آپ بھی مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bhangre Baz Ki Tauba | بھنگڑے باز کی توبہ

book_icon
بھنگڑے باز کی توبہ

کتابیں بھی دکھائیں۔ پھر انہوں نے محبت بھرے انداز میں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی تو میں انکار نہ کرسکا لہٰذا میں ان کے ساتھ اجتماع میں حاضر ہو گیا مگر میرا دل یہاں نہیں لگ رہا تھا یوں ہی وقت گزار کر لوٹ آیالیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری اور مجھے دوبارہ اجتماع میں ساتھ لے گئے۔ مجھے کیا معلوم تھا کہ اب کی بار میری زندگی میں مدنی انقلاب برپا ہونے والا ہے۔ میں یوں ہی باہر گھوم پھر رہا تھا کہ یک لخت رقت انگیز دعا کی پر سوز آواز میری سماعت سے ٹکرائی، میرا دل اسی جانب کھنچتا چلا گیا اور میں بھی دعا میں شریک ہو گیا۔ پھر کیا تھا رقت انگیز دعا کے جملے تاثیر کا تیر بن کر میرے دل میں پیوست ہو گئے۔ اب میری آنکھیں کھلیں کہ میں تو اپنی آخرت برباد کئے بیٹھا ہوں۔ میں نے بدمذہبیت سے توبہ کی، سر پر سبز سبز عمامے کا تاج سجا لیا اور داڑھی شریف کی نیت کر کے رفتہ رفتہ سنت کے مطابق ایک مشت داڑھی شریف سجانے میں کامیاب ہو گیا۔ تادمِ تحریر علاقائی مشاورت کے خادم (نگران) کی حیثیت سے مدنی کاموں میں مصروف عمل ہوں۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                 صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ  {دعوتِ اسلامی} شعبہ امیرِاہلسنّت

۵ شعبان المعظم۱۴۳۳؁ ھ بمطابق 26جون 2012؁ء

آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے

          خربوزے کودیکھ کرخربوزہ رنگ پکڑتاہے، تِل کوگلاب کے پھول میں رکھ دو تو اُس کی صُحبت میں رَہ کرگلابی ہو جاتا ہے۔ اِسی طرح تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو کر عاشقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والا بے وَقعت پتّھر بھی اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ و سلَّم کی مہربانی سے انمول ہیرا بن جاتا، خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کو لَبَّیْک کہتاہے کہ دیکھنے سننے والا اس پر رَشک کرتا اور ایسی ہی موت کی آرزو کرنے لگتا ہے۔ آپ بھی تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت اور راہِ خدا میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر کیجئے اور شیخِ طریقت امیرِاہلسنّت  دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کے عطا کردہ مَدَنی انعامات پر عمل کیجئے، اِن شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو دونوں جہاں کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہونگی۔

مقبول جہاں بھرمیں ہودعوتِ اسلامی

صدْقہ تجھے اے ربِّ غفّارمدینے کا

غور سے پڑھ کر یہ فارم پُر کر کے تفصیل لکھ د یجئے

          جواسلامی بھائی فیضانِ سنّت یاامیرِاہلسنّت  دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کے دیگرکُتُب و رسائل سن یاپڑھ کر، بیان کی کیسٹ سن کریاہفتہ وار، صوبائی وبَین الاقوامی اجتماعات میں شرکت یا مَدَنی قافِلوں میں سفریادعوتِ اسلامی کے کسی بھی مَدَنی کام میں شمولیت کی بَرَکت سے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئے، زندگی میں مَدَنی انقلاب برپاہوا، نمازی بن گئے، داڑھی، عمامہ وغیرہ سج گیا ، آپ کو یا کسی عزیزکوحیرت انگیزطورپرصحت ملی، پریشانی دُورہوئی، یامرتے وقت کَلِمَۂ طَیِّبَہ نصیب ہوا یا اچھی حالت میں رُوح قبض ہوئی، مرحوم کواچھی حالت میں خواب میں دیکھا، بَشارت وغیرہ ہوئی یا تعویذاتِ عطاریہکے ذریعے آفات وبَلِیّات سے نَجات ملی ہوتوہاتھوں ہاتھ اس فارم کو پُر کر دیجئے اور ایک صفحے پَرواقعہ کی تفصیل لکھ کراس پتیپربھجواکراِحسان فرمائیے  ’’ مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ ‘‘ عالمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ ، محلہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن