30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پیارےپیارے اِسلامی بھائیو!غیبتوں اورگناہوں بھری باتوں سےرشتہ توڑیئے اوراللہپاک کی یادوں ، میٹھے میٹھے مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نعتوں سے رشتہ جوڑیئے خوب دُرود و سلام کیلئے زَبان کا استِعمال کیجئے اور خوب خوب تِلاوتِ قرآنِ پاک کیجئے اور ثواب کا ڈھیروں خزانہ حاصِل کیجئے۔ چُنا نچِہ ’’روحُ البیان‘‘میں یہ حدیثِ قُدسی ہے : جس نے ايک باربِسْمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْمِکو الحمد شریف کے ساتھ ملا کر (یعنی بِسْمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْمِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنختمِ سورۃ تک)پڑ ھا تو تم گواہ ہوجاؤ کہ میں نے اُسے بَخش دیا ، اُس کی تمام نیکیاں قَبول فرمائیں اور اُس کے گناہ مُعاف کر دیئے اور اُس کی زَبان کو ہر گز نہ جلاؤں گا اور اُس کو عذابِ قبر ، عذابِ نار ، عذابِ قِیامت اور بڑے خوف سے نَجات دوں گا۔ (تفسیر روحُ البیان ج۱ ص۹)ملانے کا مزیدواضح طریقہ مُلاحَظہ فرما لیجئے : بِسْمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّ حِیْ ۔ مِلْ۔ حَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن ۔ ۔ ۔ ۔ سورۃ پوری کیجئے۔
رِہائی مجھ کو ملے کاش!نفس و شیطاں سے ترے حبیب کادیتا ہوں واسِطہ یا رب
گناہ بے عدد اور جرم بھی ہیں لا تعداد کر عَفو سہ نہ سکوں گا کوئی سزا یارب
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد
تُوبُوا اِلَی اللہ! اَسْتَغْفِرُاللہ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد
منقول ہے کہ اللہ پاک کے تین ہزار نام ہیں ایک ہزارنام سِوائے فرشتوں کے کوئی نہیں جانتا اور ایک ہزار نام سوائے انبیا ئے کرام علیہم السلامکے کسی کو معلوم نہیں اور تین سو تورات میں ہیں ، تین سو انجیل میں ہیں ، تین سو زَبور میں ہیں اور ننانوےنام
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع