دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Buri Sangat Ka Wabal | بری سنگت کا وبال

book_icon
بری سنگت کا وبال

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !               صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {۱۱} باڈی بلڈنگ کا جنونی

          رانا ٹاؤن  (تحصیل فیروز والا، ضلع شیخوپورہ )  کے رہائشی اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل میں فکرِ آخرت سے یکسر غافِل، دنیا کی بَدمَسِتیُوں میں شاغِل تھا اور اسی دارِ نا پائیدار کو اپنے لیے سب کچھ سمجھ بیٹھا تھا۔ شاید یہی وجہ تھی کہ میں دینی ماحول اور بنیادی دینی معلومات سے بھی کوسوں دور تھا۔ حالت یہ تھی کہ نماز پڑھنا بھی نہیں آتی تھی اورنہ ہی وضو، غسل کا صحیح طریقہ معلوم تھا۔مجھے باڈی بلڈر بننے کا جنون کی حد تک شوق تھا۔ اسی مقصد کے لیے کلبوں میں جایا کرتا اور ہر وقت انہی تصورات و خیالات میں کھویا رہتا تھا کہ مجھے بہت بڑا باڈی بلڈر بنناہے، بڑے بڑے مقابلوں میں کھڑے ہو کر اپنے جسم کی نمائش کروانی ہے ۔میری خزاں رسیدہ زندگی میں بہار کچھ اس طرح آئی کہ ایک دن ہمارے محلے کی انوارِ مدینہ مسجد میں ایک اسلامی بھائی تشریف لائے۔ نماز کے بعد انھوں نے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ َبرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی مایا ناز تالیف ’’فیضانِ سنت ‘‘  سے درس دیا۔ اتفاق سے اسی دن میں بھی مسجد میں نماز اداکرنے چلاگیا تھا۔ نماز کے بعد جب اس اسلامی بھائی کا درس سناتو درس کے پُرتاثیر الفاظ میرے دل میں گھر کر گئے۔ اس کے بعد میں پابندی کے ساتھ مسجد میں نماز کے لیے آنے لگا اور درس میں بھی شرکت کرنے لگا وہ اسلامی بھائی بھی پابندی کے ساتھ درس دینے کے لیے آیا کرتے اور درس کے آخر میں سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دیا کرتے تھے ۔ ایک دن میں نے ان کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔ جو اُن دنوں جامع مسجد رضائے مصطفی مرید کے میں ہوتا تھا۔ جب میں اجتماع میں پہنچاتو وہاں سنتوں بھرا بیان ہورہا تھا میں نے خوب توجہ سے بیان سنا، پھرذکر اور رقت انگیز دعا ہوئی تواَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ میں اجتماع سے ایسا متأثر ہوا کہ اس کے بعد نہ صرف خود پابندی سے اجتماع میں شرکت کرنے لگا بلکہ اپنے ان دوستوں کو بھی اجتماع میں لے جانے لگا جو میرے ساتھ کلب جایا کرتے تھے۔ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی برکت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مجھ سمیت میرے بھائی، میرے سارے گھر والے، میرے ساتھ کلب میں جانے والے میرے دوست بھی گناہوں سے تائب ہوکر مدنی ماحول سے وابستہ ہوگئے۔ تادم تحریر اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ میں علاقائی مشاورت کے خادم (نگران)  کی حیثیّت سے مدنی کا م کر رہا ہوں اور میرا دوست حلقہ مشاورت کا نگران ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ میرے سارے گھر والے نمازی بن گئے ہیں ، میرے سب بھائیوں نے داڑھی شریف کے نور سے اپنے چہروں کو پرُنور کر لیا ہے ۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                             صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ  {دعوتِ اسلامی}     شعبہ امیرِاہلسنّت

۱۱ صفر المظفر ۱۴۳۵؁ ھ بمطابق 15دسمبر 2014؁ء

آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن