30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شرکت نہیں کرنا چاہتا تھا لہٰذا بہانہ بنایا کہ سردی بہت ہے ، میں گھر سے چادر لے آؤں۔ میرا یہ کہناتھا کہ امام صاحب نے اپنی چادر اتاری اور مجھے اوڑھا دی۔ میں نے چادر لینے سے انکار کیا مگر ان کے پُرخلوص اصرار کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہی پڑے ۔ میں حیران رہ گیا کہ اتنی سردی میں کوئی اس طرح بھی ایثار کر سکتا ہے ۔ بالآخر میں سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہو ہی گیا۔ سنّتوں بھرے اجتماع کا روح پرور منظر دیکھ کر میری تو آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں مجھے احساس ہوا کہ افسوس! میں تو فانی دنیاکی محبت میں گم تھا۔ حقیقی زندگی تویہ ہے جہاں زندگی کا ہر رنگ اپنے اندر ہزاروں رحمتیں و برکتیں سمیٹے ہوئے ہے ۔ اجتماع میں ’’عشقِ مصطفی‘‘ کے موضوع پر ہونے والے سنّتوں بھرے بیان نے میری آنکھوں سے غفلت کے پردے دور کر دیے ۔ میں بے اختیار رو پڑا۔ ذکر اللہ کے دوران مجھے ایسا سکون ملا کہ اس سے پہلے کبھی ایسا اطمینان نہ ملا تھا اور آخر میں ہونے والی رقّت انگیز دعا نے جیسے زنگ آلود دل کا میل اتار دیا۔ میں نے رو رو کر اپنے گناہوں سے توبہ کی۔ مجھے محسوس ہوا کہ میرے دل کی دنیامیں مدنی انقلاب برپا ہو چکا ہے ۔ اجتماع کے اختتام پر اسلامی بھائی اس طرح مل رہے تھے کہ جیسے مجھے برسوں سے جانتے ہوں۔ میں نے اسی وقت امام صاحب سے کہا ’’اب آپ آئیں یا نہ آئیں میں ہر جمعرات اجتماع میں ضرور آیا کروں گا۔‘‘ اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ میں ہمیشہ ہمیشہ کی راحتیں اور برکتیں حاصل کرنے کے جذبے کے تحت دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔ 5، 6، 7 اپریل 1995 ء میں مینارِ پاکستان (لاہور) میں ہونے والے صوبائی اجتماع میں شریک ہو کر امیرِ اہلسنّت سے مرید ہوکر قادری عطاری بن گیا۔ کل تک گرین بیلٹ میری کمر پر تھی اور آج گرین عمامہ میرے سر پر ہے ۔ اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر صوبائی مشاورت میں مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے ذمہ دار کی حیثیت سے سنّتوں کی خدمت کی سعادت حاصل کررہا ہوں۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(2)مَدَنی مُنّے کی دعوت
مرکزالاولیاء (لاہور) کے علاقے نیونیشنل ٹاؤن میں مقیم اسلامی بھائی کے مکتوب کا لُبِّ لُباب ہے کہ میں ایک ورکشاپ میں ملازم تھا۔ ایک روز میری ایک پرانے دوست سے ملاقات ہوئی تو اسے دیکھ کرحیرت کے مارے میری آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کہ میرا وہ دوست کل تک جو نت نئے فیشن کا شائق اور ٹھٹھہ مسخری میں فائق، کلین شیوڈنوجوان تھا، بالکل ہی بدل چکا ہے ۔ ان کے سر پر سبز سبز عمامے کا تاج سجا ہوا تھا اور جسم پر سنّت کے مطابق آدھی پنڈلی تک سفید کرتا، چہرے پرایک مُشت داڑھی شریف نے مزید ان کی شخصیت کو نکھار دیا تھا۔ میرے چہرے پر حیرانگی کے آثار دیکھ کر انہوں نے اپنی اس تبدیلی کا راز یوں آشکار کیا کہ کچھ عرصہ قبل میری ملاقات ایک ایسے نوجوان سے ہوئی جو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ تھے ۔ ان کا انداز کچھ ایسا دل موہ لینے والا تھا کہ میں ان سے وقتاً فوقتاً ملنے لگا۔ اس عاشقِ رسول کی صحبت میں مجھے اصلاح کے پیارے پیارے مدنی پھول ملتے ۔ کئی بار انہوں نے دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت بھی پیش کی۔ آخر ایک روز مجھے شرکت کی سعادت مل ہی گئی۔ ان دنوں مرکزالاولیاء (لاہور) میں ہفتہ وار اجتماع ہر جمعرات کو جامع مسجد حنفیہ( سوڈیوال ملتان روڈ) میں ہوتا تھا۔ اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ اجتماع میں شرکت ، مدنی قافلوں میں سفر اور عاشقانِ رسول کی صحبت نے میری زندگی میں مدنی انقلاب برپا کردیا۔ جسے دیکھ کر آپ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع