دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bhangre Baz Ki Tauba | بھنگڑے باز کی توبہ

book_icon
بھنگڑے باز کی توبہ

بھرپور بیان، دل کو جِلا دینے والے ذکر اور رقت انگیزدعا نے میری زندگی میں مدنی انقلاب برپا کردیا۔ میں نے اپنے سابقہ گناہوں سے توبہ کی اور مدنی ماحول سے منسلک ہو گیا، سر پر سبزسبز عمامے کا تاج سجالیااور اپنے چہرے کوداڑھی شریف کے نور سے روشن کر لیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر حلقہ مشاورت میں مدنی انعامات کے خادم (نگران)  کی حیثیت سے مدنی کاموں کی ترقی کے لئے کوشاں ہوں۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                 صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{۴}  فلموں کا رسیا

          قصور (پنجاب، پاکستان) کے ایک گاؤں کیسر گڑھ میں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں برے دوستوں کی صحبت کی وجہ سے عصیاں بھری زندگی گزار رہا تھا۔ نماز جیسی اہم عبادت میں کوتاہی ، والدین کی نافرمانی ، بات بات پر نہ صرف توتکار بلکہ گالم گلوچ کرنا اور بالآخر لڑائی جھگڑے مول لینا میرے کردار کا حصہ تھا۔ صحبتِ بد کی نحوست نے میرے اطوار میں اس قدر بگاڑ پیدا کردیا تھا کہ میں نے چوری چکاری بھی شروع کر دی۔ فلموں ڈراموں کاتو ایسا رسیا ہو چکا تھا کہ پہلے پہل تو صرف دن ہی کا اکثر حصہ ہوٹلوں پر فلم بینی میں گزرتا تھا مگر پھر رفتہ رفتہ ایسا چسکا پڑا کہ میری راتیں بھی ہوٹلوں کی نذر ہونے لگیں۔ میرے اس طرزِ عمل کو دیکھ کر گھر والوں نے مجھے بار بار زبانی کلامی سمجھانے کی کوشش کی مگرمیں ایک کان سے سنتا اور دوسرے کان سے نکال دیتا۔ میرے اس رویے سے عاجز آ کر گھر والوں نے میری اصلاح کے لیے مختلف حربے بھی آزمائے، حتی کہ کئی بار تو رات کے وقت گھر کے دروازے پر اس غرض سے تالے بھی لگا ئے کہ میں باہر نہ جاؤں مگر ان تمام تر سختیوں کے باوجود میں دیوار پھلانگ کر حسبِ عادت ہوٹل پر پہنچ جاتا اور فلموں میں حیا سوز مناظر دیکھ کر اپنی عاقبت برباد کرتا ۔ الغرض رات دن گناہ کر کر کے اپنا نامۂ اعمال سیاہ کیے چلا جا رہا تھا۔ وہ تو اللہ عَزَّوَجَلَّ کرم فرمائے دعوتِ اسلامی اور بالخصوص امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  پر کہ جن کی بدولت میں وادیٔ عصیاں سے نکل کر نیکیوں کی راہ پر گامزن ہو گیا۔ میری اصلاح کا سامان کچھ یوں ہوا کہ میٹرک کے دوران دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک عاشقِ رسول اسلامی بھائی نے مجھے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی ان کی پر خلوص دعوت نے نجانے مجھ پر کیا ایسا جادو کیا کہ میں انکار نہ کر سکا اور لبیک کہتے ہوئے اجتماع میں حاضر ہوگیا، وہاں کے نورانی ماحول میں میری آنکھیں حیرت سے کھلی کی کھلی رہ گئی ہر طرف سبز سبز عماموں کی بہاریں تھیں۔ باعمل اسلامی بھائیوں کی صحبتِ بابرکت سے میرے دل میں عمل کا جذبہ بیدار ہوا، فکرِ آخرت کی دولت نصیب ہوئی اور عشقِ رسول میں تڑپنے کا قرینہ مل گیا۔ اجتماع کے اختتام پر مانگی جانے والی رقت انگیز دعا میں میں نے اپنے سابقہ گناہوں سے سچی توبہ کر لی۔ ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کی برکت سے آہستہ آہستہ مدنی ماحول سے منسلک ہو گیا۔ خوش قسمتی سے انہی دنوں ہمارے علاقے میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدرستہ المدینہ کا افتتاح ہوا میں چونکہ میٹرک کے امتحان سے فارغ ہو چکا تھا لہٰذا موقع غنیمت جان کر قراٰنِ پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت حاصل کرنے کے لئے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لے لیا۔ مدنی ماحول کی برکت سے میرے اندر پیدا ہونے والے مدنی انقلاب کو دیکھ کر تمام گھروالے حیران تھے۔ پہلے تو یہ حال تھا کہ گھر والے نماز کا کہہ کہہ کر تھک جاتے مگر میں نہ پڑھتا، اب نہ صرف خود نمازیں پڑھتا ہوں بلکہ دوسروں کو بھی نماز کی دعوت دیتا ہوں۔ مدرستہ المدینہ میں تجوید کاکورس مکمل کرنے کے بعد جامعۃ المدینہ میں عالم کورس کے لیے داخلہ لے لیاہے ۔ تادمِ تحریر اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ درجہ سادسہ کا طالب علم ہونے کے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن