دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Buri Sangat Ka Wabal | بری سنگت کا وبال

book_icon
بری سنگت کا وبال

علاقائی مشاورت خادم  (نگران)  ہونے کے ساتھ ساتھ علاقے کی جامع مسجد میں امامت وخطابت کے فرائض سرانجام دے رہا ہوں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ میرے محسن اسلامی بھائی کو خوب خوب برکتیں عطا فرمائے اور مجھے تادمِ مرگ غلامیٔ امیرِاہلسنّت اور مدنی ماحول میں استقامت مرحمت فرمائے۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                             صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {۲} گلوکار کی توبہ

          بابُ المدینہ  (کراچی، پاکستان)  کے علاقے گارڈن ویسٹ کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل میں سرتاپا گناہوں کی آلودگیوں سے لتھڑا ہوا تھا۔ میری زندگی کے قیمتی لمحات گنا ہوں کی نذر ہورہے تھے ، کون سا ایسا گناہ تھا جس سے اپنے نامہ اعمال کو سیاہ نہ کیا ہو، اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے اچھی آوازکی نعمت سے نوازا تھا، مگر افسوس ! میں اپنے ربّ عَزَّوَجَلَّ کی اس نعمت کو تلاوتِ قراٰن، نعت رسول مقبول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میں صرف کرنے کی سعادت حاصل کرنے کے بجائے گانوں کے بے ہودہ اشعار گُنگُنانے میں استعمال کر رہاتھا۔ مجھے عِشقِیہ و فِسقِیہ اَشعار گانے کا جنون کی حد تک شوق تھا۔ آواز چونکہ اچھی تھی اس لیے تھوڑے ہی عرصے میں گلوکاری میں مشہور ہوگیا۔ لوگ مجھے سنگر  (گلوکار ) کی حیثیت سے جاننے لگے۔ قرب وجوار کے فنکشنوں میں مدعو کیا جانے لگا، دن بدن ملنے والی شہرت نے مجھے قبر وآخرت سے یکسر غافل کر دیا تھا۔ میرے دل و دماغ پرتو ہر وقت بڑا گلوکار بننے کا بھوت سوار رہتا۔آہستہ آہستہ ملکی سطح پر ہونے والے کنسرٹس concerts (ناچ رنگ کی محفلوں )  میں بلایا جانے لگا یوں کچھ ہی عرصے میں میرا شمار نمایاں گلوکاروں میں ہونے لگا۔ مجھے اپنا خواب شرمندۂ تعبیر ہوتا دکھائی دے رہا تھا۔ وہ تو قسمت اچھی تھی جو دعوتِ اسلامی کامشکبار مدنی ماحول مل گیا، ورنہ شاید بربادی آخرت کا شکار ہوجاتا،سبب کچھ اس طرح بناکہ ایک دن علاقے کی مسجد میں نماز پڑھنے جانا ہوا ،جہاں ایک اسلامی بھائی فیضانِ سنّت سے درس دے رہے تھے جبکہ ان کے قریب کچھ نمازی بڑی توجہ سے درس سن رہے تھے۔ میں بھی عاشقانِ رسول کے قرب میں جا بیٹھا۔ درس کے پرتاثیر الفاظ میرے دل میں اترتے چلے گئے، میری آنکھوں پر بندھی غفلت کی پٹی کھل گئی ، میرے غبار آلود دل سے گناہوں کی گَرد دور ہونے لگی، مجھے اپنی گزشتہ زندگی کے قیمتی لمحات ضائع ہونے پر افسوس ہونے لگا۔ آہ! میری زندگی کا ایک بڑا حصہ غفلت میں گزر گیا۔ زندگی کے وہ ایّام جو میرے رب عَزَّوَجَلَّ نے مجھے آخرت کی تیاری کے لیے عطا فرمائے تھے وہ بربادی آخرت کے کاموں میں گزار دیئے، ماضی کو یاد کر کے مجھ پر شرمندگی اور ندامت کی کیفیت طار ی ہو گئی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ میں نے اسی وقت صدق دل سے توبہ کی اورعزم بالجزم کرلیا کہ آئندہ گناہوں سے بچتا رہوں گا اور رضائے ربُّ الانام کے کام کرنے کی سعادت حاصل کروں گا۔ اپنے چہرے پر آقائے نامدار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلیہ واٰلہٖ وَسلَّم کی محبت کی نشانی داڑھی شریف بھی سجانے کی نیت کرلی۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن