دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Beti ki Parwarish | بیٹی کی پرورش

book_icon
بیٹی کی پرورش

          سب سے پہلے ہمیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ امام الانبىا، محبوبِ كبرىا صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اپنى شہزادی حضرت سیِّدَتُنا خاتونِ جنَّت،  بى بى فاطمہ زہرا رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا  كى جو مدنی تربىت فرمائى ہر اسلامی بہن کو اسے پیشِ نظر رکھنا چاہئے۔ اس لیے کہ آپ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا سرورِ کائنات صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی آنکھوں کی ٹھنڈک تھیں،  آپ کہیں سفر پر تشریف لے جانا چاہتے تو سب سے آخر میں اپنی شہزادی سے مل کر روانہ ہوتے اور واپسی میں سب سے پہلےآپ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا کے پاس تشریف لاتے۔چنانچہ آپ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا نے ہادیِ عالَم صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تربیت کا حق ادا کرتے ہوئے شادی کے بعد اپنے شوہر کی خدمت اور گھر كے كام كاج کے ساتھ ساتھ اپنے شہزادوں کی  جومَدَنی تربىت فرمائی اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ  وَجَلَّ دنیا آج بھی اس کی عظمت کی گواہ ہے اور اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تاقیامِ قیامت رہے گی۔ چنانچہ اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت  آپ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا  کے گھرانے کی عظمت کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

كىا بات رضا اس چمنستانِ كرم كى

زَہرہ ہے كلى جس مىں حسىن اور حسن  پھول

          شہزادیِ کونَینرضی اللّٰہ تعالٰی عنہا کی حیاتِ طیبہ کے بے شمار مہکتے مدنی پھولوں میں سے آپ کی حیاتِ طیبہ کے آخری اَیام کا صِرف یہی ایک واقعہ کافی ہے جسے شیخِ طریقت،  اَمِیْرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ  397 صَفحات پر مشتمل کتاب ”پردے کے بارے میں سوال جواب“ کے صَفْحَہ 200 پر کچھ یوں نقل فرمایا ہے: سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے وصالِ ظاہِری کے بعد خاتونِ جنّت،  شہزادیِ کونَین،  حضرت سیِّدَتُنا  فاطمہ زہرا رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا  پر غمِ مصطَفٰے کا اِس قَدَرغَلَبہ ہوا کہ آپ کے لبوں کی مسکراہٹ ہی خَتْم ہو گئی!  اپنے وِصال سے قبل صِرْف ایک ہی بارمُسکراتی دیکھی گئیں۔اِس کا واقِعہ کچھ یوں ہے:  حضرت سیِّدَتُنا  خاتونِ جنّت رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا  کو یہ تشو یش تھی کہ عُمر بھر تو غیر مَردوں کی نظروں سے خود کو بچائے رکھا ہے اب کہیں بعدِ وفات میری کفن پوش لاش ہی پر لوگوں کی نظر نہ پڑ جائے!  ایک موقع پر حضرتِ سیِّدَتُنا  اَسماء بنتِ عمیس رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا  نے کہا : میں نے حَبشہ میں دیکھا ہے کہ جنازے پر دَرَخْت کی شاخَیں باندھ کر ایک ڈَولی کی سی صُورَت بنا کر اُس پر پردہ ڈال دیتے ہیں۔ پھر اُنہوں نے کَھجور کی شاخیں منگوا کر انہیں جوڑ کر اُس پر کپڑا تان کر سیِّدہ خاتونِ جنّت رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا  کو دکھایا۔ آپ بَہُت خوش ہوئیں اور لبوں پر مسکراہٹ آگئی۔ بس یِہی ایک مسکراہٹ تھی جو سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے وصالِ ظاہِری کے بعد دیکھی گئی۔  ([1])

بنتِ سعید بن مسیب کی پرورش

          حضرت سیدنا سعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتعالٰی علیہ کی صاحبزادی پیکرِ حُسْن وجَمال تھی،  آپ نے اپنی بیٹی کی تربیت اس طرح فرمائی کہ وہ نہ صرف قرآنِ پاک کی حافظہ تھی بلکہ حضور صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں کو بھی بَہُت زیادہ جاننے والی تھی۔ اگر یہ کہا جائے کہ وہ صورت کے ساتھ ساتھ حسنِ سیرت کی دولت سے بھی مالا مال تھی تو بے جا نہ ہو گا۔ چنانچہ یہی وجہ ہے کہ خلیفہ عبدالملک بن مَروان نے آپ سے آپ کی اس بیٹی کے لیے اپنے بیٹے ولید کی شادی کا پیغام بھیجا مگر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتعالٰی علیہ نے انکار کر دیا ،  خلیفہ نے بَہُت کوشش کی کہ کسی طرح آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتعالٰی علیہ راضی ہوجائیں لیکن آپ برابر انکار فرماتے رہے،  پھر وہ ظلم وسِتَم پر اُتَر آیا اور ایک سرد رات اس ظالِم نے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتعالٰی علیہ کو 100 کوڑے مارے اور اُون کا جبہ پہنا کر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتعالٰی علیہ پر ٹھنڈا پانی ڈلوا دیامگر پھر بھی آپ نے اپنی بیٹی کا رشتہ نہ دیا۔ آپ نے اپنی بیٹی کو بچپن سے جو پاکیزگی و طہارت کا درس دیا تھا آپ نہیں چاہتے تھے کہ وہ اسے دنیا کی چکا چوند میں بھول جائے۔ یہی وجہ تھی کہ آپ نے اپنی اس بیٹی کا



[1]   پردے کے بارے میں سوال جواب، ص ۲۰۰  بحوالہ جذب القلوب مترجم، ص ۲۳۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن