30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عالمگیری‘‘ میں ہے : شراب پیتے وَقْت ، زِناکرتے وَقْت یا جُواکھیلتے وَقْت بسم اللہ کہناکُفر ہے۔ (فتاوی عالمگیری ، ج ۲ ص۲۷۳)
کچّی پیاز کھاتے وَقت بسم اللہ مت پڑھئے
فتاوٰی فیض الرسول جلد 2 صفحہ 506پر ہے : حُقّہ ، بیڑی ، سگریٹ پینے اور (کچّے) لہسن ، پیاز جیسی چیز کھانے کے وَقت اور نَجاست کی جگہوں میںبِسمِ اللّٰہپڑھنا مکروہ ہے۔
احکامِ شَرْع پر مجھے دے دے عمل کا شوق پیکر خلوص کا بنا یاربِّ مصطفےٰ
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب صلَّی اللہُ علٰی محمَّد
اے عاشقانِ رسول!اپنی دُنیا و آخرت سنوارنے اور رضائے مولیٰ پانے کےلئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک ’’دعوتِ اسلامی‘‘کے پیارے پیارےدینی ماحول سے وابستہ ہوکر عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنتیں سیکھنے کے لئے مدنی قافلوں میں سُنتوں بھرا سفر اختیار کیجئے اور حقیقی معنوں میں عاشقِ رسول اورنیک مُسلمان بننے کے لئے ’’نیک اعمال‘‘کا رِسالہ پُر کیجئے ۔ اَلْحَمْدُللہ!شیخِ طریقت اَمِیرِ اہلِ سُنت حضرتِ علّامہ محمد الیاس عطارقادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ نیک مُسلمان بننے کے لئے نیکیاں کرنے اورگناہوں سے بچنےوالے کئی کاموں پر مُشتمل یہ رسالہ عطافرمایا ہے اور اِس کے اندر سوال نمبر 46 میں’’ہر جائز کام ‘‘ سے پہلے ’’ بِسْمِ اللہ ‘‘شریف پڑھنے کی ترغیب موجود ہے۔ اللہ پاک ہمیں سُنّتوں پر عمل کرنے ، دوسروں کو سُنّتیں سِکھانےا وراِس کی نیکی کی دعوت کو عام کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔ اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کروں بے لَوث خدمت سنّتوں کی شہا گرلطف مجھ پر آپ کا ہو
میں مَدنی قافِلوں ہی کا مسافِر رہوں اکثر کرم ایسا شہا ہو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع