امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ مولائے کائنات، علیُّ الْمُرتَضٰی شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی خدمتِ با بَرَکت میں ایکبار خوش ذائِقہ فالُودہ پیش کیا گیا۔ فرمایا: اِس کی خوشبو ، رنگ اور ذائِقہ کتنا اچّھا ہے! میں یہ بات پسند نہیں کرتا کہ میرا نَفْس ایسی چیز کاعادی ہو جائے گاجس کی اسے عادت نہیں ۔ (حلیۃُ الاولیاء ج ۱ص۱۲۳) اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور اُن کے صَدْقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔ اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ مولائے کائنات، علیُّ المُرتَضٰی شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی نَفْس کُشی مر حَبا! کاش! ہم بھی سخت گَرمی میں نَفْس کے مطالَبے پر آئسکریم یا فالودہ کھاتے اور ٹھنڈے مَشروبات غَٹ غٹاتے وَقت امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ مولائے کائنات کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی اِس ایمان افروز حِکایت کو بھی کبھی کبھی یاد کر لیا کریں ! یاد رکھئے! نَفس کو جس قَدَر آسائشوں کی عادت ڈالی جائے وہ اُسی قَدَر ڈِھیٹ اور عیش پرست ہو جاتا ہے۔ دیکھئے ! جب پنکھا اِیجاد نہیں ہوا تھا اُس وَقْت بھی لوگ گُزارہ کر ہی لیتے تھے اور آج بَہُت سوں کو ائیر کنڈیشنڈ روم میں بیٹھنے اور سونے کی عادت پڑ گئی ہے ، ان کو اب گرمیوں میں . A.Cکے بِغیر نیند آنا دشوار ہوتا ہو گا، جوڑوں کے دَردوغیرہ میں وہ الگ سے مُبتَلا رہتے ہوں گے ۔ آہ! دنیا میں نعمت جتنی عُمدہ ہو گی بروزِ قِیامت اُس کا حساب بھی اُتنا ہی زِیادہ ہو گا۔ اِس لئے بدلتے موسِموں کے گرْم وسَرْد اَثرات کو کبھی کبھی برداشت بھی کر لیا کیجئے! البتّہ جو A.C.استِعمال کرتے ہیں ، وہ گنہگار نہیں ، A.C.کا استِعمال چونکہ جائز ہے لہٰذا اِس کے بھی مَدَنی پھول قبول فرمایئے:
٭ڈیڑھ ٹن کا ایک اے۔سی (Air conditioner) ڈبل بارہ (24) پنکھوں سے زیادہ بجلی استِعمال کرتا ہے ۔
٭. A.C سائے میں رکھئے، کُھلی دھوپ میں رکھنے سے پانچ فی صد بجلی زیادہ خَرچ ہوگی ۔
٭جب تک پنکھے سے گُزارا ہوسکتا ہو ، اے سی (. A.C) ن ہ چلائیے۔
٭اپنے اے۔ سی کا تھرمو سٹیٹ (Thermostat) 16کے بجائے 26ڈگری سینٹی گریڈ پر مقرَّر (Set) کیجئے، اس سے آپ کے ماہانہ بل میں 30فی صد کمی ہوسکتی ہے ۔
٭جب . A.C چلائیں تو اسے شُروع ہی سے کم ٹھنڈک (کُولنگCooling) پر سیٹ نہ کریں کہ یہ آہِستہ آہِستہ ٹھنڈا کرے گا اور بجلی زیادہ خَرچ ہوگی ۔
٭بار بار کمرے کا دروازہ کُھلنے سے بھی . A.Cپر بوجھ بڑھتا ہے اور بجلی زیادہ خَرچ ہوتی ہے ۔
٭ ساتھ میں چھت کا پنکھا اِستِعمال کرنا مُفید ہے ۔
٭ہر ماہ اس کا فِلٹر (Filter) صاف کرنا مفیدہے ۔
|
لوڈ ٹائپ
|
اوسط واٹ
|
|
ٹوسٹر
|
800-1500
|
|
گرنڈر / مکسچر
|
300
|
|
کافی
/ ٹی میکر
|
800-1000
|
|
مائیکروویواوون
|
600-1500
|
|
واشنگ
مشین
|
400-700
|
|
استری
|
800-1200
|
|
سی
آرٹی
|
80-70
|
|
ایل
سی ڈی
|
20-25
|
|
سی
آر ٹی
|
90-100
|
|
ایل
سی ڈی
|
26-28
|
|
ڈِیپ فریزر (18کیوبِک فُٹ)
|
500
|
|
رَیفریجریٹر (18کیوبِک فُٹ)
|
500
|
|
لوڈ ٹائپ
|
اوسط واٹ
|
|
روشن بَلْب
|
40-200
|
|
اِنرجی سَیور
|
7-80
|
|
لوڈ ٹائپ
|
اوسط واٹ
|
|
چھت کا پنکھا
|
80
|
|
بریکٹ پنکھا
|
55
|
|
پیڈسٹل پنکھا
|
155
|
|
لوڈ ٹائپ
|
اوسط واٹ
|
|
اے
سی (اسپلٹ 1.5ٹن)
|
2000
|
|
اے
سی (اسپلٹ 1ٹن)
|
1500
|
|
ہِیٹر
|
1800
|
مُندرَجہ بالا اَعداد وشُمار اَوسط (Average) خرچ کے طور پر دیئے گئے ہیں اور مختلف برانڈز کے لیے جُدا جُدا ہوسکتے ہیں ۔
٭ سردی سے بچنے کیلئے ہیٹر کی بجائے گرم کپڑے استعمال کیجئے۔
٭ہو سکے تو انسٹنٹ واٹر گیزر استعمال کیجئے کہ یہ صرف استعمال کے وقت ہی گیس خرچ کرتا ہے۔
٭گیزر میں کونیکل بیفل ڈالئے اور25فی صدتک گیس بچائیے۔ کونیکل بیفل کے بغیر گیزر زیادہ گیس استعمال کرتا ہے اور گیس بل میں اضافہ کرتا ہے۔
|
ایک عدد ہیٹر
|
ایک عدد گیزر
|
ایک عدد گیزرکو
نیکل بیفل کے ساتھ
|
ایک عددچولھا
|
|
(2
پلیٹ والا)
|
(35 گیلن)
|
(35 گیلن)
|
(ایک برنر والا)
|
|
(6
گھنٹے روزانہ)
|
(10 گھنٹے روزانہ)
|
(10 گھنٹے روزانہ)
|
(6 گھنٹے روزانہ)
|
|
7,460 روپے تقریباً
|
4,010 روپے تقریباً
|
1، 920 روپے تقریباً
|
270 روپے تقریباً
|
|
28 گُنا اضافہ
|
15 گُنا اضافہ
|
7 گُنا اضافہ
|
7 گُنا اضافہ
|
شادی غمی کی تقریبات، اجتماعات، اعراس اور جلوسِ میلاد و غیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل اور مدنی پھولوں پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرکے ثواب کمائیے ، گاہکوں کو بہ نیتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دکانوں پر بھی رسائل رکھنے کا معمول بنائیے ، اخبار فروشوں یا بچوں کے ذریعے اپنے محلے کے گھر گھر میں ماہانہ کم از کم ایک عدد سنتوں بھرا رسالہ یا مدنی پھولوں کا پمفلٹ پہنچاکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے اور خوب ثواب کمائیے۔
غمِ مدینہ و بقیع و مغفرت و
بے حساب جنّت الفردوس میں آقا کے پڑوس کا طالب
۸ ذوالحجۃ الحرام
2012-10-25
مآخذ و مراجع
کتاب مطبوعہ کتاب مطبوعہ
قراٰنِ مجید مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی فتاویٰ رضویہ رضا فاؤنڈیشن مرکز الاولیاء لاہور
نورا لعرفان پیر بھائی کمپنی مرکز الاولیاء لاہور اِحیاء العلوم دار صادر بیروت
معجم الا وسط دار الکتب العلمیۃ بیروت تذکرۃ الاولیاء انتشارات گنجینہ تہران
حلیۃ الاولیاء دار الکتب العلمیۃ بیروت منہاج العابدین دار الکتب العلمیۃ بیروت
الترغیب والترھیب دار الکتب العلمیۃ بیروت ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی