30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شریف)پڑھ کرپانی پر دَم کرکے پی لے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ اس کاحافظہ مضبوط ہوجائے اور جوبات سُنے یادرہے۔
(اَیضاً ص37)
(5)اگرقحط سالی ہو تو’’بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ‘‘61 بار ( اول آخر ایک بار دُرود شریف)پڑھیں (پھر دُعاکریں ) اِنْ شَآءَ اللّٰہ بارش ہو گی ۔ (ایضاً ص37)
(6-7)’’ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ‘‘کاغذپر35 بار( اوّل آخر ایک بار دُرود شریف) لکھ کرگھرمیں لٹکادیں اِنْ شَآءَ اللّٰہ شیطان کاگزرنہ ہواورخوب بَرکت ہو۔ اگردُکان میں لٹکائیں تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ کاروبارخوب چمکے۔ (اَیضاً ص38)
(8)پہلی مُحَرَّمُ الْحَرَام کو’’ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ‘‘130 بارلکھ کر (یا لکھوا کر)جو کوئی اپنے پاس رکھے(یاپلاسٹک کوٹنگ کروا کر کپڑے ، ریگزین یاچمڑے میں سِلوا کر پہن لے) اِنْ شَآءَ اللّٰہ عمر بھر اُس کو یا اُس کے گھرمیں کسی کوکوئی بُرائی نہ پہنچے ۔ (ایضاً ص38)
مسئلہ : سونے یا چاندی یا کسی بھی دھات کی ڈبیا میں تعویذ پہننا مرد کوجائز نہیں ۔ اِسی طرح کسی بھی دَھات کی زنجیر خواہ اُس میں تعویذ ہو یا نہ ہو مَردکو پہننا ناجائز و گناہ ہے۔ اِسی طرح سونے ، چاندی اور اسٹیل وغیرہ کسی بھی دھات کی تختی یا کڑا جس پر کچھ لکھا ہوا ہو یانہ لکھا ہوا ہو اگرچہ اللّٰہ پاک کا مبارک نام یا کلمۂ طیبّہ وغیرہ کُھدائی کیا ہوا ہو اُس کا پہننا مَرد کے لیے ناجائز ہے ۔ عورت سونے چاندی کی ڈبیا میں تعویذپہن سکتی ہے ۔
(9)جس عورت کے بچے زندہ نہ رہتے ہوں وہ ’’بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ‘‘ 61 بارلکھ کر(یالکھواکر)اپنے پاس رکھے(چاہے توموم جامہ یاپلاسٹک کوٹنگ کرکے کپڑے ، ریگزین یاچمڑے میں سی کرگلے میں پہن لے یابازومیں باندھ لے۔ )اِنْ شَآءَ اللّٰہ بچے زندہ رہیں گے۔ (ایضاً ص38)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع