30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تربیتی کورس کے بعد اپنے علاقے میں مدنی کاموں کی دھومیں مچاؤں گا اور اپنے چھوٹے بھائی کو دعوتِ اسلامی کے تحت جامعۃ المدینہ میں درسِ نظامی (عالم کورس) کے لیے داخل کرا دوں گا۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(11)میں سُدھر گیا
باب المدینہ (کراچی) میں ملیرکھوکھراپار کے علاقے مومن آباد کے رہائشی اسلامی بھائی کے مکتوب کاخلاصہ ہے : میں صحبت ِبدکی وجہ سے گناہوں کی دلدل میں دھنستا جا رہا تھا، فلمیں ، ڈرامے دیکھنا میرا معمول تھا۔ نمازوں کی ادائیگی سے یکسر غافل تھا حتّٰی کہ جمعہ کی نمازتک نہ پڑھتا، شب وروز یونہی غفلت میں بسر ہو رہے تھے ۔ میری خزاں رسیدہ زندگی میں بہار کچھ اس طرح آئی کہ ایک روز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک اسلامی بھائی نے نہایت شفقت کے ساتھ انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی مگر میں نے انکارکردیا۔ اُن کی استقامت پرقربان! انھوں نے ہمت نہ ہاری اور خیرخواہی کے جذبے کے تحت مجھے وقتاًفوقتاً انفرادی کوشش کرتے ہوئے سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کرتے رہتے ۔ جبکہ میں بدنصیب کبھی کبھار انہیں غصے میں جھڑک بھی دیتا مگروہ حیرت انگیز طور پر مسکرا دیتے ۔ ان کی مسلسل انفرادی کوشش آخر کار رنگ لائی اور ایک روز میں ان کے ہمراہ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کے لیے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ پرانی سبزی منڈی میں حاضر ہو ہی گیا۔ اجتماع میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پرسوز بیان سن کر بہت متأثرہوا اور جب رِقّت انگیز دعا شروع ہوئی تومیرے دل کی دنیا ہی بدلنے لگی اپنے کرتوتوں پرندامت سے پانی پانی ہو گیا اور ہاتھوں ہاتھ اپنے تمام گناہوں سے سچی توبہ کی اور موقع کو غنیمت جانتے ہوئے امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دستِ بابرکت پر بیعت کر کے سرکارِ غوثِ پاک عَلَیْہ رَحْمَۃُاللہِ الرَّزّاق کے مریدوں میں شامل ہوگیا۔ ان اسلامی بھائی کی مزید انفرادی کوشش کی برکت سے چہرے پر پیارے آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سنّت داڑھی شریف اور سر پر سبز سبز عمامہ شریف کا تاج اور بدن پر سنّت کے مطابق مدنی لباس سجالیا اور رفتہ رفتہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوتا گیا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ آج میں 30 دن کے تربیتی اعتکاف کی خوب خوب برکتیں لوٹنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(12) بے نمازی، نمازی بن گیا
بمبئی(الھند) کے علاقے ساکی ناکہ (خیرانی روڈ) کے مقیم اسلامی بھائی کے مکتوب کالُبِّ لُبَابْ ہے کہ بچپن ہی سے دینی ماحول سے دوری اور ماڈرن دوستوں کی صحبت کی وجہ سے میرے شب وروزگناہوں میں بسر ہو رہے تھے ۔ میں زندگی کے قیمتی لمحات فضولیات میں برباد کر رہا تھا۔ مذہبی لوگوں سے کوسوں دور رہنے کی وجہ سے دین کی طرف بھی کچھ خاص میلان نہ تھا۔ نمازوں کی ادائیگی سے غفلت کا عالم یہ تھا کہ جمعہ کی نماز بھی کبھی کبھار پڑھتا۔ والدین نماز روزے کے بارے میں تاکید کرتے مگر سُنی ان سنی کر دیتا۔ بالآخر میری قسمت کا ستارہ چمکا اور گناہوں بھری زندگی سے نجات کاسبب کچھ اس طرح بنا کہ جب میں کالج میں پہنچا تو یہاں دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے اسلامی بھائیوں سے میری ملاقات ہوئی۔ انہوں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے پیار بھرے انداز میں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع