دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Buri Sangat Ka Wabal | بری سنگت کا وبال

book_icon
بری سنگت کا وبال

جتنا بھی جی لوں بالآخرایک دن موت کا جام پینا پڑے گا، اپنے دوست احباب کو چھوڑ کر اندھیری قبر میں اتر نا پڑیگا اور اپنے برے اعمال کی سزا بھگتنی پڑے گی۔ قسمت اچھی تھی جواس پر فتن دور میں مسلمانوں کی قبر وآخرت کی تیاری کا ذہن دینے والی تبلیغ وقران وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کا مشکبار مدنی ماحول میسر آگیا۔ مدنی ماحول میں آنے کی سبیل کچھ یوں بنی کہ ایک دن حسب عادت بد گناہوں کے عادی دوست نمادشمنوں کے ساتھ بیٹھا ہواتھا ،دریں اثنا نمازِ مغرب کی اذانیں فضا میں گونجنے لگیں اور اللہ عَزَّوَجَلَّکے دربار سے ہر ایک منادی اس پاک ذات کی وحدانیت اور اس کے محبوب کی رسالت کی گواہی دینے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کو فلاح و کامرانی کی دعوت دینے لگا۔ بہت سے مسلمان حکم الٰہی کی بجاآواری کے لیے جانبِ مسجد رواں دواں تھے مگر ہم تمام دوست نمازوں سے یکسر غافل ہوکر اپنی موج مَستی میں گم تھے۔ دَرِیں اَثنا دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک عاشقِ رسول اسلامی بھائی ہمارے قریب سے گزرتے ہوئے رک گئے اور ہمیں نماز سے غافل دیکھ کر قریب تشریف لائے اور انتہائی محبت بھرے انداز میں سلام کرتے ہوئے کہنے لگے:  ’’نماز کا وقت ہوگیا ہے ،آپ بھی نماز ادافرمالیں۔ ‘‘  نجانے ان کی دعوت میں ایساکیا اثر تھا کہ میں اس قدر متأثر ہواکہ اکیلا ہی ان کے ساتھ جانب مسجد بارگاہ الٰہی میں سربسجود ہونے کے لیے لَرزِیدہ لَرزِیدہ قدموں سے چل دیا، سب دوست یہ دیکھ کر بہت حیران ہوئے مگر انہیں مسجد میں جانے کی توفیق نصیب نہ ہوئی، مسجد میں پہنچ کر میں نے وضو کیااور ان اسلامی بھائی کے ساتھ نماز پڑھنے کے لیے کھڑا ہو گیا، چونکہ مجھے نماز پڑھنا نہیں آتی تھی اس لیے ان کو دیکھ دیکھ کر نماز ادا کرنے لگا ، ایک عرصے کے بعد بارگاہ الہٰی میں سربسجود ہونے کی سعادت ملی تھی، شاید میرے ناقص سجدے میرے رب عَزَّوَجَلَّ کی بارگا ہ میں مقبول ہو گئے، نماز اداکرنے کے بعد اپنے گناہوں سے لتھڑے ہوئے کالے کالے ہاتھ بارگاہ الٰہی میں اٹھا دیے، دنیا وآخرت کی بہتری طلب کی، جب واپس جانے لگاتو میری نظر مسجد میں ایک طرف بیٹھے ہوئے چند عاشقانِ رسول پر پڑی، قریب جاکر دیکھا کہ ایک سنّتوں کے پابند اسلامی بھائی شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی مایہ ناز تالیف ’’فیضان سنّت  ‘‘ سے انتہائی پیارے انداز میں درس دے رہے ہیں اور کئی اسلامی بھائی باادب بیٹھ کر درس سننے میں محو ہیں یہ پیارا منظر دیکھ بہت اچھا لگا اور میں بھی علم دین کے اس گلشن میں کھلنے والے خوشنما پھولوں سے اپنے دل کے گلدستے کو سجانے بیٹھ گیا ،جوں جوں ایک ولیٔ کامل کی عام فہم اور پراثر تحریر سنتا گیا میرے اندر کی کیفیت بدلتی گئی ،دل کی قساوت  (سختی)  نرمی میں بدلنے لگی اور میں اپنی بداعمالیوں کے بارے میں سوچ کر خوف زدہ ہوگیا ۔ بے ساختہ میری آنکھوں سے آنسوؤں کی برسات شروع ہوگئی جن سے دل کی بنجر زمین سیراب ہونے لگی۔ درس کے اختتام پر مبلغ دعوتِ اسلامی نے بڑے ہی پیارے انداز میں ڈھیروں ڈھیرنیکیاں کمانے کے لیے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں جانے کی ترغیب کچھ ایسے انداز میں دلائی کہ میں نے ہاتھوں ہاتھ جانے کی نیّت کرلی چنانچہ دعا کے بعد میں اجتماع میں جانے کے لیے مسجد ہی میں رک گیا اور دیگر اسلامی بھائی اجتماع میں جانے کی تیاری میں مشغول ہوگئے کوئی گاڑی کے لیے رابطہ کررہا ہے تو کوئی کھانے کی ترکیب بنارہے اور کوئی گھر گھر جاکر اجتماع کی دعوت دیکر لوگوں کو لا رہا ہے توکوئی مدنی قافلے کی عظیم نیّت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن