30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اگر کسی کی نکسیر پھوٹ جائے اور خون بہنے لگے تو شہادت کی اُنگلی سے پیشانی پر بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم طلکھنا شروع کر کے ناک کے آخِر پر ختْم کرے اِنْ شَآءَ اللّٰہ خون بند ہو جائے گا۔
(4)جِنّات سے سامان کی حِفاظت کا طریقہ
حضرتِ صَفوان بن سُلَیمرَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہِ فرماتے ہیں : اِنسان کے سازو سامان اور مَلبوسات(یعنی لباس) کو جنّات استِعمال کرتے ہیں ۔ لہٰذا تم میں سے جب کوئی شخص کپڑا ( پہننے کے لئے ) اُٹھائے یا ( اُتار کر) رکھے تو ’’ بسم اللہشریف‘‘ پڑھ لیا کرے۔ اُس کے لئےاللّٰہپاک کا نام مُہر ہے۔ (یعنی بسم اللہ پڑھنے سے جِنّات ان کپڑوں کو استِعمال نہیں کریں گے۔ ) (کِتَابُ الْعَظْمه ، ص426 ، حدیث : 1123)
پیارے اسلامی بھائیو!اسی طرح ہر چیز رکھتے اُٹھاتے وقت بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط پڑھنے کی عادت بنانی چایئے۔ اِنْ شَآءَاللّٰہشریر جنّات کی دست بُردسے حفاظت حاصِل ہو گی۔
(5) دُ شمنی خَتْم کرنے کا وظیفہ
اگر پانی پر786 مرتبہ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط پڑھ کر مُخالِف (یعنی دشمن) کو پِلا دیں تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ وہ مخالفت چھوڑ دےگا اور محبت کرنے لگے گا اور اگر مُوَافِق (یعنی دوست) کو پِلا دیں تو محبت بڑھ جائے گی۔ (جنتی زیور ، ص578)
جس دَردیامرض پر تین روز تک سو مرتبہ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم حضورِ دل سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع