30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مجلس اَلْمَدِیْنَۃُالْعِلْمِیَہ {دعوتِ اسلامی} شعبہ امیرِاہلسنّت
۲۹ ذوالحجۃ الحرام ۱۴۳۴ ، 4 نومبر2013
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالیَہ اپنی مایہ ناز تالیف ’’ فیضانِ سنّت ‘‘ کے صَفْحَہ 845 پر بحوالہ ترمذی شریف دُرودِپاک کی فضیلت نقل فرماتے ہیں : اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مَحبُوب ، دانائے غُیُوب ، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ تَقَرُّب نشان ہے: ’’ بے شک بروز قیامت لوگوں میں سے میرے قریب تر وہ ہو گا جو مجھ پر سب سے زیادہ درود بھیجے۔ ‘‘ (ترمذی ، ۲ / ۲۷، حدیث: ۴۸۴)
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بابُ الاسلام (سندھ) ضلع ٹھٹھہ کے شہر میر پور ساکرو میں دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت ’’ خاتونِ جنّت مسجد ‘‘ میں لگائے جانے والے بستے کے ایک ذمہ دار اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ ربیع الاوّل شریف ۱۴۳۲ ھ میں بستے پر بوہارو شہر کے ایک گوٹھ مولوی احمدجتکے رہائشی اسلامی بھائی تعویذاتِ عطاریہ لینے کے لیے آئے جنہوں نے اپنی داستانِ غم سناتے ہوئے کہا کہ میری 5سالہ مدنی منّی آنکھ کے مرض میں مبتلا ہے جس کے علاج معالجہ میں کوئی کمی نہیں چھوڑی۔ ڈاکٹری علاج کے ساتھ ساتھ مختلف عاملوں کو بھی دکھایا مگر مرض میں افاقہ نہ ہوا بلکہ مرض روز بروز بڑھتا ہی گیا حتی کہ ڈاکٹروں نے آپریشن تجویز کردیا اور یوں میں نے اپنی پھول سی مدنی منّی کی صحت یابی کے لیے آپریشن بھی کروالیا، مگر جوں جوں دوا کی مرض بڑھتا گیا کے مصداق آنکھ کا زخم بگڑنا شروع ہو گیا اور اس حد تک خراب ہوا کہ وہ کینسر کے موذی مرض کی صورت اختیار کر گیا۔ اس خطرناک بیماری نے سُرعت (تیزی) سے اپنا اثر دکھایا اور جلد ہی آنکھ کی پلکوں کے ساتھ ساتھ اردگرد کھال کے حلقے بھی جھڑ گئے اور آنکھ کا ڈھیلا (ڈھے-لا) باہر کی طرف نکل آیا، میری مدنی منّی بے حد کرب و اضطراب سے دوچا ر ہے ، نہ تو ٹھیک سے کھا پی سکتی ہے اور نہ ہی تکلیف کے باعث سوسکتی ہے، اسکی یہ قابلِ رحم حالت ہم سے دیکھی نہیں جاتی۔ بارہا اس کی بے قراری کو دیکھ کر ہماری آنکھیں پُرنم ہوجاتی ہیں ، اب تو ڈاکٹروں نے بھی مایوس کر دیا ہے۔ ایک دن میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ عاشقِ رسول اسلامی بھائی (جن کی کپڑے کی دکان ہے) کے پاس گیا کیونکہ میں اکثر انہی سے کپڑے خریدتا تھا۔
دورانِ گفتگوجب میں نے انہیں اپنی مدنی منّی کی بیماری کے متعلق بتایا تو انہوں نے تسلی دیتے ہوئے کہا: ’’ ڈاکٹروں نے مایوس کردیا ہے تو کیا ہوا شفا دینے والی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ذات ہے، آپ پریشان نہ ہوں پھر مجھے تعویذاتِ عطاریہ کی برکات کے بارے میں بتاتے ہوئے تعویذ لینے کا مفید مشورہ دیا۔ ‘‘ میں انہیں کی ترغیب دلانے پر بڑی امید لے کر یہاں حاضر ہوا ہوں ۔ ربِّ غفار عَزَّوَجَلَّ نے تعویذاتِ عطا ریہ کی برکت سے بے شمار مریضوں کو صحت عطا فرئی ہے وہیں میری مدنی منّی پر بھی ایک ولیٔ کامل کے تعویذات کی برکت سے ضرور کرم ہوگا ان کی یہ دُکھ بھری داستان سن کر بستے پر موجود اسلامی بھائیوں نے انہیں تسلی دیتے ہوئے صبر کا دامن تھام کر اجر وثواب کے عظیم خزانے لوٹنے کا مَدَنی ذہن دیا اور ہاتھوں ہاتھ تعویذاتِ عطاریہ اور مرض کی کاٹ والا پانی بھی پینے کو دیا۔ ابھی کچھ ہی دن گزرے تھے کہ تعویذاتِ عطاریہ کے بستے پر ان اسلامی بھائی کا فون آیا، انہوں نے خوشی ومسرت بھرے لہجے میں بتایا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تعویذاتِ عطاریہ کی برکت سے میری بیٹی کے آنکھ میں بہتری آنی شروع ہو گئی ہے، تکلیف میں بھی نمایاں کمی ہے، کھانے پینے بھی لگی ہے، اللہ تَعَالٰی دعوتِ اسلامی والوں اور بالخصوص امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالیَہ کو خوش رکھے کہ ان کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع