30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پیارے پیارےاسلامی بھائیو!جب بھی کوئی مسلمان فوت ہو جائے تو بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم وغیر ہ ضَرورلکھ لیاکریں۔ آپ کی تھوڑی سی توجُّہ بے چارے مرنے والے کی بَخشِش کاذَرِیْعہ بَن سکتی ہے۔ اور میِّت کے ساتھ ہمدردی کی نیکی آپ کی بھی نَجات کا باعِث بن سکتی ہے۔ حضرت علامہ شامِی رحمۃاﷲ علیہ فرماتے ہیں : یُوں بھی ہو سکتاہے کہ مَیِّت کی پیشانی پر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم لکھئے اورسینے پر لَآاِلٰہَ اِلَّااللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اﷲ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم لکھئے۔ مگرنہلانے کے بعداورکَفَن پَہنانے سے پہلے کَلِمہ کی اُنگلی سے لکھئے ، روشنائی(INK)سے نہ لکھئے ۔ (رَدُّ الْمُحْتَار ج ۳ ص ۱۵۷) شَجرہ یا عہد نامہ قَبْر میں رکھنا جائز ہے اور بہتر یہ ہے کہ میِّت کے منہ کے سامنے قبلہ کی جانب طاق کھود کر اس میں رکھیں بلکہ’’دُرِّمُخْتَار‘‘میں کفن میں عہد نامہ لکھنے کو جائز کہا ہے اور فرمایا کہ اِس سے مغفِرت کی امّید ہے۔ (بہارِ شریعت حصہ ۴ ص ۱۰۸)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب صلَّی اللہُ علٰی محمَّد
صحابی ابنِ صحابی ، جنّتی ابنِ جنّتی ، حضرتِعبد اللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا سے رِوایت ہے کہ امیرُ الْمُؤمِنِین حضرتِ عُثْمان بن عفّان رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے نبیوں کےسُلطان ، سَروَرِ ذیشان صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم سے بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط (کی فضیلت ) کے بارے میں پوچھا : تو اللّٰہ کےمَحْبوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : یہ اللّٰہپاک کے ناموں میں سے ایک نام ہے اور اللّٰہپاک کے اِسمِ اَعْظم اوراسکے درمِیان ایساہی قُرب (یعنی نزدیکی)ہے جیسے آنکھ کی سِیاہی(پُتلی) اور سفیدی کے درمیان۔ (مستدرک للحاکم ، 2 / 250 ، حدیث : 2071)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع