30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلغرض چھوٹی یابڑی کوئی سی بھی پریشانی ہو۔ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم طوَلَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّابِاللّٰہ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِپڑھتے رہنے کی عادت بنا لیجئے۔ نیّت صاف ہو گی تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ! منزل آسان ہو گی۔
عفو فرما خطائیں مِری اے عفو شوق و توفیق نیکی کا دے مجھ کو تُو
جاری دِل کر کہ ہر دَم رہے ذِکر ھو عادتِ بد بدل اور کر نیک خو
اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ علٰی محمَّد
’’مَغْفِرَت‘‘ کے پانچ حُرُوف کی نسبت سےاِسْتِغْفَارکرنے کے5 فضائل
جنّتی صحابی ، خادمُ النبی ، حضرتِ اَنس رَضِیَ اللہ عَنْہُ سے روایت ہے کہ نبیِّ پاک ، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ دلنشین ہے : بیشک لوہے کی طرح دِلوں کو بھی زَنگ لگ جاتا ہے اور اِس کی جِلا( یعنی صفائی )اِستِغفار کرنا ہے۔
( مَجْمَعُ الزَّوَائِد ج۱۰ ص۳۴۶ حدیث ۱۷۵۷۵)
(2) پریشانیوں اور تنگیوں سے نَجات
صحابی ابنِ صحابی ، جنّتی ابنِ جنّتی حضرتِ عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللہ عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ شَہنشاہِ خوش خِصال ، پیکرِحسن وجمال صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ دِلنشین ہے : جس نے اِستغفارکو اپنے اُوپر لازم کرلیا اللّٰہ پاک اُس کی ہرپریشانی دُور فرمائے گا اور ہر تنگی سے اُسے راحت عطافرمائے گا اور اُسے ایسی جگہ سے رِزق عطا فرمائے گا جہاں سے اُسے گُمان بھی نہ ہو گا ۔ (سُنَن ابن ماجہ ج۴ ص۲۵۷ حدیث۳۸۱۹)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع