دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Cancer ka Ilaj | کینسر کا علاج

book_icon
کینسر کا علاج

تعویذات کی برکت سے مجھے امید کی کرن نظر آئی ہے ورنہ میں تو مایوس ہی ہو چکا تھا۔ پھر کچھ دنوں بعد وہ اسلامی بھائی ایک شخص کو لے کر بستے پر حاضر ہوئے اب کی بار ان کے چہرے پر خوشی کے آثار نمایاں تھے انہوں نے بتایا اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل و کرم سے  کاٹ کا پانی پینے اور تعویذاتِ عطا ریہ کی برکت سے میری بیٹی کی آنکھ کا ڈھیلا  (ڈھے-لا)  جو کافی باہر نکل چکا تھا اب اپنے مقام پر آنا شروع ہو گیا ہے۔ اللہ تَعَالٰی آپ لوگوں کو خوش رکھے۔ مدنی منّی کی صحت یابی کا سچا واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھ کر علاقے سے لوگ تعویذاتِ عطاریہ کا فیض پانے کے لیے آنے لگے۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِا ہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!                                         صَلَّی اللہُ تَعالٰی عَلٰی مُحَمَّد

کینسر اور بیماری کیلئے مَدَنی نُسخہ

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! کینسر جو کہ ڈاکٹروں کے نزدیک لا علاج بیماری مانی جاتی ہے، اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رَحمت سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اُس کا علاج ہو گیا۔ فی زمانہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ولی ، شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ العَالِیَہ کی ہستی ہمارے لئے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی گراں قدر نعمت ہیں کہ جن کے فیضان سے لاتعداد لوگ فیضیاب ہورہے ہیں ، آئے روز جہاں ان کی ذات کے ذریعے جہالت کی اندھیریوں میں بھٹکنے والے علم کی ضیاء  (یعنی روشنی) پاکر عشقِ رسول کے جام پی رہے ہیں وہیں ان کے روحانی فیض سے بے شمار دکھیارے، غم کے مارے پریشانیوں اور بیماریوں میں گھِرے لوگ مصائب و آلام سے چھٹکارا اور بیماریوں سے خلاصی پاکر راحت وآرام سے جی رہے ہیں ۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ العَالِیَہ مختلف مواقع پر جسمانی امراض سے شفا پانے کے علاج بیان کرتے اوراپنی تحریروں میں لکھتے رہتے ہیں چنانچہ  امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالیَہ  اپنی مایہ ناز تالیف فیضانِ سنّت کے باب  ’’ نیکی کی دعوت  ‘‘ کے صفحہ 306 پر کینسر، شوگر، T.B، دل اور گردے کے امراض بلکہ ہر بیماری سے خلاصی حاصل کرنے کا ایک بہترین مدنی نسخہ درج کرتے ہوئے فرماتے ہیں : حضرت سیِّدُنا وہب بن مُنبَِّہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کی کتاب میں ہے کہ سحرزدہ  (یعنی جس پر کسی نے جادو کروایا ہو وہ)  شخص، بیری  (یعنی بیر کے دَرَخت)  کے 7سبز پتّے لے کر انہیں دو پتھروں کے درمیان  (مَثَلًا پتّھر کی سِل پر رکھ کر دوسرے پتھر سے)  کُوٹ لے، پھر انہیں پانی میں ملا کر آیۃُ الکرسی اور چار قُل پڑھ کردم کرے، پھر اس پانی سے 3گھونٹ پی کر بَقِیَّہ سے غسل کرے تو اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس سے بیماری دُور ہو جائے گی۔ یہ عمل اُس شخص کے لئے  (بھی)  انتہائی مفید ہے جسے  (جادو کے ذَرِیعے)  بیوی سے روک دیا گیا ہو۔  (جامع معمر بن راشد مع مُصَنَّف عَبْد الرَّزاق، ۱۰ / ۷۷، رقم: ۱۹۹۳۳)  

قسمت میں لاکھ پیچ ہوں سو بل ہزار کج

یہ ساری گتھی اِک تِری سیدھی نظر کی ہے

 (حدائقِ بخشش شریف)

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!            صَلَّی اللہُ تَعالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 {۲} غیر مُسلم جنّ سے چُھٹکارا مل گیا

            کِھپرو  (ضلع سانگھڑ، باب الاسلام سندھ)  کے علاقے دیوان کالونی کے مقیم اسلامی بھائی کے حلفیہ بیان کا خلاصہ ہے: میری ایک عزیزہ جو کہ بالکل تندرست تھی ، نجانے ایک دن اچانک کیا ہوا ، اسے دورہ پڑا اور بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑی۔ تھوڑی دیر بعد جب ہوش آیا تو کہنے لگی میرے سر میں شدید درد ہو رہا ہے۔ گھر والے اسے ایک ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔ڈاکٹر نے چیک اَپ کے بعد بتایا کہ تشویش کی کوئی بات نہیں بلَڈ پریشر Low  (کم)  ہونے کی وجہ سے ایسا ہوا ہے اور ڈرپ لگانے سے ٹھیک ہو جائے گی۔ ڈرپ لگوانے کے بعد جب اسے گھر واپس لے آئے تو تھوڑی ہی دیربعد پھر اس کی طبیعت بگڑنے لگی اور اب کی بار تو اس کے چہرے کا رنگ بھی مانْد  (پھیکا) پڑ گیا۔ یکایک اس کے منہ سے عجیب و غریب مردانہ آواز میں خرافات کا گویا سیلاب اُمڈآیا۔ گھر والوں سے بد تمیزی سے بات کرنے لگی ، حتی کہ اپنے چچا جان کو بھی اَول فَول بکنے لگی  (حالانکہ ان کے سامنے اس سے پہلے اس نے کبھی اونچی آواز میں بات تک نہ کی تھی) اور اپنے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن