30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
طریقے کے مطابق تعویذات استعمال کروائے۔ اَلحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تعویذاتِ عطاریہ کی برکت سے چند ماہ بعد ہی ہماری یاس آس میں بدل گئی اور اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ہمارے تاریک آنگن کو چاند جیسے مدنی مُنّے سے روشن فرما دیا۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِا ہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{۶} آسیب کے اثر سے نجات مل گئی
مرکز الاولیاء (لاہور) ریلوے روڈ گوالمنڈی کے ایک اسلامی بھائی نے تعویذاتِ عطاریہ کے ذریعے پیش آنے والی مدنی بہار کچھ یوں بیان فرمائی: کچھ عرصہ پہلے مجھے پاگل پن کے دورے پڑتے تھے جس کی وجہ سے میں عجیب و غریب حرکتیں کرنے لگتا۔ میری ان حرکتوں سے نہ صرف گھر والے ہی پریشان تھے بلکہ علاقے کے لوگ بھی بیزارہو چکے تھے۔ میری وجہ سے میرے اہلِ خانہ کو آئے دن ایک نئی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا جس کے باعث ان کے دن کا سکون اور رات کا چین برباد ہو چکا تھا۔ میں اس بیماری کی وجہ سے ذہنی طور پر بالکل معذور ہو چکا تھا، سوچنے سمجھنے کی حِس ختم ہو گئی تھی۔ پھر مجھ پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت کے بادل برسے اور اس اذیت نا ک مرض سے مجھے نجات مل گئی۔ اس کا سبب کچھ اس طرح بنا کہ میرے ماموں جان (جو کہ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ تھے) نے گھر والوں کو شیخِ طریقت ، امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کے عطا کردہ تعویذاتِ عطاریہ کی برکات بتاتے ہوئے استعمال کا مشورہ بھی دیا۔ ہم نے اپنے علاقے کی مسجد میں لگنے والے تعویذاتِ عطاریہ کے بستے سے تعویذ حاصل کئے اور بتائے ہوئے طریقے کے مطابق استعما ل کرناشروع کر دیے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تعویذاتِ عطاریہ کی برکت سے رفتہ رفتہ میری طبیعت سنبھلنے لگی اور کچھ ہی دنوں میں مجھے مکمل طور پر شِفا نصیب ہو گئی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر عاشقانِ رسول کے ساتھ راہِ خدا میں 12 ماہ کے مدنی قافلے کا مسافر ہوں ۔
ا اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِا ہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{۷} حیرت انگیز واقعہ
تحصیل فورٹ عباس (ضلع بہاول نگر، پنجاب) کے علاقے کھچی والہ کے مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے: میرے بھتیجے کے پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا تھا جس کی وجہ سے اسے ایسی شدید تکلیف ہوتی کہ مارے درد کے وہ دوہرا ہو جاتا۔ اس کی یہ حالت ہم سے دیکھی نہ جاتی تھی۔ علاج کی غرض سے اسے بہاولپور کے سرکاری ہسپتال لے جایا گیا، وہاں اس قسم کے مریضوں کا مخصوص وارڈ تھا جس میں اسے بھی داخل کر دیا گیا۔ میں نے وہاں کئی مریضوں کو دیکھا کہ ان کے پھیپھڑوں میں پانی نکالنے والی نالیاں لگی ہوئیں تھیں ۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ایسے مریضوں کو کم از کم 25دن ہسپتال میں زیر علاج رکھا جاتا ہے۔ چونکہ میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک تھا اس دوران امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کے عطا کردہ مدنی انعامات میں سے بیماروں کی عیادت کرنے والے مدنی انعام پر عمل کاموقع بھی ملا چنانچہ اس سنّت پر عمل کی نیّت سے میں نے کئی مریضوں کی عیادت کی تو دورانِ گفتگو پتا چلا کہ کئی مریض ایک ماہ بعض ڈیڑھ ماہ اور کچھ تو دو دو ماہ سے یہاں ہسپتال میں داخل ہیں ۔ خیر! میرے بھتیجے کو بھی نالی لگا دی گئی اور دوائیں بھی تجویز کر دی گئیں ۔ میں تعویذاتِ عطاریہ کے مکتب سے اپنے پیر و مُرشد، شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کے عطا کردہ تعویذات بھی لے آیا (یہ تعویذات مختلف علاقوں میں تعویذاتِ عطاریہ کے بستوں سے مُفت حاصل کئے جاسکتے ہیں ) دواؤں کے ساتھ ساتھ تعویذات کا استعمال بھی جاری رہا جس کی برکت یوں ظاہر ہوئی کہ صرف 6دنوں میں اس کے پھیپھڑوں سے پانی ختم ہو گیا اور نالی ہٹا دی گئی۔ ڈاکٹر حیران تھے کہ یہ سب کیسے ہو گیا؟ ان کا کہنا تھا کہ پانی ختم ہونے میں کم از کم 15 دن تو ضرور لگتے ہیں مگر حیرت انگیز طور پر 6 دن میں اس کام کا مکمل ہو جانا ہمارے لئے حیران کُن بات ہے۔ ہسپتال میں موجود مریضوں اور ان کے مُتعلقین کو جب یہ بات پتا چلی تو ان کے چہروں پر بھی حیرت اور خوشی کے ملے جلے تأثرات دیکھنے کو ملے، کئی ایک افراد سے تو رہا نہ گیا اور بالآخر انہوں نے مجھ سے پوچھ ہی لیا کہ آخر آپ نے ایسا کیا کیا ہے کہ آپ کا بھتیجا اس قدر جلد ٹھیک ہو گیا؟ اس پر میں نے برملا کہا کہ یہ کوئی جادو کا کرشمہ نہیں بلکہ میرے پیرو مرشد امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کے تعویذات کی برکت ہے۔ اس کے ساتھ ہی خیر خواہی کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع