دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Break Dancer kaisay Sudhra? | بریک ڈانسر کیسے سدھرا؟

book_icon
بریک ڈانسر کیسے سدھرا؟

شرکت کی دعوت پیش کی تو دل نے  ان کی دعوت پر لَبَّیْک کہا اور مجھے  پہلی بار ہفتہ وارسنّتوں بھرے  اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل ہوئی۔ یہاں ہر طرف سبزسبز عماموں کی بہاریں دیکھ کر بہت اچھا لگا، اجتماع میں ہونے  والے  سنّتوں بھرے  بیان ، ذکر اللہ سے  گونجتی فضاؤں کے  روح پرور مناظر دیکھ کر بہت متأثر ہوا، اور رِقَّت انگیز دعا نے  تو میرے  دل کی دنیا زیر وزبر کردی مجھے  مدنی سوچ ملی، ذہن آخرت کی تیاری کی جانب مائل ہوا، اسلامی بھائیوں کے  دل موہ لینے  والے  اپنائیت بھرے  اندازِ ملاقات نے  مجھے  ان کے  قریب کردیا۔ اسلامی بھائیوں کی مسلسل انفرادی کوششوں کی برکت سے  چہرے  کو پیارے  آقا صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ و سلَّم کی پیاری سنّت داڑھی شریف اور سر کو سبز سبز عمامہ شریف سے  سر سبز و شاداب کر لیا۔ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو راہِ حق میں دی گئیں تکالیف کے  واقعات سن کردین کی خدمت کا مزید جذبہ ملا اور اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تادمِ تحریر صوبائی مشاورت کے  خادم (نگران) کی حیثیت سے  دعوتِ اسلامی کے  مدنی کاموں کی دھومیں مچا نے  میں کوشاں ہوں۔

اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے  صد قے  ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!          صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

    )13(سنّتوں پر عمل کاجذبہ مل گیا

      ابوظہبی (عرب امارات) کے  اسلامی بھائی نے  اپنی زندگی میں پیش آنے  والی مدنی بہار تحریراً دی اس کا خلاصہ ہے  کہ میں مدنی ماحول میں آنے  سے  پہلے  گناہوں بھری زندگی بسر کر رہا تھا نیکیوں سے  دور، گناہوں کے  نشے  میں ہر وقت مخمور رہتا۔ مَعَاذَاللہ نماز تو کبھی پڑھی ہی نہیں تھی۔ میری زندگی میں نیکیوں کی بہار کچھ یوں آئی کہ ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی کی دعوت پر میں نے  ہفتہ وار سنّتوں بھرے  اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اجتماع میں تلاوت و نعت کے  بعد سنّتوں بھرا بیان ہوا۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی کا عشقِ مصطفی سے  سرشار محبتِ رسول پر مبنی بیان سن کر میرے  رونگٹے  کھڑے  ہو گئے ۔ بیان کے  اختتام پر جب سنّتیں بیان کیں تو میرے  دل میں سرکارِمدینہ صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّمکی پیاری پیاری سنّتوں پر عمل کا جذبہ پیدا ہوا اور میری زندگی میں مدنی انقلاب برپا ہو گیا۔ میں نے  اپنے  گناہوں سے  توبہ کی اور آقا صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّمکی محبت کی نشانی داڑھی شریف سے  اپنے  چہرے  کو منوّر کرنے  کی پکی نیّت کر کے  سر پر سبز عمامے  کا تاج سجا لیا۔ ہفتہ وار سنّتوں بھرے  اجتماع کی برکت سے  نمازیں پڑھنا شروع کر دیں ۔تادمِ تحریر اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ میں نیکی کی دعوت کے  ذمہ دار کی حیثیت سے  مدنی کاموں کی دھومیں مچانے  میں مصروف ہوں۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!          صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

    آپ بھی مَدَنی ماحول سے  وابستہ ہوجائیے

      خربوزے  کودیکھ کرخربوزہ رنگ پکڑتاہے ، تِل کوگلاب کے  پھول میں رکھ دو تو اُس کی صُحبت میں رَہ کرگلابی ہو جاتا ہے ۔ اِسی طرح تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سے  وابَستہ ہو کر عاشقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے  والا بے  وَقعت پتّھر بھی اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے  رسول صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مہربانی سے  انمول ہیرا بن جاتا، خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے  پَیکِ اَجَل کولَبَّیْک کہتاہے  کہ دیکھنے  سننے  والا اس پر رَشک کرتا اور ایسی ہی موت کی آرزوکرنے  لگتا ہے ۔ آپ بھی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سے  وابستہ ہوجائیے ۔ اپنے  شہر میں ہونے  والے  دعوتِ اسلامی کے  ہفتہ وار سنّتوں بھرے  اِجتماع میں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن