دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Buri Sangat Ka Wabal | بری سنگت کا وبال

book_icon
بری سنگت کا وبال

مسافر ہوں۔ اللہ تعالٰی امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی غلامی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں استقامت عطا فرمائے۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                             صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {۸} خوفِ خدا سے رونے کی حلاوت

          ایک اسلامی بھائی نے اپنی داستانِ عشرت کے خاتمے کے احوال کچھ یوں بیان کیے کہ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں فلمیں ڈرامے دیکھنے کابے حد شوقین تھا، گناہوں میں اس قدر گھرا ہوا تھا کہ مجھےاپنی زندگی کے بیش قیمت لمحات کے برباد ہونے کا احساس تک نہ تھا۔ میری  زندگی میں کچھ اس طرح بہار آئی کہ ہمارے علاقے کی مسجد میں ایک اسلامی بھائی درسِ فیضانِ سنّت دیا کرتے تھے ، ایک روز میں بھی درس میں شریک ہوگیا، درس سنا تو بہت بھلا لگا ، علم کی بہت سی باتیں سننے کا موقع ملا فکر آخرت پر مبنی باتیں سن کر دل کی کیفیت ہی بدل گئی۔ یوں روزانہ درسِ فیضانِ سنّت میں شرکت کرنا میرا معمول بن گیا اور اس طرح دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ عاشقانِ رسول سے ملاقات بھی رہنے لگی، اسلامی بھائیوں کی انفرادی کوشش کے نتیجے میں ایک مرتبہ مجھے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت نصیب ہوئی۔ تلاوت و نعت اور سنّتوں بھرے بیان میرے دل و دماغ پر بڑا اثر کیا۔ اجتماع کے آخر میں جب لائٹیں بند کر کے اسلامی بھائیوں نے بیک زبان ہو کر ذکر اللہ کیا تو مجھے اپنے دل سے گناہوں کی سیاہی دور ہوتی محسوس ہونے لگی۔ ذکر کے بعدمانگی جا نی والی رِقّت انگیز دعا نے میرے دل کی دنیا میں اِک محشر برپا کر دیا۔ خوفِ خُدا سے میرا رواں رواں کانپ اٹھا۔ یہ آنکھیں جو خوفِ خدا میں رونے کی حلاوت سے ناآشنا تھیں آج ان سے آنسوؤں کا ایک سیلاب اُمنڈ آیا یہاں تک کہ روتے روتے میری ہچکی بندھ گئی۔ میں نے رو رو کر اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کے حضور اپنے گناہوں سے توبہ کی اور آئندہ سنتوں بھری زندگی بسر کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا۔ اللہ تعالٰی ہمیں مدنی ماحول میں استقامت عطا فرما ئے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !             صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {۹} بَد عَملی چھوٹ گئی

          مدینۃ الاولیاء  (ملتان شریف ،صوبہ پنجاب)  کے گاؤں محمد پور گھوٹا سے تعلق رکھنے والے ایک اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے کہ مدنی ماحول سے منسلک ہونے سے قبل میں گناہوں بھری زندگی گزار رہا تھا، فلمیں دیکھنے، گانے باجے سننے کا شیدائی تھا ،یہی وجہ تھی کہ دن رات کا اکثر حصّہ گانے باجے سننے میں گزرتا ،مذہبی ماحول نہ ہونے کی وجہ سے داڑھی شریف کی سنّت سے بھی محروم تھا اور کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں بھی اپنے چہرے پر داڑھی شریف سجاؤں گا۔ میری عصیاں شعار زندگی میں کچھ اس طرح بہار آئی کہ ایک دن میں اپنے محلے کی مسجد میں نماز ادا کرنے گیا، بارگاہ الہٰی میں سربَسجُود ہونے کی سعادت حاصل کی۔ میں   نماز ادا کر کے فارغ ہوا ہی تھا کہ اتنے میں کچھ نماز ی میرے پاس آئے اور کہنے لگے: ’’کیا آپ پڑھنا جانتے ہیں ؟ ‘‘  میں نے کہا:  جی۔ میرا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن