دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Break Dancer kaisay Sudhra? | بریک ڈانسر کیسے سدھرا؟

book_icon
بریک ڈانسر کیسے سدھرا؟

 

    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

دُرُوْدِ پاک کی فَضِیلت

      شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیٔ دعوت ِاسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رَضَوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی اوراد و وظائف پر مشتمل کتاب’’مدنی پنج سورہ ‘‘میں دُرُودِپاک کی فضیلت نقل فرماتے  ہیں کہ ’’شہنشاہِ مدینہ، قرارِقلب وسینہ، صاحبِ معطرپسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ ، فیض گنجینہ صَلَّی اللہ تعالٰی عَلَیہ واٰلہٖ وسلَّم  کافرمانِ عافیت نشان ہے  :  اے  لوگو! بے  شک تم میں سے  بروز قیامت اس کی دہشتوں اور حساب کتاب سے  جلد نجات پانے  والا وہ شخص ہو گا جس نے  دنیا میں مجھ پر کثرت سے  درود پڑھاہو گا۔(فِرْدوسُ الْاَخْبَارج۲ص۲۷۱حدیث۸۲۱۰)

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!          صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(1)بریک ڈانسرکیسے  سُدھرا؟

          لیاقت پور (ضلع رحیم یارخان، پنجاب) کے  مقیم اسلامی بھائی کے  بیان کا لُبِّ لُباب ہے  :  مَیں ۱۴۰۹ ھ بمطابق1989 ء میں خانپور (ضلع رحیم یارخان) میں رہائش پذیر تھا۔ ان دنوں میں ایک کراٹے  کلب میں کراٹے  سیکھتا تھا۔ کراٹے  رینکنگ کے  مطابق میری گرین بیلٹ تھی (کراٹے  کے  کھیل میں یہ ایک درجہ ہے )  میں اپنی ہی دنیا میں مست تھا۔ وقت کے  ساتھ ساتھ میرے  نت نئے  شوق و ارادے  بڑھنے  لگے ۔ یہاں تک کہ میں نے  باقاعدہ ایک ماہر استاد سے  بریک ڈانس (ایک مخصوص رقص، ناچ) سیکھنا شروع کر دیاا پنے  فن میں میں نے  اتنی مہارت حاصل کرلی کہ میرا استاد جو مجھے  ڈانس سکھاتا تھا 1992 ء میں پاک پتن چلا گیا۔ میں نے  استاد کی غیر موجودگی میں ڈانس کلب بہترین انداز میں سنبھالا۔ ڈانس سیکھنے  والے  لڑکوں کی تعداد بھی بڑھ گئی۔ وقت کے  ساتھ ساتھ مجھے  شہرت ملی تو میں لیاقت پور شفٹ ہو گیا۔ یہاں بھی اپنے  فن کاخوب مظاہرہ کیا اور جلد ہی شاگردوں میں اضافہ ہونے  لگا۔ اسی دوران میں اسٹیج ڈرامے  کروانے  والی ایک مقامی آرٹ کونسل کا رکن بھی بن گیا۔ مجھے  ڈراموں میں گانوں اور ڈانس کے  لئے  مدعو کیا جاتا۔ اس طرح میں لوگوں سے  خوب دادِ تحسین حاصل کرتا۔ یوں میرے  شب وروز مزید گناہوں کی نذر ہونے  لگے ۔ ان گناہوں میں گھِرے  ہونے  کے  باوجود کبھی کبھار نماز پڑھنے  مسجد چلا جایا کرتا تھا۔ یہی نماز پڑھنا ہی میری اصلاح کا سبب بنا۔ میری خوش نصیبی کہ میں جس مسجد میں نماز پڑھتاتھا وہاں کے  امام صاحب دعوتِ اسلامی کے  مدنی ماحول سے  وابستہ تھے ۔ میں جب بھی مسجد جاتا وہ انتہائی ملنساری سے  ملاقات فرماتے  اور قبرو آخرت کی تیاری کا ذہن بناتے ۔ ایک روز جب میں امام صاحب سے  ملنے  گیا تو میری نظر اچانک ایک ضخیم کتاب پر پڑی جس پر جلی حروف میں ’’فیضانِ سنّت‘‘ لکھا ہوا تھا۔ میں نے  اسے  اٹھایا اور مطالعہ کرنا شروع کر دیا، کتاب میں لکھے  ایمان افروز واقعات اور بالخصوص دُرُود وسلام کے  فضائل پڑھ کر دل باغ باغ ہو گیا۔ کتاب کا حرف حرف عشقِ رسول میں ڈوبا ہوا تھا یہی وجہ تھی کہ دل بھرہی نہیں رہا تھا۔ اب تو میری عادت بن گئی کہ روزانہ شام کے  وقت امام صاحب کے  پاس آتا اور دیر تک مطالعہ کرتا رہتا۔ اس طرح میری دُرُودِ پاک کی بھی عادت بن گئی۔ ایک مرتبہ سردیوں کی شام مَیں ہوٹل پرفلم دیکھنے  جا رہا تھا کہ اچانک میری ملاقات امام صاحب سے  ہو گئی، انہوں نے  مجھے  دعوتِ اسلامی کے  ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی۔ میں چونکہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن