30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
’’ بِسْمِ اللّٰهِ‘‘سے قرآنِ کریم کا آغاز کرنے کی وجہ
حضرتِ علّامہ احمد صَاویرَحْمَۃُاللہ عَلَیْہِفرماتے ہیں : قرآنِ کریم کی ابتدا ’ ’ بِسْمِ اللّٰهِ “ سے اِس لئے کی گئی تاکہ اللہ پاک کے بندے اِس کی پیروی کرتے ہوئے ہر اچھے کام کی ابتدا ’’ بِسْمِ اللّٰهِ “ سےکریں۔ (صاوی ، الفاتحه ، ۱ / ۱۵) اورحدیثِ پاک میں بھی(اچھے اور) اہم کام کی ابتدا ’’ بِسْمِ اللّٰهِ “ سے کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔
’’ بِسْمِ اللّٰهِ‘‘سے کام کی شروعات کی وجہ
کفارِعرب اپنے ہر کام کو اپنے جُھوٹے خداؤں کے نام سے شروع کرتے تھے ، لہذا ضروری ہواکہ مُسلمان اپنے ہر کام کو اللہ پاک کے نام سے شروع کرے تاکہ کفار کی مخالفت ظاہر ہواوراِس سے یہ بھی معلوم ہواکہ مُسلمان کا ہرکام غیرمسلموں کے خلاف ہوناچاہئے اِن سے محبت و مشابہت بہت بُری چیز ہے ۔ (تفسیرِ نعیمی ، 1 / 29ملتقطاًبتغیر قلیل)
چھوڑ دے سارے غَلَط رَسم و رَواج سنتوں پر چلنے کا کر عہد آج
خوب کر ذکرِ خدا و مصطَفٰے دل مدینہ یاد سے ان کی بنا
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب صلَّی اللہُ علٰی محمَّد
’’ اَعُوْذُ بِاللہِ ‘‘ کو ’’بِسْمِ اللہ ‘‘سے پہلے کیوں پڑھتے ہیں؟
مُفَسِّرِقراٰنحضرتِ مفتی احمد یارخان رَحْمۃُ اللہِ علیہفرماتے ہیں : ’’ اَعُوْذُ بِاللہِ ‘‘میں بُرے عقائد اور بُرے اعمال سے پرہیز ہے اور’’بِسْمِ اللہ ‘‘(میں)اچھے عقائد اور اچھے اَعمال وغیرہ کو رَب سے حاصل کرنا ہے توگویا وہ (یعنی اَعُوْذُ بِاللہِ)پرہیز کے لئے تھایہ (یعنی بِسْمِ اللہِ)علاج ہے اورپرہیز علاج پر مُقدّم ہے (یعنی پہلے ہوتاہے)پہلے بیماری کو دَفع کرو پھر مُقَوِّیات کا اسِتعمال کرولہذا اَعُوْذُ بِاللہِ پہلے پڑھو اوربِسْمِ اللہِبعد میں۔ (تفسیرِ نعیمی ، 1 / 29 ملتقطاً بتغیر قلیل)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع