دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bhangre Baz Ki Tauba | بھنگڑے باز کی توبہ

book_icon
بھنگڑے باز کی توبہ

مسجد کی حاضری سے محروم رہتا۔ شادی بیاہ کے بیہودہ فنکشنوں میں بصد شوق شرکت کرنا میرا وتیرہ اور ان میں گانوں پر ڈانس کرنا میرا طرۂ امتیاز تھا۔ نیز فلمیں ڈرامے دیکھنا، گانے باجے سننا، نت نئے فیشن اپنانا میری زندگی کا جُزْوِ لَایُنْفَک بن چکے تھے۔ فلموں ڈراموں سے دلچسپی کا عالم تو یہ تھا کہ ایک مرتبہ مالی حالات ابتر ہونے کی وجہ سے گھر والوں نے مجبوراً ٹی وی فروخت کرنے کا ارادہ کیا تو میں نے گھریلو حالت اور وقت کی نزاکت کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے ٹی وی نہ بیچنے کی ضد شروع کر دی اور رونے لگا، ناچار گھر والوں کو میری بے حسی اور بے جا ہٹ دھرمی کے آگے ہتھیار ڈالنے ہی پڑے اور ٹی وی بیچنے کا ارادہ ملتوی کر دیا۔ الغرض زندگی کے ایام عصیاں میں گزرتے چلے جا رہے تھے۔ حسنِ اتفاق کہ ایک روز میری ملاقات دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک اسلامی بھائی سے ہوئی، انہوں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے محبت بھرے انداز میں مجھے مدرسۃ المدینہ (بالغان) میں پڑھنے کی دعوت دی میرا دل شاید عصیاں سے سیاہ ہو چکا تھا شاید اسی وجہ سے ان کی نصیحت آمیز گفتگو کا میرے دل پر کوئی اثر نہ ہوا۔ میں نے ان کی بات سنی اَن سنی کر دی۔ میری اس بے توجہی سے وہ مایوس نہ ہوئے اور وقتاً فوقتاً تشریف لا کر مجھے نیکی کی دعوت دیتے رہے مگر میں تھا کہ ہر بار ٹال دیا کرتا۔ مجھے اندازہ نہ تھا کہ میری ڈھٹائی کے مقابلے میں ان کا جذبۂ اصلاح کہیں زیادہ تھا۔ انہوں نے مجھے میرے حال پر چھوڑنا گوارا نہ کیا۔ ان کی پیہم انفرادی کوشش کے نتیجے میں بالآخر میرا دل پسیج ہی گیا اور میں نے مدرسۃ المدینہ (بالغان) میں پڑھنا شروع کر دیا جہاں قراٰن پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی و روحانی تربیت بھی ہوتی رہی نیز عاشقانِ رسول کی صحبت کی برکت سے وقتاً فوقتاً دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں حاضری کی سعادت بھی ملتی رہتی۔ ہفتہ وار اجتماع میں ہونے والے سنّتوں بھرے اصلاحی بیانات نے مجھے بہت متأثر کیا اور آخر میں ہونے والے ذکر اور رقت انگیز دعا نے تو میری زندگی میں مدنی انقلاب برپا کر دیا میں نے رو رو کر اپنے گناہوں سے سچی توبہ کی۔ کل تک ٹی وی کی محبت میں رونے والا فیشن کا دلدادہ مجھ جیسا گناہ گار آج مدنی ماحول کی برکت سے خوفِ خدا اور عشقِ مصطفٰے میں رونے والا اور سرکار صَلَّی اللہ تَعالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَسلَّم کی سنّتوں کا متوالا بن چکا تھا۔ تادمِ تحریر اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں علاقائی مشاورت میں مدنی انعامات کی ذمہ داری سرانجام دیتے ہوئے نیکی کی دعوت کی دھومیں مچا رہا ہوں۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                 صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{۷}  پیرِ کامل سے بیعت کی برکت

          سردار آباد (فیصل آباد، پنجاب) کے علاقہ راجہ ٹاؤن کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ 2006؁ء میں مجھے سخت پریشانیوں کاسامنا تھا ان میں سب سے بڑا مسئلہ ایک کیس تھا جو6 سال سے کورٹ میں چل رہا تھا مگر ختم ہوتا نظر نہیں آ رہا تھا جس کے باعث میں سخت اذیت میں مبتلا تھا۔ ایک روز اسی سلسلے میں وکیل کے پاس پہنچا تو وہاں ایک سبزعمامے والے اسلامی بھائی سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے جب میرا مسئلہ سنا تو تسلی دیتے ہوئے مجھے اپنے آفس میں آنے کو کہا۔ میں اسی روز ان کے پاس پہنچ گیا۔ انہوں نے میرے کیس کے متعلق کافی اطمینان بخش گفتگو فرمائی اور ایسے محبت بھرے انداز میں تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی کہ میں انکار نہ کر سکا اور اگلے ہی روز دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوگیا۔ سنّتوں بھرے بیان اور رقت انگیز دعا نے میرے دل کی دنیا زیر و زبر کر دی، بالخصوص عاشقانِ رسول کی محبت بھری ملاقاتوں نے بڑا متأثر کیا اور یوں میں سنّتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے لگا۔ غالباً تیسرے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن