دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Buri Sangat Ka Wabal | بری سنگت کا وبال

book_icon
بری سنگت کا وبال

سلام کی مَد بھری صدائیں کانوں میں رس گھولنے لگیں۔ اس پُرفتن دور میں سنّتوں کی ایسی شاندار بہاریں دیکھ کر دعوت اسلامی کی محبت وعقیدت میرے دل میں گھر کر گئی۔ اس سنّتوں بھرے اجتماع میں گزرنے والی ہر ہر ساعت میرے دل میں خوف خدا اور عشق مصطفی کی شمع فروزاں کررہی تھی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ جہاں مجھے اس سنّتوں بھرے اجتماع کی ڈھیروں ڈھیر برکتیں ملی وہیں دامنِ عطار سے وابستہ ہونے کی سعادت بھی حصے میں آگئی۔ میں نے اپنا ہاتھ ایک ولی کامل کے ہاتھ میں کیا دیا میری تو زندگی کا رخ ہی بدل گیا۔ سنّتوں کی محبت دل میں اس قدر پیداہوئی کہ میں نے عمامہ شریف اور مدنی لباس اپنا لیا اور مقصد حیات کو پانے کے لیے دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے منسلک ہوگیا۔مدنی کاموں کی ترقی وعروج کو اپنا مقصد بنالیا، لوگوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لیے مسجد میں درسِ فیضانِ سنّت دینا شروع کر دیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر خادم  (نگرانِ)  کابینہ کی حیثیت سے سنّتوں کی ترویج و اشاعت کے لیے کوشاں ہوں۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !            صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {۶} استاد صاحب کی انفرادی کوشش

          اوستہ محمد (صوبہ بلوچستان، پاکستان)  کے ایک رہائشی اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں آنے سے پہلے ہی قدرے مذہبی ذہن تھا۔ مجھے بچپن ہی سے اگرچہ اسلامی کتابیں پڑھنے اور بیانات سننے کا شوق تھا مگر میری عملی حالت کچھ اچھی نہ تھی۔ مجھے دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول کچھ اس طرح سے میسر آیا کہ ایک مرتبہ مدینۃ الاولیاء  (ملتان شریف)  کے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع کی آمد آمد تھی عاشقانِ رسول اسلامی بھائی انتہائی جوش وخروش کے ساتھ اجتماع کی دعوت عام کرنے میں مشغول تھے۔ مختلف چوراہوں پر بینرز آویزاں کیے گئے تھے تاکہ زیادہ سے زیادہ مسلمان اس اجتماع پاک میں شرکت کر کے برکتیں حاصل کر سکیں۔ ہر طرف ایک ہی صدا تھی کہ ملتان چلو ملتان۔ ان دنوں جب اسلامی بھائی ایک ایک کے پاس جا جا کر شرکت کی بھرپور ترغیب دلا رہے تھے، اسی دوران ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی میرے پاس بھی تشریف لائے اور خیریت معلوم کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دینے لگے بالخصوص بین الاقوامی اجتماع کا بھر پور ذہن بنایا۔ ان کی بے غرض اور پُر خلوص دعوت سے میں متأثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا مگر میں کچھ مجبوریوں کے باعث اجتماع میں شریک نہ ہو سکا۔ ہمارے علاقے سے بہت سے عاشقانِ رسول سنّتوں بھرے اجتماع کے لیے روانہ ہوگئے مگر میں کفِ افسوس ہی ملتا رہا، بالآخر آنکھ جھپکنے میں تین دن گزر گئے اور جلد ہی تمام عاشقان رسول واپس لوٹ آئے ہر ایک اپنی قسمت پر نازاں تھا کہ اسے حج کے بعد تعداد کے اعتبار سے اہل حق کے سب سے بڑے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا سنہری موقع ملا۔ واپسی پر ان میں کچھ ایسا نیکی کی دعوت کا جذبہ کار فرما تھا کہ آتے ہی باقاعدگی سے مسجد میں درسِ فیضانِ سنّت کی ترکیب شروع کر دی۔ درسِ فیضانِ سنّت میں شریک ہونے کا میرا بھی معمول بن گیا، جوں جوں درس سنتا گیا دل کی دنیا بدلتی گئی مزید اسلامی بھائیوں کی انفرادی کوشش سے مدنی ذہن بنتا گیا اور میں دعوتِ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن