30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جنّتی صحابی ، حضرتِ سیِّدُنا زبیر بن عوام رَضِیَ اللہ عَنْہُ سے روایت ہے کہ نبی مُکَرَّم ، نُورِ مُجسَّمصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمان ہے : جو اِس با ت کو پسند کرتاہے کہ اُس کا نامۂ اعمال اُسے خوش کرے تو اُسے چاہیے کہ اُس میں اِستِغفارکا اِضافہ کرے۔ (مَجْمَعُ الزَّوَائِد ج۱۰ ص۳۴۷حدیث۱۷۵۷۹)
جنّتی صحابی ، حضرتِ سیِّدُنا عبد اللہ بن بُسر رَضِیَ اللہ عَنْہُ فرماتے ہیں کہ میں نے شہنشاہِ مدینہ ، قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کو فرماتے ہوئے سُناکہ خوشخبری ہے اُس کے لئے جو اپنے نامۂ اعمال میں اِستِغفار کو کثرت سے پائے۔
(سُنَن ابن ماجہ ، ج۴ ص۲۵۷حدیث۳۸۱۸)
جنّتی صحابی ، حضرتِ شَدّادبن اَوس رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سے مروی ہےکہ اللہ پاک کے آخری نبی ، محمدِ عربی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایاکہ یہ سیِّدُ الْاِستِغْفَارہے :
اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَاَنَا عَبْدُکَ وَاَنَا عَلٰی عَہْدِکَ وَ وَعْدِکَ مَا
اسْتَطَعْتُ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْئُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَاَبُوْئُ بِذَنْبِیْ
فَاغْفِرْلِیْ فَاِنَّہٗ لَا یَغْفِرُالذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ
ترجمہ : اے اللّٰہ! تُو میرارب ہے تیرے سواکوئی عبادت کے لائق نہیں تُو نے مجھے پیدا کیا میں تیرا بندہ ہوں اور بقدرِطاقت تیرے عہدوپیمان پر قائم ہوں ، میں اپنے کیے کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، تیری نعمت کا جو مجھ پرہے اِقرار کرتاہوں اور اپنے گناہوں کا اعتراف کرتا ہوں مجھے بخش دے کہ تیرے سوا کوئی گناہ نہیں بخش سکتا ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع