دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Beti ki Parwarish | بیٹی کی پرورش

book_icon
بیٹی کی پرورش

جگہ لے گئے جہاں بے پردگی وبے حَىائى اور گانے باجے وغیرہ گناہوں کا سلسلہ ہے جیسا کہ فی زمانہ عام تقاریب کا حال ہے تواس لےجانے والے پراپنے گناہ کے ساتھ ساتھ اس نابالغ کو لے جانے كا گناہ بھی ہوگا۔نیز یہ بچہ یا بچی  جس کو بچپن ہی سے آپ اس طرح کا ماحول فراہم کر رہے ہیں سِنِ شُعُور کو پَہُنْچ کر ان عادتوں كو اختىار كریں گےتو اس کا سَبَب بھی آپ ہی بنے ۔پھر جب اسے سمجھائیں گے  كہ ىہ افعال  غَلَط اور خِلافِ شرع ہیں تو اس كے ذہن مىں ىہ سوال پىدا ہوگا كہ اگر ىہ غَلَط تھا تو مىرے والد مجھے کیوں بچپن سے ایسی جگہوں پر لے جاتے رہے۔چنانچہ اعلىٰ حضرت امام اہل سنّت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت لكھتے ہىں كہ بچپن سے جو عادَت پڑتی ہے کم چھوٹتی ہے تواپنے نابالغ بچوں كو اىسى ناپاكىوں سے نہ روكنا ان كے لىے مَعَاذَ اللہجہنّم كا سامان تىار كرنا اور خود سخت گناہ مىں گرفتار ہونا ہے۔اللہ تعالٰی نے فرمایا:  

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا وَّ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ عَلَیْهَا مَلٰٓىٕكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا یَعْصُوْنَ اللّٰهَ مَاۤ اَمَرَهُمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ (۶)   (پ۲۸،  التحریم: ۶)

 ترجمۂ كنز الايمان: اے ایمان والو!  اپنی جانوں اور اپنے گھروالوں کو اس آگ سے بچاؤ جسکے ایندھن آدمی اور پتھر ہیں اس پر سخت کرّے  (دُرُشْت خو)  فِرِشْتے مُقَرَّر ہیں جواللہ کاحکم نہیں ٹالتے اور جو انہیں حکم ہو وہی کرتے ہیں۔ ([1])

فیشن کی خرابیاں

 فی زمانہ اسلامى بہنوں کے لباس میں فىشن کے نام پر جو  خرابىاں پیدا ہورہی ہىں وہ کسی پر مخفی نہیں۔حتی کہ  مذہبی ماحول سے وابستہ عورتيں بھی شادی بیاہ کی تقاریب و محافل میں ایسے لباس پہنتی ہیں کہ الامان والحفیظ۔ افسوس! صد افسوس!  پردہ کرنا تو کجا!  جن اعضاء کا چھپانا واجب ہے فیشن کے نام پر ان کو  بھی کماحقہ نہیں چھپایا جاتا۔ حالانکہ عورت سے مراد ہی چھپانے كى چىزہے۔اس کا سب سے بڑا سبب یہ ہے کہ مسلمانوں نے اسلامی تہذیب سے ناطہ توڑ کر مغربی تہذیب سے رشتہ جوڑ لیا ہے۔ کیونکہ اسلامی تہذیب میں تو قلب و نگاہ کو پاک رکھنے کی تاکید مروی ہے اور کبھی بھی اس طرح کی نام نہاد آزادی نہیں دی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ اُمُّ المومنين حضرت سَيِّدَتُنا عائشہ صِدّيقہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا نے ارشاد فرمایا: اگر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے مَحبوب،  دانائے غُیوب صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  (اس بناؤ سنگھار کو)  دیکھ لیتے جو عورتوں نے اَب اِیجاد کر لیا ہے تو ان کو  (مسجد میں آنے سے) منع فرما دیتے۔ ([2])

          علامہ بدر الدین محمود بن احمد عینی حنفی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی  (متوفی ۸۵۵ ھـ)  اس حدیثِ پاک کی شرح میں تحریر فرماتے ہیں: اگر اُمُّ الْمومنین حضرت سیِّدَتُنا  عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا اس بناؤ سنگھار کو دیکھ لیتیں جو اس زمانہ کی بالخصوص شہری عورتوں نے ایجاد کر لیا ہے اور اپنی زیبائش اور نُمائش میں غیر شرعی طریقے اور مذموم بدعات نکال لی ہیں،  تو وہ عورتوں کی بہت زیادہ مَذمَّت فرماتیں۔ ([3])

معلوم ہوا فیشن کے نام پر ہر دور میں عورتوں نے کوئی نہ کوئی نیا کام ضرور کیا جس کی مذمت اس وقت کی صالحات نے اپنا فرضِ منصبی جان کر ضرور کی،  لہٰذا آئیے! اسلامی تاریخ کے پربہار گلستان میں جھانک کر اپنی بزرگ خواتین کی حیاتِ طیبہ سے چند مدنی پھول چنتے ہیں کہ جن کی خوشبو سے ہم اپنی بیٹیوں کی پرورش کے دوران ان کی زِنْدَگیوں کو مہکا سکیں۔چنانچہ،  

خاتونِ جنّت کی پرورش

 



[1]   فتاویٰ رضویہ، ۲۲۲۱۵

[2]   بخاری، کتاب الاذان، باب انتظار الناس قیام الامام العالم، ۱  /  ۳۰۰، حدیث:۸۶۹

[3]   عمدة القاری، ابواب صفة الصلوة، باب انتظار الناس قیام الامام العالم، ۴۶۴۹، تحت الحدیث: ۸۶۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن