30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(یعنی خوب دِل لگاکر)پڑھ کر دَم کیا جائے اِنْ شَآءَ اللّٰہ اِس سے آرام ہو جائے گا۔ (جنتی زیور ، ص579)
(7) چور اوراَچا نک موت سے حفاظت
اگر رات کو سوتے وقت21 مرتبہ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمطپڑھ لیں تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ مال واسباب چوری سےمحفوظ رہیں گےاور مرگِ ناگَہانی (یعنی اچانک موت) سے بھی حفاظت ہوگی۔ (جنتی زیور ص579)
(8)آفتیں دُ ور ہونے کا آسان وِرد
مولامشکل کُشا جنّتی صحابی حضرتِ عَلیُّ المُرْتَضٰی شیرِخُدا رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سے رِوایت ہے کہ نبیِّ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایا : اےعلی!(رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ) میں تمہیں ایسے کلمات نہ بتا دوں جنھیں تم مصیبت کے وَقت پڑھ لو۔ عرض کیا : ضَرور اِرشاد فرمایئے! آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر میری جان قربان ! تمام اچّھائیاں میں نے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہی سے سیکھی ہیں ۔ اِرشاد فرمایا : جب تم کسی مشکل میں پھنس جاؤتواِس طرح پڑھو : بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم طوَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَاِلَّا بِاللّٰہ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِپس اللّٰہ اسکی بَرَکت سے جن بلاؤں کوچاہے گادُورفرما دے گا۔ (عَمَلُ الْیَوْمِ وَاللَّیْلة لا بن سُنّی ، ص۱۲۰)
پیارےاسلامی بھائیو!جب بھی بیماری ، قرضداری ، مقدّمہ بازی ، دشمن کی طرف سے اِیذا رَسانی ، بے روزگاری یا کوئی سی بھی آفتِ نا گہانی آن پڑے۔ کوئی چیز گمہو جائے ، کسی کی بات سُن کر صدمہ پہنچے ، کوئی مارے ، دِل دُکھ جائے ، ٹھوکرلگے ، گاڑی خراب ہو جائے ، ٹریفک جام ہو جائے ، کاروبار میں نقصان ہو جائے ، چوری ہو جائے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع