30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خاتَمِ النَّبِیّٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمطبِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
بولنے کے فِتنے⁽¹⁾
دُعائے عطّار: یا اللہ پاک! جو کوئی 16صفحات کا رسالہ ” بولنے کے فِتنے“پڑھ یا سُن لے اُسے زبان کے فتنوں سے بچا دنیا و آخِرت کی بھلائیاں نصیب فرما، اس کو ماں باپ سمیت جنّتُ الفِروس میں بےحساب داخلہ عطا فرما ۔
اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم
دُرود شریف کی فضیلت
صحابیِ مصطفٰے حضرتِ جابر رضی اللہ عنہ کے والد ِ گرامی حضرتِ سَمُرَہ سُوَائی رضی اللہ عنہ رِوایت فرماتے ہیں کہ ہم سرکارِ عالی وقار صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے دربارِعالیشان میں حاضر تھے کہ ایک شخص حاضِر ہو کر عرض گُزار ہوا: یا رسولَ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ! اللہ پاک کی بارگاہ میں سب سے اچھا عمل کون سا ہے؟ تو محبوبِ خدا، سرورِ انبیا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا: ”سچ بولنا اور امانَت ادا کرنا۔“ (راویِ حدیث حضرتِ سَمُرَہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:) میں نے عرض کی:یارسولَ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم !مزید کچھ اِرشاد فرمائیے !فرمایا: ” کثرتِ ذِکْر اور مجھ پر دُرودِ پاک پڑھنا کہ یہ عمل فَقْر(یعنی غُربت ) کو دُور کرتا ہے۔“
(القول البدیع، ص273 مختصراً)
بہرِ رَفعِ مرْض و زَحمت و رَنْج و کُلْفَت ڈھونڈتے پھرتے ہیں وہ لوگ کہاں کا تعویذ
تم پڑھو صاحبِ لَولاک پرکثرت سے دُرُود ہے عَجَب دردِ نِہاں اور اَماں کا تعویذ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
[₁] … یہ مضمون ا میرِاہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی کتاب” فضول باتوں سے بچنے کی فضیلت “ صفحہ 104 تا 115 سے لیا گیا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع