30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پیارے پیارےاسلامی بھائیو! “ اِسمِ اعظم “ کی بَہُت بَرَکتیں ہیں ، اِسمِ اعظم کے ساتھ جو دُعا کی جائے وہ قَبول ہوجاتی ہے۔ سرکارِ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کےابوجان حضرت رَئیسُ الْمُتَکَلِّمِیْن مولیٰنانَقی علی خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : بعض عُلَمانے بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم کو اِسمِ اَعظم کہا ۔ سرکارِ بغداد حُضور ِغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے منقُول ہے : بسم اللّٰہزَبانِ عارِف(یعنی اللّٰہ پاک کو پہچاننے والا) سے ایسی ہے جیسیکلامِ خالِق سے ’’کُنْ ۔ ‘‘( یعنی ہو جا)
( اَحْسنُ الوِعاء ، ص 66)
سرکار مکَّۂ مکرَّمہ ، سردارِمدینۂ منوَّرہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : جوبھی اَھَمّکام بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم کے ساتھ شروع نہیں کیا جاتا وہ اَ دھورارَہ جاتا ہے۔ (الدُّرُّالْمَنْثُور ، 1 / 26)
پیارےاسلامی بھائیو!اپنے نیک اورجائز کاموں میں بَرَکت داخِل کرنے کیلئے ہمیں پہلے بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ضَرورپڑھ لینا چاہئے ۔ کھانے کِھلانے ، پینے پِلانے ، رکھنے اُٹھانے ، دھونے پکانے ، پڑھنے پڑھانے ، چلنے ( گاڑی وغیرہ) چلانے ، اُٹھنے اٹھانے ، بیٹھنے بٹھانے ، بتّی جلانے ، پنکھا چلانے ، دسترخوان بچھانے بڑھانے ، بِچھونا لپیٹنے بچھانے ، دکان کھولنے بڑھانے ، تالا کھولنے لگانے ، تیل ڈالنے عطرلگانے ، بیان کرنے نعت شریف سنانے ، جوتا پہننے ، عمامہ سجانے ، دروازہ کھولنے بند فرمانے ، اَلَغَرَض ہر جائز کام کے شروع میں ( جبکہ کوئی مانِعِ شَرْعی نہ ہو ) بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم پڑھنےکی عادت بنا کر اِس کی بَرَکتیں لُوٹنا عین سَعادت ہے۔
تُو اَبَدی ہے تُو اَزَلی ہے تیرا نام عَلیم و علی ہے ذات تِری سب سے بَرتَر ہے یااللّٰہُ یااللّٰہ
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ علٰی محمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع