30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سبز عمامے والے اسلامی بھائیوں کا ہجوم دیکھ کر میں بہت حیران ہوا کہ یہاں نجانے یہ ایک ہی وضع قطع والے لوگ کیوں جمع ہیں اور کیا ہو رہا ہے ؟ معلومات کرنے پرپتہ چلاکہ دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنّتوں بھرا اجتماع ہو رہا ہے جس میں شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیٔ دعوت ِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سنّتوں بھرا اصلاحی بیان بذریعہ ٹیلیفون سنا جا رہا ہے ۔ میں بھی اس اجتماع میں شریک ہو گیا اور بغور بیان سننے لگا۔ میں نے اس سے پہلے کبھی ایسا اصلاحی بیان نہیں سنا تھا۔ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے پُراثر کلمات تاثیر کا تیر بن کر میرے دل میں پیوست ہو گئے ۔ اجتماع کے مناظر بالخصوص ذکر ، دعا اور سیکھنے سکھانے کے حلقے میرے ذہن پر ایسے نقش ہوئے کہ پھر کوئی اور تصویر خیال میں نہ ابھر سکی میں اجتماع کے پرکیف نظاروں سے بے حدمتأثر ہوا، میری زندگی تو ایسے رِقَّت انگیز مناظر سے ناآشنا تھی میں نے اپنے سابقہ گناہوں کے ساتھ ساتھ بدعقیدگی سے بھی توبہ کر لی اور پابندی سے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے لگا میرے گھر والے اجتماع میں آنے سے روکتے مگر میں نے حکمتِ عملی سے کام لیتے ہوئے اپنے بھائی پر انفرادی کوشش کر کے اسے بھی سنّتوں بھرے اجتماع کے لئے تیار کر لیا۔ میں ان کے ساتھ اجتماع میں شرکت کرتا رہا ، یوں میں اور میرا بھائی مدنی ماحول سے وابستہ ہو گئے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی دھومیں مچانے لگے ۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(6)قرینۂ زندگی مل گیا
شاہدرہ (مرکزالاولیاء لاہور)کے حلقہ ماچس فیکٹری میں مقیم اسلامی بھائی کے مکتوب کا خلاصہ ہے کہ میں دعوتِ اسلامی کے مشکبار مہکے مہکے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل نہ صرف نمازوں کی ادائیگی میں سستی کا شکار تھا بلکہ گناہوں کے سمندر میں بھی غرق تھا۔ میری والدہ مجھے بہت سمجھاتیں مگر میں ٹس سے مس نہ ہوتا۔ فجر کی نماز کے لئے جگاتیں تو میں یہ کہتے ہوئے کہ ابھی بہت وقت ہے پڑھ لوں گا، نماز قضا کر ڈالتا، میرے نمازنہ پڑھنے کی وجہ سے میری والدہ بہت رنجیدہ رہتی تھیں۔ خوش قسمتی سے میں ایک مرتبہ نمازِمغرب ادا کرنے مسجد گیا تو وہاں دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع کے لئے روانہ ہونے کے لئے گاڑی تیار تھی۔ نجانے کیوں آج میں بے اختیار بس میں بیٹھ گیا۔ بس روانہ ہوئی اور یوں میں سنّتوں بھرے اجتماع میں پہنچ گیا۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ چند لمحوں بعد میری زندگی میں مدنی انقلاب برپاہوجائے گا۔ اجتماع کے پُرکیف روحانی مناظر سے میرا دل باغ باغ ہو گیا خاص کر سنّتوں بھرے اصلاحی بیان اور ذکر نے میرے دل کونرم کردیا اور رقت انگیز دعا نے تو میرے دل پر پڑے غفلت کے پردوں کو خوفِ خدا سے بہنے والے آنسوؤں کے ذریعے دھو دیا۔ میں نے ہاتھوں ہاتھ اپنے سابقہ گناہوں سے توبہ کی، نمازکی پابندی اور سنّتوں پر عمل کا عزمِ مصمم (مُ-صَمْ-مَمْ)کیا اور پابندی سے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے لگا۔ اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ اجتماع میں شرکت کی برکت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی رنگ میں رنگتا گیا، تادم تحریر ذیلی مشاورت کے خادم (نگران) کی حیثیت سے مدنی کاموں میں مشغول ہوں۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(7)میراتن من دھن دعوتِ اسلامی پرقربان
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع