30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مشکبار مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل بُرے دوستوں کی صحبت کی وجہ سے مکمل طور پر گناہوں کی دلدل میں پھنس چکا تھا، فلمیں ڈرامے دیکھنے کا اس قدر شوقین تھا کہ اگر کسی دن فلم نہ دیکھ پاتا تو دن بھر بے چینی سی رہتی۔ گناہ کرکرکے میرا دل اس قدر سخت ہوچکا تھا کہ بدکاری اور بدنگاہی جیسے گناہ کر کے مجھے کبھی ندامت نہ ہوئی تھی ، میری عیّاشیوں بھری زندگی کی سیاہ رات میں ہدایت کی صبح کچھ یوں ہوئی کہ درسِ فیضانِ سنّت کی صورت میں ایسا سورج طلوع ہوا کہ جس نے مجھے گناہوں کے بیابان سے نکال کر نیکیوں کے نخلستان میں پہنچا دیا۔ ایک دن مسجدمیں حاضری ہوئی تو ایک مبلغِ دعوت اسلامی کو درس فیضانِ سنّت دیتا دیکھ کر میں بھی قریب جا کر بیٹھ گیا۔ دل میں نیکیوں کا جذبہ بیدار کرنے والی پر تاثیر تحریر سن کر سنّتوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن بنا، اور میں پنج وقتہ نمازوں کا پابند بن گیا، فیضانِ سنّت کی عام فہم مگر غفلت سے جھنجھوڑ دینے والی تحریر نے مجھے ایسا بیدار کیا کہ روزانہ درسِ فیضانِ سنّت میں شرکت کرنا میرا معمول بن گیا، درس کے اختتام پر اسلامی بھائیوں سے سلام ومصافحے کی سعادت ملنے لگی۔ ایک دن مبلغ دعوتِ اسلامی نے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا، جب سنّتوں بھرے اجتماع کی پربہار فضاؤں میں پہنچا تو میری سوچ وفکر کا محور ہی بدل گیا ، دل میں عمل کی ایسی رغبت پیدا ہوئی کہ میں نے اجتماع کی رقت انگیز دعا میں اپنے سابقہ گناہوں سے پکی سچی توبہ کی اورسنّتوں کا عامل بن گیا۔ عمامہ شریف کا تاج سجالیا ۔چہرے پر سنت کے مطابق داڑھی بھی رکھ لی،اور اس کے بعد جامعۃ المدینہ میں تحصیل علم دین کے لیے داخلہ لے لیا ۔ تادمِ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ میں درجہ اُولیٰ پڑھنے کے بعداب بارہ ماہ کے مدنی قافلے کا مسافر ہوں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے دعا ہے کہ مجھے مدنی ماحول میں استقامت عطا فرمائے۔ آمین
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{۵} درسِ فیضانِ سنّت کی برکتیں
عطار والہ (بورے والہ، ضلع وہاڑی، صوبہ پنجاب) کے ایک مقیم اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کے احوال کچھ اس طرح بیان کیے کہ مدنی ماحول سے وابستگی سے پہلے میری پرائز بانڈز کی دوکان تھی۔ ایک دن قریبی مسجد میں نماز ادا کرنے جانا ہوا ،نماز کے بعد ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سادہ مگر دلنشین انداز میں درسِ فیضانِ سنّت دینا شروع کیا۔ میں بھی قریب جا کر درس سننے لگا، درس کے الفاظ انتہائی عام فہم مگر پُر تاثیر تھے اسی دوران ان اسلامی بھائی نے دل موہ لینے والے انداز میں باب المدینہ کراچی کے علاقے کورنگی میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی، میں نے فوراً ہامی بھر لی۔ اسی اجتماع کی دعوت عام کرنے کے لیے جامع مسجد غلہ منڈی عطار والہ (بورے والہ) کے باہر ایک سنّتوں بھرا اجتماع بھی ہوا، جس میں بابُ المدینہ کراچی سے تشریف لائے ہوئے مبلغ اسلامی بھائی نے بیان کیا، مجھے یہاں بھی شرکت نصیب ہوئی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی کے بیان سے میں بہت متأثر ہوا اور یوں میری باب المدینہ کراچی میں ہونے والے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت مزید پختہ ہو گئی۔ جب میں باب المدینہ میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں پہنچا تو میری خوشی کی انتہا نہ رہی ہر طرف سبز سبز عمامے والوں کی قطاریں ، داڑھی و زلفوں کی بہاریں دل کو لُبھانے اور دُرودو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع