دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Buri Sangat Ka Wabal | بری سنگت کا وبال

book_icon
بری سنگت کا وبال

اسلامی کے مدنی ماحول کے قریب سے قریب تر ہوتا گیا۔ ہمارے اسکول کے ایک استاد صاحب جو کہ مدنی ماحول سے وابستہ تھے جب انہوں نے میرا ذہن دعوتِ اسلامی کی طرف مائل دیکھا تو وہ بھی کبھی کبھار دعوتِ اسلامی کی مدنی بہاریں سنانے لگے اور یوں دعوتِ اسلامی کی محبت و عقیدت میری نس نس میں بس گئی۔ انہیں کی انفرادی کوشش کی برکت سے عمامہ شریف سجانے کی سعادت ملی اور میں نے مدنی حلیہ اپنا لیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکَاتُہُمُ العَالِیَہ کے عطا کردہ مدنی مقصد ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے  ‘‘  کے تحت علاقائی مشاورت میں مدنی انعامات کے ذمے دار کی حیثیّت سے مدنی کاموں کی ترقی وعروج کے لیے کوشش کر رہاہوں۔اللہ عَزَّوَجَلَّ تادم حیات سنّتوں کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                      صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {۷} عقائد کی اصلاح ہو گئی

          سانگھڑ ( صوبہ باب الاسلام سندھ)  کے مقیم ایک حافظ اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ساتھ وابستہ ہونے سے پہلے میں بدعقیدہ لوگوں کے ساتھ منسلک تھا۔ اسی وجہ سے میں عقائد کے معاملے میں بھی اِفراط وتَفرِیط کا شکار ہو چکا تھا۔ میرے اُجڑے گلشن میں کچھ اس طرح بہار آئی کہ ایک دن میں نماز ادا کرنے مسجد گیا تو کیا دیکھتا ہوں سفید لباس پہنے اور سبز عمامہ باندھے ایک نوجوان نماز کے بعد ضَخِیم  (موٹی)  کتاب تھامے درس دینے لگا۔ میں بھی ایک اسلامی بھائی کی انفرادی کوشش کے نتیجے میـں شریک ہو ہی گیا۔ سنّتوں کے پابند مبلغ اسلامی بھائی کے درس کا دل جیت لینے والا سادہ انداز اور اصلاحِ امت کے جذبے سے سرشار ہو کر لکھا گیا ایک ایک لفظ میرے دل و دماغ کو روشن کرتا چلا گیا۔ میرے دل میں اس کتاب اور اس کے لکھنے والے کی محبت پیدا ہو گئی۔ درس کے بعد میں نے کتاب کی جانب دیکھا تو اس پر جَلی حروف میں فیضانِ سنّت اور اس کے نیچے ہی اس کے مؤلف کا نام یوں درج تھا ’’شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ۔  ‘‘ میں تو ان کی تحریر سن کر ہی ان کا ہو چکا تھا۔ اب میں فیضانِ سنّت کے درس میں شریک ہونے لگا جس سے میرے دل میں بھی عشقِ مصطفیٰ کی شمع روشن ہو گئی۔ سنّتوں کے پابند اسلامی بھائیوں کے ساتھ رہنے کی برکت سے میں نے اپنے تمام گناہوں خاص طور پر بدمذہبی سے توبہ کی اور بدمذہبوں سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّدرسِ فیضانِ سنّت کی برکت سے آہستہ آہستہ میں مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔ علمِ دین حاصل کرنے کا جذبہ پیدا ہوا اور میں نے علم کی پیاس بجھانے کے لیے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 63دن کے مدنی تربیتی کورس میں داخلہ لے لیا۔ یہاں بھی سنّتوں کے پابند عاشقانِ رسول کی بابرکت صحبت میسر آئی۔ نماز ،وضو ،غسل کے بہت سارے بنیادی مسائل سیکھنے کے ساتھ ساتھ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ڈھیروں سنّتوں پر عمل کا موقع بھی ہاتھ آیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اس تربیتی کورس کی برکت سے میرے علم وعمل میں بہت اضافہ ہوا۔ تادمِ تحریر دعوتِ اسلامی کے عاشقانِ رسول کے ہمراہ راہِ خدا عَزَّوَجلَّ کے مدنی قافلے کا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن