30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہ) شاید کوئی دشمن ہی اسے ناپسند کرے ورنہ دوست تو ایسی چیز وں کو پسند کرتے ہیں۔فرمایا : اگر وہ تجھے تنگ کرے تو لاٹھی سے اِصْلاح کرنا۔ پھر جب میں گھر کی طرف روانہ ہوا تو انہوں نے مجھے بیس ہزار درہم دیئے جنہیں لے کر میں گھر چلا آیا۔ ([1])
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! عورت کے لئے بناؤ سنگھار کرنا تو جائز ہے مگر اس پر لازم ہے کہ اپنے شوہر كے لىے چار دىوارى كے اندر رہتے ہوئے بنے سنورے، غیر مردوں كو دكھانے كے لىے نہیں۔ لیکن افسوس! آج کل گھر مىں تو سادے اورمىلے کچیلے كپڑے پہنے جاتے ہیں مگر باہر جانا ہو تو اچھے سے اچھے کپڑے پہننے کی کوشش کی جاتی ہے ۔لہٰذا نىت كرلىجئے کہ جىسا شرىعت نے تربىت و پرورش كرنے كا حكم دىا ہے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہم اپنى بىٹى کی اسی طرح پرورش کرنے کی کوشش کریں گے اور اس کو ایسی باپردہ مبلغہ بنائیں گے جو اسلامى بہنوں مىں مَدَنى اِنقلاب برپا كرے گى۔
حضرت سیِّدَتُنا اسماء بنت خارجہ فزاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتعالٰی علیہا نے اپنی بیٹی کو شادی کے بعد گھر سے رخصت کرتے وقت نصیحت آموز مدنی پھولوں کا جو گلدستہ عطا فرمایا اے کاش! ہر ماں یہ مدنی پھول اپنی بیٹی کو رخصتی کے وقت یاد کرادے۔ یہ مدنی پھول کچھ یوں ہیں: بیٹی تو جس گھر میں پیدا ہوئی اب یہاں سے رخصت ہو کر ایک ایسی جگہ (یعنی شوہر کے گھر) جارہی ہے جس سے توواقف نہیں اور ایک ایسے ساتھی (یعنی شوہر) کے پاس جارہی ہے جس سے مانوس نہیں۔
اس کے لئے زمین بن جانا وہ تیرے لئے آسمان ہوگا۔
٭اس کے لئے بچھونا بن جانا وہ تیرے لئے سُتُون ہوگا۔
٭اس کے لئے کنیز بن جانا وہ تیرا غلام ہوگا۔
٭اس سے کمبل کی طرح چمٹ نہ جانا کہ وہ تجھے خود سے دور کر دے۔
٭اس سے اس قدر دور بھی نہ ہونا کہ وہ تجھے بھلا ہی دے ۔
٭اگر وہ قریب ہوتو قریب ہوجانا اور اگر دور ہٹے تو دور ہوجانا۔
٭اس کے ناک ، کان اور آنکھ (یعنی ہرطرح کے راز ) کی حفاظت کرنا کہ وہ تجھ سے صرف تیری خوشبو سونگھے (یعنی راز کی حفاظت اور وفاداری پائے ) ۔
٭ وہ تجھ سے صرف اچھی بات ہی سنے اور صر ف اچھا کام ہی دیکھے ۔ ([2])
ان مدنی پھولوں سے وہ مائیں نصیحت حاصِل کریں جو بیٹیوں کے گھرکو جنّت بنانے کے اچھے مشورے دینے کے بجائے شوہر ، نندوں اور ساس پر حکومت کرنے کے طریقے سکھاتی ہیں۔پھر جب بیٹی ان مشوروں پر عمل کرنے کی کوشش کرتی ہے تو فتنہ وفساد کی ایک ایسی آگ بھڑک اٹھتی ہے کہ دونوں گھرانے اس کی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں اپنی اَولاد کی مَدَنی تربیّت کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے اور اس (تحریری) بیان کو ہمارے لئے ذخیرۂ آخرت بنائے۔اپنی اولاد کی اسلامی اُصُولوں کے مُطابِق تربیّت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول کسی نعمت سے کم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع