دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bhangre Baz Ki Tauba | بھنگڑے باز کی توبہ

book_icon
بھنگڑے باز کی توبہ

اسلامی بھائی نے ہمت نہ ہاری اور وقتاً فوقتاً مجھے نیکی کی دعوت پیش کر کے اپنا ثواب کھرا کرتے رہے۔ میں تھا کہ ہر بار ہی ٹال دیتا مگر ان کی مسلسل نیکی کی دعوت کی بدولت مجھ پر اتنا اثر ضرور ہوا کہ اب میں نے نمازیں پڑھنا شروع کر دیا، لیکن ان کے ساتھ ہفتہ وار اجتماع میں جانے کو تیار نہ ہوتا، بالآخر ان کی پیہم انفرادی کوشش رنگ لائی اور ایک دن میں نے سوچا کیوں نہ آج چل کے دیکھتا ہوں کہ آخر یہ مجھے بار بار ہفتہ وار اجتماع کی دعوت کیوں دیتے ہیں ؟  چنانچہ میں اسلامی بھائیوں کے ساتھ اجتماع میں شریک ہو گیا۔ تلاوت و نعت کے بعد ہونے والے سنّتوں بھرے بیان میں بڑا لطف آیا۔ بیان کے بعد تصور مدینہ کر کے  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ ،  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاحَبِیْبَ اللہ پڑھنے میں مجھے اتنا سکون ملا کہ اس سے قبل ایسا اطمینان نہ ملا تھا، اور ذکر کے دوران لگائی جانے والی اللہ ، اللہ کی ضربوں نے میرے دل کی سیاہی کو دور کرنا شروع کر دیا جونہی رقت انگیز دعا شروع ہوئی میرے گناہوں کی طویل فہرست میری نظروں کے سامنے گھومنے لگی اور مجھے احساسِ ندامت ہونے لگا، مجھ پر خوفِ خدا کا غلبہ ہونے کے باعث میرا دل دہل گیا، گناہوں کی بھیانک سزائیں یاد کر کے میری آنکھوں کی وادیوں سے آنسوؤں کے چشمے بہہ نکلے۔ میں نے صدقِ دل سے گناہوں سے توبہ کی اور اختتامِ اجتماع پر سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں مرید ہونے کے لئے اپنا نام پیش کر دیا۔ اس کے بعد میں ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے لگا یہاں تک کہ رفتہ رفتہ سر پر سبز سبز عمامے کا تاج سجا لیا اور داڑھی کے نور سے اپنے چہرے کو مزین کر لیا۔ مدنی ماحول کی برکت سے اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ نہ صرف نماز روزے کا پابند ہو گیا ہوں بلکہ اپنے علاقے کی مسجد میں درس و بیان کی سعادتیں بھی پانے لگا ہوں۔ والدین سے معافی تلافی کر کے ان کی عزت کرنے لگا ہوں بلکہ امیرِ اہلسنّت کے عطاکردہ مدنی انعام کی ترغیب کی برکت سے اپنی والدہ کے قدم اور والد صاحب کے ہاتھ چومنے کی سعادت پاتا ہوں۔ مزید یہ کہ روزانہ صدائے مدینہ بھی لگانا شروع کر دی ہے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل و کرم اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے رشتہ دار و محلے دار سبھی کے نزدیک باوقار و عزت دار بن گیا۔ علاوہ ازیں سنّتوں کی خوب خوب خدمت کرنے اور اس پر استقامت پانے کے لیے میں نے 63 روزہ تربیتی کورس میں داخلہ لے لیا۔ تربیتی کورس میں بے شمار برکتوں کے ساتھ ساتھ قراٰن پاک صحیح تلفظ سے پڑھنا سیکھا، نماز روزے کے فرائض و واجبات سیکھے اور بے شمار سنّتیں اور دعائیں یاد کر لیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر حلقہ مشاورت کے ذمہ دار کی حیثیت سے مدنی کاموں کی دھومیں مچانے میں مصروف ہوں۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                 صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {۳}  غفلت کی پٹی کھل گئی

          ملیر (باب المدینہ کراچی) کے علاقے اعظم پورہ، سبز ٹاؤن کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے قبل میری زندگی کے رات دن گناہوں میں بسر ہو رہے تھے۔ خوش قسمتی سے میری قسمت کا ستارہ چمک اٹھا جس کا سبب کچھ یوں بنا کہ میں ایک روز اپنے چچا زاد بھائی سے ملنے باب المدینہ (کراچی) آیا، انہیں دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول نصیب تھا۔ انہوں نے میرے ساتھ خیر خواہی کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضا نِ مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی نہ صرف زبانی طور پر دعوت پیش کی بلکہ عملی طور پر مجھے اپنے ساتھ ہی اجتماع میں لے گئے اور یوں زندگی میں پہلی بار مجھے فیضانِ مدینہ میں حاضری کی سعادت نصیب ہوئی۔ فیضانِ مدینہ کی بارونق فضاؤں میں میری دلی کیفیت بدل گئی وہاں مجھے بہت قلبی سکون مل رہا تھا۔ پرسوز تلاوت ونعت، اصلاح سے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن