دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bhangre Baz Ki Tauba | بھنگڑے باز کی توبہ

book_icon
بھنگڑے باز کی توبہ

بھرے اندازمیں مجھ سے ملاقات کی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ ان کی محبت بھری دعوت کے سامنے میں انکار نہ کر سکا اور ہامی بھر لی۔ پھر جب سنّتوں بھرے اجتماع میں حاضر ہوا تو وہاں کا روحانی منظر دیکھ کر دنگ رہ گیا۔ ہر طرف سبز سبز عماموں کے تاج اور اسلامی بھائیوں کا ازدحام، سنّتوں کی بہاریں ، تلاوت قراٰن، ذکر وبیان، صلوٰۃوسلام غرض ایک پرکیف روح پرور سماں تھا۔ مجھے اس ماحول نے بہت متأثر کیا، میری آنکھوں سے غفلت کی پٹی کھل گئی۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل و کرم سے اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہوئے میں بھی مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔ سر پر سبز عمامہ شریف، زُلفیں اور چہرے پر داڑھی شریف سجالی۔ یہ بیان دیتے وقت اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تیس دن کے مدنی قافلے کا مسافر ہوں۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                 صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{۱۲} کلاسیکل گلوکارکی توبہ

          گولی مار (باب المدینہ کراچی) کے علاقے فردوس کالونی کے مقیم   اسلامی بھائی نے اپنی داستانِ عشرت کے خاتمے کے احوال کچھ یوں تحریر کیے ہیں  کہ میں ایک کلاسیکل گلوکار تھا، میوزیکل شوز اور فنکشنز میں گانے گاتا تھا۔ یونہی زندگی کے انمول ایام برباد ہوتے جا رہے تھے دل ودماغ پر غفلت کے کچھ ایسے پردے پڑے ہوئے تھے کہ نہ ’’ جنّت میں لے جانے والے اعمال ‘‘ کی فکراورنہ ہی  ’’ جہنم میں لے جانے والے اعمال  ‘‘ سے بچنے کا ذہن تھا۔ اس عظیم لمحے پر لاکھوں سلام کہ جب مجھے سبز عمامہ شریف کا تاج سجائے، سفید مدنی لباس میں ملبوس ایک اسلامی بھائی ملے اور انہوں نے دلنشین انداز میں محبت اور پیار سے انفرادی کوشش کرتے ہوئے نیکی کی دعوت پیش کی اور ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی۔ میں ان کے حسنِ اخلاق سے پہلے ہی متأثر ہو چکا تھا لہٰذا میں نے ان کی دعوت قبول کر لی اور سنّتوں بھرے اجتماع میں حاضر ہو گیا۔ یہاں فیضانِ مدینہ کا روحانی سماں مجھے بہت اچھا لگا، ہر طرف سنّتوں کے پیکرمبلغین، حدِ نگاہ تک سبز عماموں کی بہاریں تھیں ان پر کیف مناظر نے میرا دل موہ لیا۔ اجتماع میں ہونے والی تلاوت، نعت، سنّتوں بھرے بیان اور ذکر و دعا نے میرے دل کی دنیا کو تہ وبالا کر دیا، میری زندگی میں مدنی انقلاب برپا ہو گیا، میں نے سچے دل سے توبہ کرلی اور خود کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں رنگ لیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تقریباً ہر ماہ مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل ہوتی ہے۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {۱۳} بدمذہبیت سے توبہ

          باب المدینہ (کراچی) کے علاقے رزاق آباد بن قاسم ٹاؤن کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے: شروع ہی سے میرا تعلق خوش عقیدہ سنی خاندان سے ہے مگر میری بدنصیبی کہ میں بدمذہبوں کی صحبت میں اٹھتا بیٹھتا تھا۔ اُن کی تحریر وتقریر عشقِ مصطفی کی چاشنی سے ناآشنا تھی۔ اولیاء ُاللہ سے نسبت قائم کرنا، اُن کے نزدیک توحید کے مُنافی تھا۔ ایسے بد عقیدہ ماحول میں رہنے کی وجہ سے میری آنکھوں پر بھی تعصب کی پٹی بندھی ہوئی تھی جو مجھے راہِ حق دیکھنے سے باز رکھے ہوئے تھی۔ اسی دوران ایک اسلامی بھائی سے میری راہ ورسم بڑھی تو میں نے ان کو بھی بدمذہبیت کی طرف مائل کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے مجھے ان کے کفریہ وگمراہ کن عقائدکے بارے میں بتایا، حسبِ ضرورت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن