یونیورسٹی کے انٹری ٹیسٹ کی تیاری مکمل کرچکی تھی۔ویسے بھی فی زمانہ مخلوط تعلیمی نظام ہے اوراس نظام میں شرعی احکامات کومدّنظررکھتے ہوئے اپنی حفاظت کرنانہایت ہی مشکل امرہے۔ان وجوہات کی بناء پرمیں نے دنیاوی تعلیم کوخیربادکہہ دیااوراپنے علاقہ ہی میں باپردہ اسلامی بہنوں کے ہمراہ عالمہ کورس کرنے کوسعادت سمجھتے ہوئے میں نے ۱۴۲۶ھ بمطابق 2005ء میں جامعۃالمدینہ لِلْبَنات میں داخلہ لے لیا۔جامعۃالمدینہ کاتعلیمی طریقۂ کارمجھے بہت اچھالگا۔اپنی استانیوں سے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی بَرَکات سننے کی برکت سے میں نے نمازوں کی پابندی اورنیکیاں کمانے کے لئے کمرباندھ لی۔اس ماحول کی بَرَکت سے مجھے پردے جیسی انمول
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع