30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(10)گھر کا دروازہ بندکرتےوقت یاد کرکے’’بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ‘‘پڑھ لیجئے ، شیطان( سر کش جنات )گھر میں داخل نہ ہوسکیں گے۔ (بخاری ، 3 / 591 ، حدیث : 5623)
(11) رات کو کھانے پینےکے برتن بسم اللّٰہ شریف پڑھ کر ڈھک دیجئے ، اگر ڈھکنے کیلئے کوئی چیز نہ ہو تو “ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ‘‘ کہہ کر برتن کے منہ پر تنکا وغیرہ رکھ دیجئے۔ (ایضًا)
مسلم شریف کی ایک روایت میں ہےکہ سال میں ایک رات ایسی آتی ہے کہ اُس میں وَبا(یعنی بیماری) اُترتی ہے جو برتن چھپا ہوا نہیں ہے یا مَشک کا منہ بندھا ہوا نہیں ہے اگر وہاں سے وہ وَبا گزرتی ہے تو اُس میں اُتر جاتی ہے۔
(مسلم ، ص1115 حدیث : 2014)
(12) سونے سےقبل “ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ‘‘پڑھ کر تین بار بستر جھاڑ لیجئے ، اِنْ شَآءَ اللّٰہ موذیات ( یعنی ایذا دینے والی چیزوں ) سے پناہ حاصل ہو گی۔
(13)کاروبار میں جائزلین دین کےوقت یعنی جب کسی سے لیں تو “ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ‘‘پڑھیں اور جب کسی کو دیں تو ’’ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ‘‘ کہیں۔ اِنْ شَآءَاللہ! خوب برکت ہوگی۔
یاربِّ مصطَفٰے!ہمیں ’’ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ‘‘کی برکتوں سے مالامال فرما اور ہر نیک وجائزکام کی ابتدا میں’’ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ‘‘پڑھنے کی توفیق عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم
جو ہے غافل ترے ذِکرسے ذُوالجلال اُس کی غفلت ہے اُس پر وَبال و نَکال
قعرِ غفلت سے ہم کو خدایا نکال ہم ہوں ذاکر ترے اور مَذکور تُو
اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع