دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Beti ki Parwarish | بیٹی کی پرورش

book_icon
بیٹی کی پرورش

دیاہے،  علمِ دین سے بے رغبتی اور ہر خاص و عام کا رُجحان صرف دُنیاوی تعلیم کی طرف ہے،  دینی مسائل سے ناواقفیت کی بنا پر ہر طرف جَہالَت کے بادل منڈلا رہے ہیں،  لادینیت و بدمذہبیت کے ٹھاٹھيں مارتے سیلاب میں مسلمان تیزی کے ساتھ بد اخلاقی کے عمیق گڑھے میں گرتے جا رہے ہیں۔چنانچہ ان نازُک حالات میں عاشقانِ رسول کے کانوں تک ذکرِ خدا و مصطفےٰ کی پرسوز آوازیں پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ آج کی بیٹی اور کل کی ماں کی ایسی بھرپور مدنی تربیت کی جائے کہ آنے والی نسل عشقِ رسول کے رنگ میں رنگ جائے۔ ماں کی گود چونکہ بچے کی پہلی درس گاہ ہوتی ہے لہٰذا ایک بیٹی کی صحیح معنوں میں مدنی تربیت کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ماں خود بھی ضروری علومِ دینیہ سے آگاہ ہو تاکہ وہ اپنی بیٹی کو ابتدائی عمر سے ہی توحید و رسالت کے عشق و مستی سے بھرپور جام پینے کا ایسا عادی بنا دے کہ جس کی لذت میں گم ہو کر اسے زِنْدَگی بھر کسی دوسری طرف دیکھنے کا ہوش ہی نہ رہے۔ چنانچہ اسے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ،  فرشتوں، آسمانی کتابوں،  انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام بالخصوص نبیوں کے سردار،  حبیبِ پروردگار صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم،  قیامت اور جنّت ودوزخ کے متعلق بتدریج بنیادی عقائد سکھائیے۔مثلاً

توحیدِ باری تعالٰی کے متعلق بنیادی عقائد:

          ہمیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے پیدا کیا ہے،  وہی ہمیں رزق عطا فرماتا ہے ،  اسی نے زندگی دی ہے،  وہی موت دے گا ،  ہم صرف اسی کی عبادت کرتے ہیں،  وہ جسم ، جگہ اور مکان سے پاک ہے (بعض ماں باپ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کا نام لینے پر اپنے بچے کو آسمان کی طرف انگلی اٹھانا سکھاتے ہیں ، ایسا نہ کیا جائے ) ،  وہ کسی کا محتاج نہیں ساری کائنات اس کی محتاج ہے،  وہ اولاد سے پاک ہے، وہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا،  جوکچھ ہوچکا ہے،  جوہورہا ہے یا ہوگا وہ سب جانتا ہے۔

فرشتوں کے متعلق بنیادی عقائد:

        فرشتے اسکی نوری مخلوق ہیں جو اسکے حکم سے مختلف کام سرانجام دیتے ہیں۔ مثلاً بارش برسانا،  ہوا چلانا،  کسی کی روح نکالنا وغیرہ۔

آسمانی کتابوں کے متعلق بنیادی عقائد:

             اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے اپنے بندوں کی ہدايت کیلئے بہت سے صحیفے اور کتابیں نازل فرمائیں جن میں چار کتابیں بہت مشہور ہیں:

 (1) تورات (یہ حضرت سَیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام  پر نازل ہوئی)

 (2) زبور (یہ حضرت سَیِّدُنا داود عَلَیْہِ السَّلَام  پر نازل ہوئی)

 (3) انجیل (یہ حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام  پر نازل ہوئی)

 (4) قرآنِ کریم (یہ ہمارے نبی محمد مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمپر نازل ہوئی)

انبیائے کرام کے متعلق بنیادی عقائد:

                اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے مخلوق کی رہنمائی کے لئے اپنے نبیوں اور رسولوں کو بھیجا جن کی مکمل تعداد وہی جانتا ہے اور سب سے آخر میں ہمارے نبی محمد مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو بھیجا۔آپ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے آخری نبی ہیں،  آپ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا ۔

قیامت اور جنت و دوزخ کے متعلق بنیادی عقائد:

                قیامت سے مرادیہ ہے کہ ایک وقت آئے گا کہ یہ آسمان وزمین سب تباہ ہوجائیں گے،  پھر مردے اپنیقبروں سے اٹھ کر میدانِ محشر میں بارگاہِ خداوندی میں حاضِر ہوں گے اور اپنے اعمال کا حساب دیں گے، جس کے عمل اچھے ہوں گے اسے جنّت ملے گی اور جس کے برے ہوں گے اسے دوزخ میں جانا پڑے گا۔ جنّت کا شوق اور جہنّم  کا خوف پیدا کرنے کے لیے بیٹی کی سمجھ بوجھ کے مطابق انعاماتِ جنّت اور عذاباتِ جہنّم کی روایات سنائيے اور اسے بتائيے کہ اگر ہم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اور اسکے پیارے محبوب صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اطاعت کریں گے تو ہمیں جنّت ملے گی اور اگر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن