دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Burae Ka Badla Achae Say Deijiye | بُرائی کا بدلہ اچھائی کے ساتھ دیجیے

book_icon
بُرائی کا بدلہ اچھائی کے ساتھ دیجیے

سمجھانے کی جُرأت نہ ہو یا ناکامی کی صورت میں تنظیمی ترکیب کے مُطابِق مسئلہ حل کر نے کے لیے  اوپر والے ذِمَّہ دار کو مکتوب لکھا تو اس مکتوب  کا لکھنا اور دوسرے ذِمَّہ دار کا  پڑھنا دونوں دُرُست ہیں کیونکہ مقصود اس کی بُرائی کرنا نہیں  بلکہ اِصلاح کرنا ہے ۔ مُفَسِّرِ شَہِیر ، حکیمُ الاُمَّت حضرتِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : شاگرد کی شکایت اُستاد سے ، مُرید کی شکایت پیر سے حتّٰی  کہ اپنے امام کی شکایت سُلطانِ اِسلام سے کر سکتے ہیں یہ غیبت نہیں بلکہ اِصلاح  ہے ۔  ( [1] )

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر آپ کسی اسلامی بھائی میں بُرائی پائیں تو بِلا اِجازتِ شَرعی دوسروں پر اِظہار کر کے غیبت کے کبیرہ گناہ  کا مُرتکب ہونے کے  بجائے براہِ راست اُس کو تنہائی  میں نرمی کے ساتھ سمجھائیے ۔  ناکامی کی صورت میں خاموشی اِختیار کرتے ہوئے  اُس کے لیے دُعا کیجیے ۔  اگر  دِینی نقصان کا اَندیشہ ہو تو اپنے ذَیلی مشاوَرت کے نگران کو تنہائی میں بتا کر یا لکھ کر اُس کا تعاوُن حا صِل  کیجیے جبکہ وہ مسئلہ حل کر سکتا ہو ورنہ شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے مزید آگے مثلاً  حلقہ مُشاورت کے نگران سے رُجُوع کیجیے ، یہاں بھی بات نہ بنے  تو  بَتَدرِیج ( یعنی ترتیب وار ) اوپر والے ذِمَّہ دار سے ترکیب بنایئے ۔   

 یاد رکھیے !اگر شَرعی مَصلحت کے بِغیرکسی ایک سے بھی اُس اسلامی بھائی کی بُرائی بیان کی خواہ وہ کتنا ہی بڑا تنظیمی ذِمَّہ دار ہو تو آپ گنہگار و عذابِ نار کے حقدار ہو جائیں گے ۔  اگر آپ کی بات عام کرنے سے غیبتوں ، تہمتوں ، بدگمانیوں اور دِل آزاریوں کے گناہوں کا دروازہ کُھل گیا ، علاقے میں تنظیمی مَسائل کھڑے ہو گئے اور مَدَنی کا موں کو  نُقصان پہنچا تو یہ سب مُعامَلات آپ کی آخرت کے لیے سخت نُقصان دِہ ثابت ہو سکتے ہیں ۔ خَلق کے رہبر ، شافعِ محشر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا : فتنہ سویا ہوا ہوتا ہے اسے بیدار کرنے والے  پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی لعنت ہو ۔ ( [2] )  

دُعا کے لیے مکتوب لکھنے کا طریقہ

سُوال : دُعا   یا تعویذات کے لیے مکتوب لکھنے میں کن باتوں کو مدنظر رکھنا چاہیے ؟

جواب : دُعا یا تعویذات  کے لیے مکتوب لکھنا ہو تو  اس بات کا خاص خیال رکھا جائے  کہ اس میں کسی کی عیب جُوئی  اور  اپنے گناہوں کا اِظہار نہ ہو ۔ فی زمانہ علمِ دِین سے دُوری اور مدنی ذہن نہ ہونے کے سبب اس بات کی بالکل پروا ہی  نہیں کی جاتی ۔  بسااوقات لوگ دُعا یاتعویذات کے لیے کہتے یا مکتوبات بھیجتے ہیں تو ان میں مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ !اپنی گندی حَرکات کا اِنکشافات کرتے بلکہ اپنی ماں بہنوں تک کے لیے حیا سوز باتیں لکھ دیتے ہیں! مَثَلاً میری ماں یا بہن یا بیٹی یا بیوی کے فُلاں آدمی سے ناجائز تعلقات ہیں ، میری بہن کسی کے ساتھ بھاگ گئی ہے ، میری بیٹی فیشن کر کے بے پردہ گھومتی ہے ، میری جوان بہنیں شادی کے اِنتظار میں بیٹھی ہیں وغیرہ وغیرہ اور انہیں  اِس بات  کا قطعاً اِحساس  نہیں ہوتا کہ ہماری تحریر نہ جانے کون کون پڑھتا ہو گا اور اُس پڑھنے والے کو کیسے کیسے  وَساوِس آتے ہوں گے ۔ حد تو یہ ہے کہ اسلامی بہنیں بھی اِحتیاط نہیں کرتیں ، کوئی لکھتی ہے : میرا شوہر یا باپ کماتا نہیں بس سارا دن گھر میں پڑا رہتا ہے ، کوئی لکھتی ہے : میرا شوہر یا باپ گھر میں جھگڑے کرتا رہتا ہے ، ساس یا نند ظلم کرتی ہے وغیرہ وغیرہ ۔

تفصیلات بیان کرنے کے بجائے مبہم اَلفاظ میں بات کیجیے

 



[1]    مِراٰۃ المناجیح ، ۳ / ۲۳۳

[2]    جامع صغیر ، حرف الفاء ، فصل فی المحلی بأل من ھذا الحرف ، ص۳۷۰ ، حدیث : ۵۹۷۵  دار الکتب العلمیة بیروت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن