دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Burae Ka Badla Achae Say Deijiye | بُرائی کا بدلہ اچھائی کے ساتھ دیجیے

book_icon
بُرائی کا بدلہ اچھائی کے ساتھ دیجیے

اِنعامات کے عامِل بن گئے ، فحش رَسائل و ڈائجیسٹ کے رَسیا دِینی کُتُب کا مُطالعہ کرنے والے بن گئے ، تفریح کی خاطر ٹُوَر پر جانے کے عادی عاشقانِ رسول کے ہمراہ سنَّتوں کی تربیت کے مَدَنی قافلوں میں سفر کرنے والے بن گئے ، کھاؤ ، پیو اور جان بناؤ کے نعرے کو اپنی زندگی کا محور قرار دینے والے  مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے کے عظیم مَدَنی مقصد کو اپنانے والے بن گئے ۔  اللہ عَزَّوَجَلَّ  ہمیں مَدَنی ماحول کی بَرکتوں سے مالا مال فرمائے اور اس میں  اِستقامت نصیب فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم ( [1] )

ترا شکر مولا دیا مَدَنی ماحول

نہ چھوٹے کبھی بھی خدا مَدَنی ماحول ( وسائلِ بخشش )

 عمامہ پہن کر عملیات کرنا

سُوال : بعض لوگ  عمامہ پہن کر عملیات کرتے ہیں اور پیسے لیتے ہیں ، نیز ان کے ہاں عورتوں کا تانتا بندھا    رہتا ہے ، کیا یہ لوگ دعوتِ اسلامی والے ہیں؟

جواب : عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی نے مختلف شعبوں میں مَدَنی کام کرنے کے لیے جہاں دِیگر بے شمار  مجالس قائم کی ہیں وہاں پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی پیاری اُمَّت کی غمخواری و بھلائی کے مُقَدَّس جذبے کے تحت ایک مجلس بنام”مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطّارِیہ“بھی بنائی ہے جو دُکھیارے مسلمانوں کاتعویذات کے ذَریعے فِیْ سَبِیْلِ اللہ عِلاج  کرنے کی سعی میں مَصروف ہے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  روزانہ بِلامُبالغہ ہزاروں مسلمان اس سے مستفیض ہوتے ہیں ۔ مجلسِ مکتوبات وتعویذاتِ عطّارِیہ کی طرف سے مختلف اسلامی بھائیوں کو تعویذاتِ عطّارِیہ دینے کی اِجازت ہوتی ہے لیکن کسی  کو بھی اپنی طرف سے تعویذات دینے ، پیسے لینے اور عورتیں جمع کرنے کی بالکل اِجازت نہیں ۔  اگر کسی نے ایسا کیا ہو تو اس کی اِجازت بھی منسوخ سمجھی جائے ۔   

رہی بات  عمامہ باندھ  کر عملیات  کرنے ، پیسے  لینے اور عورتیں جمع کرنے والوں کی تو یاد  رکھیے کہ ہر عمامے والا دعوتِ اسلامی والا ہو یہ ضَروری نہیں ۔  عمامہ بازار میں عام ملتا ہے کوئی بھی لے کر باندھ سکتا ہے ۔  دعوتِ اسلامی کی شہرت اور عام مقبولیت دیکھ کر بعض اَفراد لوگوں کو دھوکا  دینے اور اپنی دُکان چمکانے کی غرض سے اپنے آپ کو دعوتِ اسلامی والا ظاہر کرتے ہیں ۔  یہی حال ان عامِل حضرات کا بھی ہے جو عمامہ پہن کر عملیات  کرتے  اور لوگوں سے مال بٹورتے ہیں بلکہ بعض لوگ تو ایسے بیباک ہوتے ہیں کہ شخصیات کے نام کی خود ساختہ تحریر بنا کر ، لوگوں کو دِکھا  کر یا رِشتہ جتا کر لوگوں سے مال جمع کرتے ہیں ۔  ایسے لوگ ہرگز دعوتِ اسلامی والے نہیں بلکہ ان کی ایسی حَرکات سے دعوتِ اسلامی کے عظیم مدنی کام کو نُقصان پہنچتا ہے ۔   

خَلق کے رہبر ، شافعِ محشر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ رُوح پَرور ہے : کچھ لوگ بھلائی کے پھیلنے اور بُرائی کو روکنے کا ذَریعہ ہوتے ہیں اور کچھ لوگ بُرائی پھیلنے اور بھلائی میں رُکاوٹ کا ذَریعہ ہوتے ہیں ، سو خوشخبری ہے اُن لوگوں کے لیے جنہیں اللہتعالیٰ نے خیر کے پھیلنے کا ذَریعہ بنایا اور ہلاکت ہے ان لوگوں کے لیے جو بُرائی پھیلنے کا سبب ہو گئے ۔ ( [2] )اس حدیثِ پاک سے ان لوگوں کو عبرت حاصل کرنی چاہیے جو اپنے آپ کو دعوتِ اسلامی والا ظاہر کر کے  لوگوں سے مال نکلواتے اور اپنی ان حَرکات سے دعوتِ



[1]    مزید تفصیلات جاننے کے لیے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ رسالے ”مساجد کے آداب “صفحہ 31تا 33 کا مُطالعہ کیجیے ۔  (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ )

[2]    ابنِ ماجه ، کتابُ السنة ، باب من کا ن مفتاحا للخیر ، ۱ / ۱۵۵ ، حدیث : ۲۳۷ 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن