30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فرمان مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : جو کھانے کے ہر نوالے پر بسم اللہ شریف پڑھے گا قیامت کے دن اس سے اس کھانے کا حساب نہ لیاجائے گا ۔ (بستان العارفین للسمر قندی ، ص344)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد
’’کعبۃ اللہ ‘‘کے آٹھ حُروف کی نسبت سے بسم اللّٰہ شریف کے 8اَورَاد
حضرتِ سیِّدُنااِمام فخرُالدّین رازی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : “ جس نے اپنے گھر کے باہَری دروازے (MAIN GATE)پر بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم لکھ لیا وہ(صِرف دنیا میں ) ہَلاکت سے بے خوف ہوگیاخوا ہ کا فِرہی کیوں نہ ہو ، توبَھلااُس مُسلمان کاکیاعالَم ہوگا جو زندگی بھراپنے دل کے آبگینے پر اِس کولکھے ہوئے ہوتاہے۔ ‘‘ (تفسیرِکبیر ، 1 / 152 )
جنّتی صحابی ، مُسلمانوں کےدوسرے خلیفہ امیرُالْمُؤ مِنِین حضرتِ عمرفاروقِ اعظمرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُکو قیصرِرُوم نے خط لکھاکہ مجھے دائِمی(یعنی لگاتار)دردِسرکی شکایت ہے اگر آپ کے پاس اِس کی دَوا (Medicine) ہوتوبھیج دیجئے!حضرتِ عمرفاروقِ اعظمرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے اُس کوایک ٹوپی بھیج دی قیصرِرُوم اُس ٹوپی کو پہنتاتو اُس کا دَردِسر کافُور(یعنی دور)ہوجاتااورجب سرسے اُتارتا تودردِ سر پھرلوٹ آتا۔ اُسے بڑا تعجُّب ہوا ۔ آخِرِکاراُس نے اس ٹوپی کواُدھیڑاتواُس میں سےایک کاغذبرآمدہواجس پربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْملکھاتھا۔ (اسرار الفاتحہ ، ص 163 ، تفسیر کبیر ، 1 / 155)
دردِ دل کر مجھے عطا یا ربّ دے مِرے دَرد کی دَوا یا رب
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع