دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Burae Ka Badla Achae Say Deijiye | بُرائی کا بدلہ اچھائی کے ساتھ دیجیے

book_icon
بُرائی کا بدلہ اچھائی کے ساتھ دیجیے

ظُلم کرنے والے کو مُعاف کرتے اور بُرائی کو بھلائی سے ٹالتے ہیں ۔  بُرائی کو بھلائی سے ٹالنے کی تَرغیب دیتے ہوئے خُدائے رَحمٰن عَزَّ  وَجَلَّ  کا فرمانِ عالیشان ہے :

اِدْفَعْ بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ فَاِذَا الَّذِیْ بَیْنَكَ وَ بَیْنَهٗ عَدَاوَةٌ كَاَنَّهٗ وَلِیٌّ حَمِیْمٌ(۳۴) ( پ۲۴ ، حٰم ۤ السجدة : ۳۴ )

 ترجمۂ کنز الایمان : اے سُننے والے ! بُرائی کو بھلائی سے ٹال جبھی وہ کہ تجھ میں اور اس میں دُشمنی تھی ، ایسا ہو جائے گا جیسا کہ گہرا دوست ۔  

نبیٔ اکرم ، نُورِمجسمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے حضرتِ سَیِّدُنا عُقبہ بِن عامِر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُسے اِرشاد فرمایا : اے عُقبہ بِن عامِر! جو تم سے ناطہ توڑے تم اس سے جوڑو ، جو تمہیں محروم کرے تم  اُسے عطا کرو اور جو تم پر ظُلم کرے تم اُسے مُعاف کرو ۔ ( [1] )یاد رکھیے ! بُرائی کا بدلہ بُرائی سے دینا آسان ہے یہ کوئی کمال نہیں ، کمال تو یہ ہے کہ انسان بُرائی کا بدلہ اچھائی سے دے جیسا کہ  حضرتِ سَیِّدُنا شیخ سعدی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْھَادِی فرماتے ہیں :

بَدِی رَا بَدِی سَہل بَاشَدْ جَزَا

اگر مَرْدی اَحْسِنْ اِلٰی مَنْ اَسَا      ( [2] )

یعنی بَدی کا بدلہ بَدی سے دینا تو آسان ہے اگر تو مَر د ہے تو بُرائی کرنے والے کے ساتھ بھی بھلائی کر ۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نجاست کو نجاست سے نہیں بلکہ پانی سے پاک کیا جاتا ہے لہٰذا آپ کے ساتھ کوئی کیسا ہی بُرا سُلوک کرے آپ اس سے اچھا سُلوک  کیجیے اور اپنا یوں ذِہن بنائیے کہ ہم اس دُنیا میں جُدائی ڈالنے کے لیے نہیں بلکہ ملانے کے لیے آئے ہیں جیسا کہ مولانا رُوم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَیُّوم فرماتے ہیں :

تو بَرائے وَصل کَرْدَن آمدِی

نَے بَرائے فَصل کَرْدن آمدِی    ( [3] )

یعنی اے انسان! تو مِلانے کے لیے آیا ہے جُدائی ڈالنے کے لیے نہیں آیا ۔

ناراض اسلامی بھائیوں کو مَدَنی ماحول سے وابستہ کیجیے

 ہمیں مسلمانوں میں جُدائی ڈالنے سے بچتے ہوئے انہیں مِلانے کی کوشش کرنی چاہیے ۔  وہ اسلامی بھائی جو پہلے مَدَنی ماحول سے وابستہ تھے اب مَدَنی ماحول سے دُور ہو گئے یا پہلے مَدَنی کاموں میں فَعّال  تھے لیکن اب  روٹھ کر گھروں میں بیٹھ گئے ایسے اسلامی بھائیوں کو تلاش کر کے ان کے پاس خود جا کر ، ہاتھ باندھ کر ، مِنَّت سَماجَت کر کے حکمتِ عملی کے ساتھ انہیں دوبارہ مَدَنی ماحول سے وابستہ کیجیے ۔  اِنفِرادی کوشِش کے ذَرِیعے ان کو پھر سے سنَّتوں کی خدمتوں میں مَصروف کر دیجیے ۔ ہاں! جن پر تنظیمی پابندی لگی ہو اُن کو مت چھیڑئیے ، ان کے بارے میں بڑے ذِمَّہ داران جو تنظیمی فیصلہ فرمائیں اس کے مُطابِق عمل کیجیے ۔   

ہے فلاح و کامرانی نرمی و آسانی میں

ہر بنا کام بگڑ جاتا ہے نادانی میں

بُرائی کو بھلائی سے ٹالنے کے واقعات

سُوال : بُرائی کو بھلائی سے ٹالنے کے حوالے سے کوئی واقعہ ہو تو تَرغیب کے لیے بیان فرما دیجیے ۔  

 



[1]    مسند امام احمد ، مسند الشامیین ، حدیث عقبه  بن عامر الجھنی ، ۶ / ۱۴۸ ، حديث : ۱۷۴۵۷  دار الفکر بیروت

[2]    بوستانِ سعدی ، باب دوم در احسان ، ص۹۱  تھران  

[3]    مثنوی شریف  ، الجزء : ۲ ، ۱ / ۱۷۳ مرکزالاولیالاہور 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن