دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bhayanak Ount | بھیانک اونٹ

Paharon Ka Farishta

book_icon
بھیانک اونٹ

پہاڑوں کا فِرشتہ

حضرتِ سیِّدُنا جِبرائیل امین عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام مَلَکُ الْجِبال  ( یعنی پہاڑوں  پر مُؤکِّل فِرِشتے ) کو لے کر تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمتِ سراپا عَظَمت میں حاضِر ہوئے۔ مَلَکُ الْجِبال نے آپ کی بارگاہ میں سلام عرض کرکے درخواست کی:  اگر آپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ حُکم فرمائیں تو دونوں پہاڑوں کو ان کُفّار پر اُلَٹ دیتا  ہوں ۔ یہ سن کرنبیِّ رحمت،شفیعِ اُمّت،مالِک کوثروجنَّت ، سراپا جودو سخاوت ،قاسِم نعمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے جواب دیا : ’’میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ذاتِ پاک سے پُراُمّید ہوں کہ اگر یہ لوگ ایمان نہیں لائے تو اِن کی اَولاد میں ایسے لو گ پیدا ہوں گے جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی عبادت کریں گے۔  ‘‘ ( بُخاری ج ۲ص۳۸۲حدیث۳۲۳۱)              ؎
اگر یہ لوگ آج اِسلام پر ایماں نہیں لاتے خدائے پاک کے دامانِ وَحدت میں نہیں آتے
مگر نَسلیں ضَرور اِن کی اِسے پہچان جائیں گی درِ توحید پر اِک روز آکر سَر جھکائیں گی
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

کوئی ڈانٹ کر تو دِکھائے !

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمیں کوئی ذرا ساڈانٹ دے بلکہ اِصلاح کی بات ہی کہہ دے تو بسا اوقات ہم آپے سے باہَر ہوجاتے ہیں ، اگر کوئی گالی دے دے یا تھپّڑ وغیرہ مار دے تب تو مکمَّل بلکہ کئی گُنازیادہ اِنتِقام لے لینے کے باوُجود بھی شاید ہمارا غصّہ ٹھنڈا نہ ہو ۔   مگر قربان جائیے!خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحمَۃٌ لِّلْعٰلمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر کہ اِتنا اِتنا ستائے جانے کے باوُجُود بھی آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اپنی ذات کے لیے غصّہ نہیں آتا اور نہ ہی اپنے دشمن کی بربادی و ہلاکت کی آرزو ہے، اگر کوئی آرزو ہے تو فَقَط یِہی کہ اِسلام کا بول بالا ہو،ہر جانب خدا عَزَّ وَجَلَّ کے دین کا اُجالا ہواور لوگ ایک اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں جُھک جائیں ۔  
         اے عشقِ رسول کادم بھرنے والے!مدینہ مدینہ کرنے والے عاشِقانِ رسول! کیا اسی کا نام عشقِ رسول ہے کہ سیِّدُ المُبَلِّغِین،رَحمۃٌ  لِّلْعٰلمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ تو کانٹوں پر چل کر بھی تبلیغِ دین کریں اور ہم ٹھنڈی ہوا پھینکنے والے پنکھوں کے سائے میں بلکہ A.C کی ٹھنڈک میں قالینوں پر بیٹھ کر بھی نیکی کی دعوت نہ دے پائیں ! اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فاقوں کے سَبَب اپنے مبارَک پیٹ پر پتّھر باندھ کر بھی اسلام کی تبلیغ فرمائیں اور ہم ڈٹ کر اور وہ بھی عمدہ سے عمدہ نعمتیں کھانے کے باوُجُود بھی دین کیلئے کچھ نہ کرپائیں !کیا مَحَبَّتِ رسول اِسی کا نام ہے کہ محبوبِ ربِّ اکبر، مکّے مدینے کے تاجور،صبرو رضا کے پیکر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اپنے بدنِ اطہر پر  پتّھر کھا کر بھی اسلام کی تبلیغ کا فریضہ بجالائیں اور ہم پر لوگ پھول نچھاور کریں پھر بھی ہم اس عظیم مَدَنی کام سے جی چُرائیں ۔  

ہائے! مسلمانوں کا بگڑا ہوا کردار!

اے پیارے مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دیوانگی میں جھومنے والے عاشقانِ رسول! مُسلمانوں کی خَستہ حالی آپ کے سامنے ہے ،کیا بے عَملی کے سَیلاب اور مسجدوں کی ویرانی دیکھ کر آپ کا دل نہیں جلتا؟  آہ ! مغرِبی فیشن کی یلغار ،فِرنگی تہَذیب کی طُومار ، بے حیائیوں سے بھر پور پروگرام دیکھنے کیلئے گھر گھر رکھے ہوئے ٹی وی اور وی سی آر ،   قدم قدم پرگناہوں کی بھَرمار، ہائے !مسلمانوں کابگڑا ہوا کردار!یہ سب باتیں مُسلمانوں کی خیر خواہی اور آخِرت کی بہتری کے طلب گار مسلمان کے لیے بے حد کَرب و اِضطراب کا باعث ہیں اور وہ اصلاحِ مُسلمین کے لیے بے قرار ہوجاتا ہے،اے کاش!ہمیں بے عمل مسلمانوں کے سُدھار کی کوشِش کا عظیم جذبہ نصیب ہوجائے! کاش ! ہم اپنے عظیم مَدَنی مقصد میں کامیاب ہو جائیں ۔  آیئے! لگے ہاتھوں اپنا مَدَنی مقصد مل کر دوہرائے لیتے ہیں :  مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ
دو دَرد سنّتوں کا پئے شاہِ کربلا
                             اُمّت کے دِل سے لذّتِ فیشن نکا ل دو (وسائلِ بخشش ص۲۹۰) 

نیکی کی دعوت کی فضیلت و عَظَمت

     میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو! ہمیں خوب خوب نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانی چاہئیں ، نیکی کی دعوت کی دُنیوی و اُخروی (اُخ۔ رَ۔ وی)  برکتوں کے کیا کہنے ! اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کلیمُ اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرف وَحی فرمائی کہ جس نے بھلائی کا حکم دیااور بُرائی سے مَنْعْ کیا اورلوگوں کو میری اِطاعت  (یعنی فرمانبرداری) کی طرف بلایا  ، قِیامت کے دن میرے عرش کے سائے میں ہو گا۔      (حِلْیَۃُ الْاولیاء  ج۶ ص۳۶ رقم ۷۷۱۶)   

باوُجُودِ قدرت گناہ سے نہ روکنے والے کیلئے وعید

میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو! یاد رکھئے !جوقوم قدرت کے باوُجُود گناہ کرنے والے  کو اِس سے روکتی نہیں ، اندیشہ ہے کہ و ہ نہ روکنے والی قوم مرنے سے پہلے دنیا ہی میں عذاب میں گرفتار ہو جائے۔  چُنانچِہ فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے: اگر کسی قوم میں کوئی شخص گناہ کا مُرتکِب ہواور قوم کے لوگ باوُجُودِ قدرت اسے گناہ سے نہ روکیں تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ ان کے مرنے سے پہلے اُن پر اپنا عذاب نازِل فرما ئے گا۔     ( ابوداوٗد ج ۴ص ۱۶۴حدیث ۴۳۳۹) 

40ہزار اچھے بھی ہلاک کروں گا کیوں کہ....

میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو! بے نمازیوں ، گالیاں بکنے والوں ، فلموں ، ڈراموں ، گانوں باجوں ، غیبتوں اور چغلیوں وغیرہ گناہوں سے باز نہ آنے والوں سے دوستیاں گانٹھنا، ان کی حوصلہ افزائی کا باعث بننا ، ان کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا ، کھانا پینا وغیرہ دنیا و آخِرت کیلئے سخت تباہ کُن ہے۔  فسّاق و فجّار کی صحبت اختیار کرنے والوں کی مذمت کرتے ہوئے میرے آقااعلیٰ حضرت امامِ اہلِسنّت مجدِّدِ دین وملّت مولانا شاہ امام احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فتاوٰی رضویہ جلد22 صَفحَہ211تا212پرنَقْل کرتے ہیں :  اللہ عَزَّ وَجَلَّ  ارشاد فرماتا ہے: 
وَ اِمَّا یُنْسِیَنَّكَ الشَّیْطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ (۶۸)   (پ۷، الانعام ۶۸) 
ترجَمۂ کنزالایمان: اورجو کہیں تجھے شیطان بھلاوے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔ 
(بیان کردہ آیت مبارکہ میں ’’ ظالمین ‘‘ سے مُراد کون لوگ ہیں ، اِس کی وضاحت کرتے  ہوئے فرماتے ہیں ) تفسیر احمدی میں ہے:  ظالم لوگ بدمذہب اور فاسق اور کافر ہیں ،ان سب کے پاس بیٹھنا منع ہے۔  (التفسیرات الاحمدیہ ص ۳۸۸)  مروی ہوا اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے  (حضرت ِ سیِّدُنا)  یُوشَع عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام کو وحی بھیجی : میں تیری بستی سے چالیس ہزار اچّھے اور ساٹھ ہزار بُرے لوگ ہلاک کروں گا ۔  عرض کی : الٰہی! بُرے تو بُرے ہیں اچّھے کیوں ہلاک ہوں گے؟  فرمایا:  اس لئے کہ جن پر میراغَضَب تھا اُنہوں نے اُن پر غضب نہ کیا اور اُن کے ساتھ کھانے پینے میں شریک رہے۔  (الامر بالمعروف والنہی عن المنکر مع موسوعۃ ابن اَبِی الدُّنْیا ج۲ ص ۲۱۳رقم ۷۱) 

نیکی کی دعوت کے لیے سفر کرنا سُنّت ہے

اے عاشقانِ رسول! بس گناہوں کے خلاف اعلانِ جنگ کر دیجئے ، خود کو گناہوں سے بچانے کے ساتھ دوسروں کو بچانے پر کمر باندھ لیجئے ،نیکی کی دعوت دینا، اس کے لیے گھر سے نکلنا ،اس کی خاطر سفر اختیار کرنا،اس راہ میں آنے والی تکالیف کو برداشت کرنا یقینا ہمارے میٹھے میٹھے آقا مکّی مَدَنی مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیاری پیاری سُنّتیں ہیں ۔  اے کاش! ہم پر بھی کرم ہو جائے اور ہم بھی ان عظیم سنّتوں پر عمل کرنے والے بن جائیں اور نیکی کی دعوت کی خاطِر گھر سے نکلنا،سنّتوں کی تربیّت کیلئے عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافِلوں میں سفر کرنا اور اس کی تمام تر سختیوں پر صبر کرنا سیکھ لیں ۔  اے عاشقانِ رسول کہلانے والو! دنیا کے کام دھندوں کے لیے تو برسوں گھر سے دور  رہنے کے لیے تیار ہوجاتے ہو، کیا اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے دین کی سربلندی کے لیے مدنی قافِلے میں سنّتوں بھرے سفر کی چند روز کیلئے بھی قربانی نہیں دو گے؟ 
سنَّت ہے سفر دین کی تبلیغ کی خاطِر
ملتا ہے ہمیں درس یہ اَسفارِ ۱؎نبی سے   (۱ ؎  سفر کی جمع)   (وسائلِ بخشش ص۲۰۳) 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن