30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لباس زیب تن کرلیا، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے ذریعے حضور غوثِ پاک عَلَیہِ رحمۃُاللہِ الرَّزّاقکا مرید ہونے کی سعادت حاصل کی۔ مجھ پر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کاایساکرم ہوا کہ میں مدرستہ المدینہ میں داخل ہو گیا اور قراٰن پاک کے نور سے اپنے قلب کو منور کرنے لگا۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے کہ جس نے مجھے نیکی کی دعوت عام کرنے کا جذبہ عطا کردیا۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(9) بدمذہبوں کے چُنگل سے نکل آیا
منڈی بہاؤ الدین(پنجاب، پاکستان)میں چک نمبر3کے مقیم اسلامی بھائی کے مکتوب کا خلاصہ ہے : اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ہمارا سارا گھرانہ مسلک ِحق اہلسنّت سے تعلق رکھتا ہے مگر بدقسمتی سے میں اور میرے بھائی ایسے لوگوں کے ہتھے چڑھ گئے کہ جن کی تحریر وتقریر عشقِ مصطفی کی چاشنی سے ناآشنا تھی ۔اولیاء ُاللہ رَحِمَھُمُ اللہ سے نسبت قائم کرنا، اُن کے نزدیک توحید کے مُنافی تھا۔ ایسے بد عقیدہ ماحول میں رہنے کی وجہ سے ہماری آنکھوں پر بھی تعصب کی پٹی بندھ چکی تھی جو ہمیں راہِ حق دیکھنے سے باز رکھے ہوئے تھی، ہم ان کے ساتھ مل کر لوگوں کو دامِ فریب میں پھانستے اوران کے عقائد بگاڑنے میں لگے رہتے ۔ میرا چھوٹا بھائی گلزارِطیبہ (سرگودھا) کالج میں زیرِتعلیم تھا خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ کالج میں دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ ٔ تعلیم کے اسلامی بھائیوں نے اُسے دعوت ِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتما ع کی دعوت پیش کی جو کہ اُن دنوں گلزارطیبہ( سرگودھا) کی مرکزی جامع مسجد سید حامد علی شاہ میں ہوتا تھا۔ خوش قسمتی سے وہ دعوت ِاسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے لگا۔ جب وہ چھٹیوں میں گھر آیا تو مجھ سے کہنے لگا ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی شب و روز تعلیمِ قراٰن اور احیائے سنّت کے لیے کوشاں ہے اور لوگوں کے دلوں میں عشقِ مصطفیٰ کی شمع فروزاں کر رہی ہے ۔ اس کے بانی ولیٔ کامل، شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارقادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہیں جو کہ صاحبِ کرامت بزرگ ہیں۔‘‘ بدمذہبوں کی صحبت کی وجہ سے میرا دل سیاہ ہو چکا تھا ولیٔ کامل کا ذکر سُن کر میں آپے سے باہر ہو گیا اور اُول فول بکنے لگا۔ لیکن بھائی کی باتوں نے مجھے دعوتِ اسلامی کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دیا۔ میں بدمذہبوں کے افعال واقوال پر غور کرنے لگا تو مجھے اُن میں نہ خوفِ خدا نظر آیا نہ عشقِ مصطفیٰ بلکہ ایک ہی مقصدتھا کھاؤ پیو جان بناؤ اورخوب بدمذہبی پھیلاؤ۔ ایک دن نجانے انھیں کیا سوجھی مجھے کہنے لگے : آپ نعت سناؤ۔ میں نے نعت سنانا شروع کی جب میں نے یارسول اللہپڑھا تو سب کے چہرے مُتَغَیَّر (تبدیل) ہو گئے اور مجھ سے کہنے لگے یارسول اللہکہنا حرام ہے یااللہ کہنا چاہیے ۔ میں یہ سن کردم بخود رہ گیا کہ نبی صلَّی اللہ تَعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے اس قدر عداوت۔ کیا یارسول اللہ کہنا شرک ہے ؟۔ جبکہ میں نے سن رکھا تھاکہ صحابۂ کرامعَلَیہِمُ الرِّضْوانو تابعین عَلَیہِمْ رحمۃُاللہِ المُبِین سے یارسول اللہ کہنے کا بکثرت ثبوت ملتا ہے ۔ ہر مسلمان نماز کے دوران تشہد میں التحیات پڑھتے ہوئے السَّلامُ عَلَیک اَیُّھَاالنَّبِیُّ پڑھتا ہے ۔ پکارنے کی اجازت تو ہمارے پیارے نبیٔ کریم ، رؤفٌ رحیم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے خود تعلیم فرمائی ہے اگر ’’یارسولَ اللہ‘‘ کہنا جائز نہ ہوتا تو خود ہمارے پیارے آقا مدینے والے مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ وسلَّم اِس کی کیوں تعلیم دیتے ؟
چنانچہ حضرتِ سیِّدُنا عثمان بن حُنیف رَضِیَ اﷲُ تَعَالیٰ عَنْہ سے روایت ہے کہ ایک نابینا صحابی رَضِیَ اﷲُ تَعَالیٰ عَنْہ نے بارگاہ ِرسالت میں حاضر ہوکر عرض کی : اللہ عَزَّوَجَلَّ سے دُعا کیجیے کہ مجھے عافیت دے ۔ ارشاد فرمایا : ’’اگر تو چاہے تو دُعا کروں اور چاہے تو صبرکر اور یہ تیرے لیے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع